دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

سکول کالجز اور دفتری اوقات میں ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا

ڈیرہ اسماعیل خان :سکول کالجز اور دفتری اوقات میں ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا ،سرکلرروڈ،گرڈ روڈ ،ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں واقع ہائی وپرائمری سکولز وکالجز کے باہر چھٹی کے اوقاتکے وقت طلبہ وطالبات کو واپس گھروں کو پہنچانے کے لئے کھڑے رکشاﺅں ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی وجہ سے طویل دورانئے تک سڑکیں بند ہونے لگیں۔چھٹی کے اوقات میں مسافروں ،ایمبولینسز سمیتسرکاری اداروںکے افسران واہلکاروں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ٹریفک پولیس کا عملہ نہ ہونے کی وجہ سے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کے اژدہام نے راہگیروں کے لئے مسائل کھڑے کردیئے۔اسدوران پیدل چلنے والوںکا نیا امتحان شروع ہوجاتاہے۔راہگیروں کوطویل دورانئے تک ٹریفک کے کھلنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ اس دوران ایمبولینسز سمیت سرکاری اداروں کی گاڑیوں کو بھی دشواری کاسامناکرناپڑتا ہے جس کی وجہ سے کچہری اور ہسپتال کی جانب آمدورفت کرنے والوں کے وقت کا بھی ضیاع ہوتا ہے۔شہریوں نے ڈی پی او ڈیرہ ،ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکلرروڈ سمیتشہرکے چوک چوراہوںمیں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروںکو پابند کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔
٭٭٭
ڈیرہ میں بجلی کے ناجائز بھاری جرمانوں کا سلسلہ جاری،عوام ٹھوکریں کھانے پر مجبور

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں بجلی کے ناجائز بھاری جرمانوں کا سلسلہ جاری ، جرمانہ معافی کے اختیارات تاحال بنوں سرکل کے پاس موجود ہونے کے باعث عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہوگئے ، ڈیرہ کے منتخب عوامی نمائندوں کی مسلسل چشم پوشی پر شہری سراپا حتجاج ، وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بجلی وپانی سے نوٹس لینے اور واپڈا کی فوری نجکاری کا مطالبہ ، ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کےناجائز اور بھاری جرمانوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے صارفین واپڈا حکام کے زیر عتاب آچکے ہیں، واپڈا دفتر ڈیرہ میں صارفین کی بجلی کے ناجائز بھاری جرمانے طویل عرصہ سے معاف ہینہیں کیے جارہے بلکہ انہیں بنوں سرکل بھیج دیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹیو پیسکو کی جانب سے صارفین کے ناجائز بجلی کے جرمانوں کی معافی کیلئے ایس ای بنوں سرکل کی سربراہی میں کمیٹی قائمکی گئی جس میں ایس ای بنوں سرکل، ڈپٹی کمرشل منیجراور مقامی ایکسین سمیت دیگر شامل ہیں ، پیسکو چیف کے احکامات کی روشنی میںڈیرہ اسماعیل خان سے مقامی ایکسینز کی جانب سے ڈیرہ کے بجلی صارفین کےناجائز جرمانوں کے کیسز ضروری کاروائی کے بعد ایس ای بنوں آفس بھجوائے جارہے ہیں لیکن ان میں سے چند کیسز بیس سے تیس فیصد جرمانہ معاف کرکے پیشتر جرمانہ معافی کیسز مسترد کرکے وآپس بھیج دیئےجاتے ہیں۔صارفین کے مطابق وہ اپنے بلوں کی درستگی کیلئے واپڈا دفتر کے چکر کاٹ کر آجز آچکے ہیں ،جرمانہ معافی کے تمام اختیارات ابھی بھی بنوں سرکل کی کمیٹی کے موجود ہیں جس کی وجہ سے عوام مسلسلذلیل وخوار ہورہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے پی ٹی آئی حکومت میں وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور علاقائی مسائل سے بالکل لاتعلق ہوگئے ہیں اور عوام کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے لئے چھوڑ دیاگیا ہے۔۔ڈیرہاسماعیل خان کے صارفین نے پی ٹی آئی حکومت اور واپڈا کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان ،وفاقی وزیر پانی وبجلی اور پیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ 50ہزار روپے تک کے جرمانہمعافی کے اختیارات مقامی ایکسین اور ایس ڈی اوز کو واپس دیئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے
