دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والےمیچ کے لیے ٹریفک پلان

ایکسپو سینٹر، اتوار بازار، رعنا لیاقت گرلز کالج گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، میچ دیکھنے کے لیےاسٹیڈیم آنے والے شائقین کو اپنے ساتھ اصلی قومی شناختی کارڈ لانا لازمی ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان ترتیب دے کرمتبادل راستوں کا اعلان کردیا۔۔ حسن اسکوائر فلائی اوور سے اسٹیڈیم روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا،، جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف کے راستوں پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔۔۔جس کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی پلان ترتیب دے کرمتبادل راستوں کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔

پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔۔۔۔
پاکستان اور سری لنکا انیس سے تیئس دسمبر تک دوسرے میچ میں مد مقابل آئیں گی۔۔۔۔۔
دوںوں ٹیموں نے سولہ دسمبر کو مکمل آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔
سترہ اور اٹھارہ دسمبر کو کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔۔۔۔
انیس دسمبر کو صبح نو بج کر تیس منٹ پر ٹاس ہو گا،،،،اور دس بجے میچ کا آغاز ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔
جمعے کے روز کھیل کا آغاز صبح دس بجے اور کھانے کا وقفہ دوپہر بارہ بج کر تیس منٹ سے ایک بج کر تیس منٹ تک ہو گا۔۔۔۔
انتظامیہ نے میچ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں،،،،میچ کے دنوں کے لیے ٹریفک پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کے لیے روٹ میپ بھی جاری کیا کر دیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حسن اسکوائر فلائی اوور سے اسٹیڈیم روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگا جبکہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ پراسٹیڈیم فلائی اوور سے سرشاہ سلیمان روڈ کی جانب حسن اسکوائر ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ سے آنے والے شہری نیشنل اسٹیڈیم انٹرسیکشن سے بائیں جانب آغا خان اسپتال ، نیو ٹاؤن اوردائیں جانب ڈالمیا سے ملینیئم کا راستہ اختیارکرسکتے ہیں۔۔ ملینیئم سے ہوتے ہوئے حسن اسکوائر جانے والے شہری نیو ٹاؤن کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔

نیوٹاؤن سے آغا خان اسپتال سے ہوتے ہوئے حسن اسکوائرجانے والے شہری ملینیئم کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں، جبکہ سہراب گوٹھ سے نیپا،لیاقت آباد 10 نمبر سے حسن اسکوائر، پیپلزچورنگی سے یونیورسٹی روڈ ، کارساز سے اسٹیڈیم ، ملینیئم سے نیوٹاؤن ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔۔۔

شائقین کرکٹ کے لیے ایکسپو سینٹر، اتوار بازار، رعنا لیاقت گرلز کالج گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، میچ دیکھنے کے لیےاسٹیڈیم آنے والے شائقین کو اپنے ساتھ اصلی قومی شناختی کارڈ لانا لازمی ہوگا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام الناس کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں اورکسی زحمت وپریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اورٹریفک پولیس سے تعاون کریں

About The Author