دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات کا مرحلہ مکمل

ذرائع کا کہناہے کہ تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پربنائے گئے کمیشن نے ریکارڈ شدہ بیانات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات کا مرحلہ مکمل کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پربنائے گئے کمیشن نے ریکارڈ شدہ بیانات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

بیانات کا جائزہ مکمل ہونے پر کمیشن تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ کے حوالے کرے گا۔

کمیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 140 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

بطور گواہ پیش ہونے والے افراد میں اعلی فوجی اور پولیس افسران بھی شامل ہیں۔

کمیشن کا مزید گواہ طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ادھر آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ اےپی ایس پشاورپرحملےمیں ملوث 4دہشتگردوں کو2دسمبر2015کوتختہ دارپرلٹکایاگیا۔

آرمی پبلک اسکول پشاورحملےکےچاروں دہشت گردوں کوکوہاٹ جیل میں پھانسی دی گئی۔

دہشت گردوں میں عبدالسلام،حضرت علی،مجیب الرحمان اورسبیل عرف یحییٰ شامل تھے۔

اےپی ایس حملےمیں ملوث چاروں دہشت گردوں کوملٹری کورٹ نےسزائےموت سنائی تھی۔

دہشت گردتاج محمدمسلح افواج پرحملوں اورخودکش بمباروں کوپناہ دینےمیں ملوث تھا۔

دہشت گردتاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا۔

دہشت گردتاج محمد آرمی پبلک اسکول پشاور پرحملے میں استعمال ہوا۔

دہشت گردتاج محمد نے مجسٹریٹ اورٹرائل کورٹ کے سامنے جرائم کااعتراف کیا۔

دہشت گرد تاج محمد کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اسے بھی تختہ دار پر لٹکا دیا گیاہے۔

اےپی ایس پشاورحملے میں 125 طلبہ سمیت 151 افراد شہید ہوئے تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہاہے کہ سانحہ اے پی ایس کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا،اے پی ایس حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کو تختہ دار پرلٹکایا جاچکاہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ اےپی ایس کےشہدااوران کےاہلخانہ کوسلام پیش کرتےہیں،دہشت گردی کو ناکام بنانے کیلئےبطورقوم ہم نے طویل جدوجہد کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان میں دیرپاامن اورخوشحالی کیلئے متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا ۔

About The Author