٭٭٭
آر پی اور ڈیرہ نے تھانہ درازندہ سمیت مغل کوٹ کی پولیس چوکیوں کا معائنہ کیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ نے تھانہ درازندہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) واحد محمود ، ڈی ایس پی درازندہ دین محمدسمیت دیگر سنیئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، آر پی اور ڈیرہ نے تھانہ درازندہ سمیت مغل کوٹ کی پولیس چوکیوں کا معائنہ کیا ۔انہوںنے وہاں موجود افسران سے گفتگو کے دوران کہا کہ فاٹاانضمام ہونے کے بعد لیوی اور خاصہ دار فورس کے تمام اہلکار باقاعدہ طور پر پولیس فورس کا حصہ بن چکے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کا ہر سطح پر خیال رکھا جائے گا۔ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ استوار کریں اور سیاسیوابستگیوں و معاشرتی تصادم سے بالا تر ہوکر عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوامی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔ امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دوسرے محکموںکے ساتھ اچھی ورکنگ قائم کرنا ہوگی۔ کسی بھی قسم کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عقل و دانش سے کام لیںاور کسی بھی دباﺅ کو قبول کیے بغیر اپنے پیشہ وارانہ فرائض بلا خوف و خطر نہایت ہی ایمانداری سے سرانجام دیں۔ کسی بھی چیز کی سمگلنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ اپنے علاقہ اختیار میں پروایکٹیو پولیسنگ کے فروغ ، گشت کے نظام کو موثر بنانے اور مجرمانہ سرگرمیوں کے سد باب ، انسداد جرائم اور سراغرسانی کے عوامل پر اپنی گرفت مضبوط کریں ۔ قانون کی حاکمیت کو مقدم رکھتے ہوئے چار و چاردیواری کے تقدس کا خاص خیال رکھیں۔ اپنے پیشہ وارانہ فرائض ، مقامی قبائلی روایات اور عین وابستہ عوامی توقعاتکے مطابق ادا کریں ۔ آخر میں ریجنل پولیس آفیسر فلائٹ لفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ نے درازندہ سب ڈویژن کے پولیس افسران میں اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے پر نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔
٭٭٭
اقبال خان بلوچ کو ڈی ایس پی سٹی سرکل تعینات ہونے پر مبارکباد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سابق ویلج ناظم کورائی کریم نواز کورائی نے اقبال خان بلوچ کو ڈی ایس پی سٹی سرکل تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی تعلیم یافتہ لاءکوالیفائیڈ ہونے کےباعث قانون کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔انہوں نے ایس ایچ او کینٹ اور سٹی تعیناتی کے دوران اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے میں جرائم کے خاتمے ،امن وامان کے قیام اور عوامی مسائل کےحل میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے امیدظاہر کی وہ اپنی تعیناتی کے دوران جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خاتمے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔
٭٭٭
نئے آرپی او اور ڈی پی او کی ڈیرہ اسماعیل خان تعیناتی کا خیر مقدم

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)یونین کونسل 1 ڈیرہ کے ویلج ناظم یونس حلوانی نے آرپی او ڈیرہ سید امتیاز شاہ اور ڈی پی او ڈیرہ حافظ واحد محمود کی ڈیرہ اسماعیل خان تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہصوبائی حکومت اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان جیسے حساس ضلع میں انتہائی ایماندار اور تجربہ کار ٹیم کا انتخاب کرکے نہیں یہاں تعینات کیا ہے ۔ان کی تعیناتیسے ڈیرہ میں پائیدار امن وامان کے قیام کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کا بھی قلع قمع ممکن ہوسکے گا اور ڈیرہ کے شہری ایک بار سکھ چین کا سانس لیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ آر پی او ڈیرہ سید امتیاز شاہ اس سے قبل بھیڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات رہے ہیں اور ڈیرہ کے علاقائی سماجی مسائل ،جرائم اور ماحول کا بخوبی ادارک رکھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے بھرپور وسیع تجربہ کی بنیاد پر یہاں کے مسائل بخوبی حل کرسکیں گے ۔
٭٭٭
نازیبا اشارے بازی کرنے پر چھریاں چل گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نازیبا اشارے بازی کرنے پر چھریاں چل گئیں ،ملزمان نے چھریوں کے پے در پے وار سے شہری کو زخمی کردیا ،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تھانہصدر کی حدود کوکار اڈہ پر ملزمان نے چھریوں کے وار سے 48 سالہ امیر خان ولد لونگ خان قوم میانی سکنہ کوکار کو شدید زخمی کردیااور موقع سے فرا رہوگئے ،زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق وجہ عدوات نازیبا اشارے بازی کرنے پر تنازع بیان کیاگیا ہے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔
٭٭٭
یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی فی کلو 13 روپے مہنگا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)عوام پر مہنگائی کے وار جاری ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی فی کلو 13 روپے مہنگا کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا چھ روپے کا ریلیف پیکچ بھی کام نہ آسکا،یوٹیلیٹی اسٹورزپر گھی تیرہ روپے فی کلو مہنگاکر دیاگیا ہے ۔گھر کی قیمت 162 روپے سے بڑھا کر 175 روپے کردی گئی ہے ۔گھی مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ۔گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاقکردیاگیا ہے۔
٭٭٭
تاجروں کے ساتھ ہول سیل اور ریٹیل کاروبار پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا مسئلہ طےڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تاجروں کے ساتھ ہول سیل اور ریٹیل کاروبار پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا مسئلہ طے،ایف بی آر نے اعلامیہ جاری کردیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کامسئلہ طے کر لیا گیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہول سیل اور ریٹیل کاروبار پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا مسئلہ طے کر لیا گیا ہے اور تاجروں کے ساتھ معاہدہ بھی طے ہو گیا ہے۔اعلامیہکے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کمیٹیاں سیلز ٹیکس رجسٹریشن کریں گی، جبکہ یہ کمیٹیاں تاجروں کی مشاورت سے بنائی جائیں گی، دوسری طرف نئے ٹیکس گزاروں کی رجسٹریشن کے لیے مارکیٹوں میں مہم بھیچلائی جائے گی۔ایف بی آرکے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریونیو بورڈ نئے ٹیکس گزاروں کے لیے آسان رجسٹریشن فارم مہیا کرے گا۔ خیال رہے کہ تاجروں نے مطالبہ کیا تھا کہ فارم اردو میں فراہم کیاجائے اور اسے آسان بنایا جائے۔خیال رہے کہ ایف بی آر نے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں سے ٹیکس وصولی کے لیے ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، چھوٹے دکاندار سال میں 2 بار ٹیکس ادائیگی کریں گے۔ چھوٹےدکاندراوں کا کوئی آڈٹ نہیں ہوگا، چھوٹے دکاندار ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی کرنے کے پابند نہیں ہوں گے، دکان داروں کے لیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ بھی فائل کرنا ضروری نہیں ہوگا۔
٭٭٭
پاکستانی بینکوں میں ایک ماہ کے دوران ڈپازٹس میں ریکارڈ سینکڑوں ارب اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پاکستانی بینکوں میں ایک ماہ کے دوران ڈپازٹس میں ریکارڈ سینکڑوں ارب اضافہ، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیے،پاکستانی بینکوں کے پاس ڈپازٹس میں ایک ماہ کےدوران چار سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا، بینکوں کی حکومتی پیپرز میں سرمایہ کاری کم ہو گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے اختتام پر بینکوں کے پاس جمع ڈپازٹس کا مجموعی حجم ایک سو تینتالیس کھرب گیارہ اربچھیاسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، نومبر کے دوران بینکوں کے ڈپازٹس میں تین کھرب ننانوے ارب پچپن کروڑ چالیس لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اس دوران بینکوں کی طرفسے نجی شعبے کو دئیے جانے والے قرضوں میں 75 ارب64 کروڑ روپے کی ہی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران بینکوں کی حکومتی پیپرز میں سرمایہ کاری میں 31 ارب 67 کروڑ روپےکی کمی دیکھی گئی اور اس کا حجم 78 کھرب 85 ارب 87 کروڑ روپے رہ گیا، دو ماہ کے دوران بینکوں کی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 138 کھرب 32 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
٭٭٭
چنگ چی رکشوں کی تعداد میں مزید 20ہزار کااضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں چنگ چی رکشوں کی تعداد میں مزید 20ہزار کااضافہ ہوتے ہو ئے تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں جس میں 40ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ اور 30ہزاررجسٹرڈ رکشے ہیں شہر کی سڑکیں تنگ ہو رہی ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے ٹریفک جام ہو رہی ہے رکشوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے کےساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اس سے قبل رکشوں کی تعداد 50ہزار تھی تاہم رواں سال کے دوران 20ہزار سے زائدرکشے ڈیرہ پہنچے جس کی وجہ سے رکشوں کی تعدادمیں ہوشربا اضافہ ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق ایک ہی نمبر پلیٹ پر مختلف علاقوں میں رکشے چل رہے ہیں جبکہ بیشتر بغیر کاغذات کے شہر میں رواں دواں ہے بیروزگار میں اضافہ اور مہنگائی کے باعث رکشہ حاصلکرنے میں اضافہ ہو رہا ہے بعض محکموں کے کلاس فور ملازمین بھی رکشہ چلاتے ہیں بیروز گاری میں اضافہ کے باعث رکشوں کے کاروبار بھی عروج پر پہنچ گیا ہے غیر قانونی رکشوں کے خلاف حکومت کی جانبسے کاروائی نہ ہونے کے برابر ہیںگدھا گاڑیاں ختم ہونے کے باعث کاروباری چنگ چی لوڈرز کی تعداد میں بھی 10ہزار تک خوفناک ا ضافہ ہوا ہے
٭٭٭
ورلڈ ہلیتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)کے ٹیم لیڈر اور ڈپٹی ٹیم لیڈر نے ڈیرہ میں پولیو مہم کا افتتاح کیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ورلڈ ہلیتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر گیڈا محمد اور ڈپٹی ٹیم لیڈر ڈاکٹر علاﺅالدین نے ڈیرہ میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں ڈیرہ دیہات ٹو کےساڑھے تین سالہ بچے محمد سلیمان کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلا کر ڈیرہ اسماعیل خان میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیاہے ۔ 16 دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ روز انسداد پولیو مہم کیافتتاعی تقریب ڈیرہ میں منعقد کی گئی جس میں آر آر یو ڈاکٹر سجاد رسول ،آرآریو پروونشلڈاکتر نذیر ،این سٹاپ ڈاکٹر حفیظ ،او آئی سی کام سیٹ اسرار عالم اور پی ای او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نثارکے علاوہ سپروائزر،یوسیانچارجزکے علاوہ مرد وخواتین پولیو سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ اٹھائیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں،پانچ روزہ مہم 16 س20 دسمبرتک جاری رہے گی ۔انسداد پولیو مہم کے دوران 1494 پولیو ٹیمیں 348 سپروائزرز،52 یوسی انچارج اور دیگر سٹاف حصہ لے گا۔ ڈبلیو ایچ او کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر گیڈا محمد اور ڈپٹیٹیم لیڈر ڈاکٹر علاﺅالدین نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ پولیو کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا ملے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے بارے میں پائے جانےوالے پراپیگنڈا کے خلاف ہم سب نے آواز اٹھانا ہوگا کیونکہ پراپیگنڈا کرنے والے ملک دشمن لوگ ہیں۔ پولیو مہم کا افتتاح کرتے وقت انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلوائیں۔اس موقعانہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام ہمیشہ اس قاتل مرض کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی اسی حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم کے خلاف جو بھی پراپیگنڈاپھیلائے گا ان لوگوں سے دہشت گردی کے طرز پر نمٹیں گے اورکسی مصلحت سے کام نہیں لیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہیں کہ پولیو جیسا موذی مرض پوری دنیا میں صرف پاکستان اور افعانستانمیں ہے باقی پوری دنیا سے اس مرض کا خاتمہ ہوچکا ہے اور اسکی وجہ والدین کی اپنے بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار ہے پولیو ویکسین دنیا کی بہترین لباٹریوں سے تصدیق شدہ اور انسانی جسم کے لئے بے ضررہے والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں تاکہ انکا بچہ اپاہج ہونے کے ساتھ اندھے پن کی بیماری سے بھی محفوظ رہے۔ والدین کی لاعلمی اور ویکسین پلانے سےانکار پر بچے کو ہمیشہ کے لئے معذور کرکے والدین پر بوجھ بنا سکتا ہے صحت مند بچے مستقبل میں اپنے بوڑھے ماں باپ کا سہارہ ہوتے ہیں، پولیو سے پاک پاکستان ہمارے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہوگا حکومتکے پولیو مہم کو کامیاب کرکے ذمہ دار والدین اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔
٭٭٭
گڑ والی چائے کی مانگ میں نمایاں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سردی پڑتے ہی ڈیرہ شہر اور گردونواح میں گڑ والی چائے کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈیرہ اور گردونواح میں لوگوں کی بڑی تعداد چینی والے چائے کی بجائےگڑ والی چائے کو ترجیح دینے لگی ہے۔جس کی وجہ سے ضلع بھر میں گڑ والی چائے کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گڑ والی چائے کا کپ 25 سے 30 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے اور شہر کے مختلفہوٹلوں پر چینی کی چائے کے ساتھ ساتھ گڑ والی چائے کی فروخت بھی جاری ہے اور لوگ گڑ والی چائے کو زیادہ ترجیح دینے لگے ہیں۔
٭٭٭
نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور جسمانی دردوں میں اضافہ ہو گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)موسم سرما کے آغاز کے ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور جسمانی دردوں میں اضافہ ہو گیا ہے ،ان علامات سے بچاﺅ کے لیے انسان کو ضرور ایسی تدابیر اختیار کرنی چاہیے جو فطرتکے عین مطابق ہوں فطرت کا تقاضہ ہے کہ لباس گرم پہنا جائے گھر سے باہر کام پر جانے والے افراد سویٹر ، جرسی، مفلر، ٹوپی، جرابیںاور گرم چادر اوڑھ کر نکلیں ٹھنڈے مشروبات اور پانی سے اجتناب کیا جائے،دیسی مرغی کی یخنی آپ کو جہاں سردی سے بچاتی ہے وہاں نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار کا خاتمہ بھی کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے بتایاکہڈرائی فروٹ میں بادام، سوگی، کھجور، چھوہارے، مغزچلغوزہ ، مغز پستہ، انجیر اور کاجوصحت کے لیے مثبت کردار ادا کرتے ہیں ان کے کھانے میں احتیاط برتی جائے ان کے کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بخار، زکام، کھانسی کی صورت میں فطری علاج یہ ہے کہ چند روز نشاستہ دارغذائیں (گندم، چاول والی) بند کر دی جائیں مکمل آرام کیا جائے ناشتے میں انڈے اور چائے اور دوپہر شام میںدیسی مرغی یا بکرے کی یخنی کالی مرچ اور دیسی گھی ڈال کر پی جائے اس کے علاوہ کالے چنے کا شوربا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔دوائی کے طور پر لونگ پانچ عدد ، دارچینی دو ٹکڑے، دیسی اجوائن دو گرام ایک گلاسپانی میں ابال کر چھان کر شہد سے میٹھا کر کے دن میں تین بار پینے سے فوری افاقہ ہوتا ہے۔
٭٭٭
16 دسمبر بروز پیر کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)16 دسمبر بروز پیر کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان، لاہور میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد احتجاجاً نجی تعلیمیادارے بند رکھے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے 16 دسمبر بروز پیر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنکی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیر کے روز ملک بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر پر قاتلانہ حملے کےبعد کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر پر لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور انہیں گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر اس وقت لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
٭٭٭
خواجہ سراﺅں کے حقوق وصنفی حساسیت کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی)کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں خواجہ سراﺅں کے حقوق وصنفی حساسیت کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقادکیاگیا جس کا مقصدٹرانسجینڈر افراد کو صحت ،تعلیم ،روزگار،وراثت سمیت دیگر حقوق کے حصول سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر ڈیرہ کے خواجہ سراﺅں کے علاوہ سماجی کارکن اور ڈیرہ ڈیویلپمنٹ فورم سے ملک عثمانڈیال ، سوشل ایکٹیوسٹ عابد پرویز ،سویر ا تنظیم کی ہیڈ مسزنسیم اختر سمیت سول سوسائٹی اور میڈیا کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔یواین ڈی پی کی ٹرینر میڈم علیشہ نے کہا نے یواین ڈی پی نے بہت سےاقدامات میں سے پہلا قدم اٹھایا ہے جس میں ٹرانسجینڈر برادری سے اپنی وابستگی کو پورا کرنا اور ٹرانسجینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) ایکٹ ، 2018 سے متعلق آگاہی اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بناناہے۔پاکستان میں خواجہ سراﺅں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قوم اسمبلی میں بل منظور کیا ہے تاہم ابھی تک ملک میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد خواجہ سراءاپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں ،خواجہ سراءکو اللہ تعالی نے مکملانسان بنایا ہے تاہم ان کے گھر والے ،رشتہ دار اور معاشرہ انہیں ابھی تک قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔ خوا جہ سراﺅں کے تاحال شناختی کارڈجاری نہیں کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ بھی قومی اورصوبا ئی اسمبلیوں کے الیکشن میں حصہ لیں تاکہ خواتین اور اقلیتوں کی طرح اسمبلیوں میں ہمارے بھی نما ئندے مو جو د ہو ں اور ہمارے مسا ئل کے لیے آواز بلند کی جا سکے، اس موقع پر خواجہ سراءایسوسی ایشن کیصدر میڈم لیلی نے خطاب کے دوران کہا کہ پو لیس اور عوام کے رویوں میں ابھی بھی مثبت تبدیلیاں نہیں آئی ہیں ہمیں اب بھی پہلے کی طرح حراساں اور پریشان کیا جا تا ،مختلف شادیوں کے پروگرام میںشرکت کرنے سے ہمیں روکا جاتاہے جبکہ ہمارا یہی ذریعہ معاش ہے ۔حکومت ہمیں روزگار دینے کی بجائے ہمارا روز گار بھی ہم سے چھننا چاہتی ہے ۔، انہوں نے کہ اکہ خوا جہ سراﺅں کی رہائش کا مسئلہ انتہا ئیگھمبیر اور سنگین ہے کو ئی بھی شخص خواجہ سراﺅں کو اپنے گھر کرا ئے پر دینے کو تیا ر نہیں حکومت کو چا ہئے اپنے کھربوں روپے کے منصوبوں میں خوا جہ سراﺅں کیلئے چھوٹی چھوٹی کا لو نیا ں بھی شامل کی جا ئیں جسسے ہمیں با عزت طریقے سے سر چھپانے کی جگہ مل جا ئے گی، انہو ں نے کہا کہ خوا جہ سراﺅ ں کیلئے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی الگ خصوصی سہولیات ہو نی چا ہئے کیو نکہ عام طور پر علاج کیلئے جا نے والےخواجہ سراﺅ ں کو مزاق کا نشانہ بنا یا جا تا ہے مزید یہ کہ ہمارے 56فیصد سے زائد خوا جہ تعلیم حا صل کر نے کے خوا ہشمند ہیں مگر عام تعلیمی اداروں میں ہمارے ساتھ امتیا زی سلوک برتا جا تا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارےخواجہ سراﺅں میں تقریباً30سے 40فیصد خواجہ سراءایسے ہیں جو کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے با وجود ان کو تاحال کسی سرکاری اداروں میں نوکریاں نہیں مل رہی ہیں جس کی بنیادیوجہ نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ کا نہ ملنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی جاتے ہیں ان سے شناختی کارڈ مانگا جاتا ہے لیکن ان کے پاس نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میںخواجہ سراﺅں کو بہت کم نظر سمجھا جاتا ہے لہذا حکو مت خوا جہ سراﺅ ں کواللہ کی مظلوم مخلوق تسلیم کر کے ہمیں زندگی کی بنیا دی سہولیات فراہم کر نے کے منصوبے تشکیل دے۔ انہو ں نے اپیل کی کہ قبضہ گروپوں سے واگزار کرا ئی جانے والی اراضی میں سو پچاس کنال خوا جہ سراﺅ ں کے قبرستان کیلئے وقف کی جا ئے کیو نکہ خوا جہ سراﺅ ں کو مر نے کے بعد بھی مسا ئل سے چھٹکارا نہیں ملتا مر نے کے بعد عام طور پر لوگ اپنے قبرستانکے قریب خواجہ سراءکے قبرستان بنا نے نہیں دیتے اگر ہمارے لیئے چند کنال اراضی مختص کر دی جا ئے تو ہمارے مر دے بھی عام لو گو ں کی طرح عزت واحترام کے سا تھ دفنا نے کے قابل ہو جا ئینگے۔
٭٭٭
خطرناک مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)چودھوان پولیس خطرناک مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا،مفرور اشتہاری دو قتل، اقدام قتل اسلحہ و منشیات سمیت6مقدمات میں طویل عرصہ انتہائی مطلوب تھا ۔ پولیس ذرائعکے مطابق چودھوان پولیس نے دوران ناکہ بندی تھانہ درابن پولیس کو قتل کے2، اقدام قتل کے1، ناجائز اسلحہ کے دو اور منشیات کے ایک مقدمہ سمیت6مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم شمسالدین ولد امین بھٹی سکنہ سکنہ درابن کو گرفتار کرلیا۔
٭٭٭
مختلف کاروائیوں کے دوران چرس اورناجائز اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران چرس اورناجائز اسلحہ برآمد کرکے منشیات فروش سمیت3 افراد کو گرفتار کرلیا الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ۔ پولیسذرائع کے مطا بق کلاچی پولیس نے گرہ عبداللہ میں منشیات فروش جمشید ولد اازاد سکنہ محلہ ابراہیم زئی کلاچی کے قبضے سے دوران تلاشی490گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ دوسری کاروائی میںقبرستان دیوان شاہ بابا کے قریب ملزم اکرام اللہ ولد سپین خان سکنہ شیخ اوتار ضلع ٹانک جبکہ گرہ بختیار میں ملزم فاروق سکنہ شیخ اوتار ضلع ٹانک کے قبضہ سے دو رائفل12بور معہ 6کارتوس برآمد کرلیا ،ملزمان کو گرفتارکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔
٭٭٭

About The Author