کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)
شدید دھند حساس ادارے کا ملازم موٹر سائیکل سوار سڑک کنارے کھڑے ٹرالہ سے ٹکرا کر جاں بحق،ساتھی سوار بھائی زخمی،پولیس نے ٹریکٹر ٹرالر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،
اس بارے تفصیل کے مطابق چک نمبر507ٹی ڈی اے کا رہائشی حساس ادارے کا ملازم عرفان گجر اپنے بھائی عبدالرحمان گجرکے ہمراہ موٹر سائیکل پر اسے چوک سرور شہید چھوڑنے جا رہا تھا کہ
عزیز آبادکے قریب سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر ٹرالے سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں عرفان گجر موقع پر جاں بحق ہوگیا،
جبکہ اس کا بھائی عبدالرحمن بھی زخمی ہوگیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید داخل کرادیا گیا
پولیس چوک سرور شہید نے زخمی عبدالرحمن گجر کی مدعیت میں ٹریکٹر ٹرالہ کے ڈرائیور ہمایوں خان بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،
کوٹ ادو
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی اشرف خان رند نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے،حکومت عوامی مسائل کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،
ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے،مسائل حل ہونا شروع ہوگئے،حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سبزی منڈی میں لگنے والی ٹف ٹائل کے منصوبے کاافتتاح کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو ملک مشکل حالات میں گھرا ہوا ملا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت نے مشکل حالات کے باوجود ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے،
انہوں نے کہا کہ عوام کو اس کے ثمرات مل رہے ہیں،اب حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے اور شہر بھر میں سولنگ ٹف ٹائل سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے،انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں بارش کا پانی جمع رہنے سے آڑھتیوں سمیت ہزاروں افراد کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا،
سبزی منڈی میں ٹف ٹائل لگنے سے جنوبی پنجاب سے آئے افراد کی مشکلات دور ہونگی،انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت کے نمائندوں نے سبزی منڈی کو نظر انداز کیا تھاسبزی منڈی کے دیگر مسائل بھی جلد حل ہونگے،
اس موقع پر سبزی منڈی کے آڑھتیوں صدرحاجی محمد یوسف رانا،سیکرٹری جنرل چوہدری عبداوحید،ملک محمد آصف،مہر پہلوان،چوہدری عبدالحمید،سہیل شاہ،ملک عبدالحمید،نصراللہ،مہرسلطان،شہزاد ودیگرنے کہا کہ
عرصہ 8 سال سے سبزی منڈی میں ہزاروں عوام کو بارش کے جمع پانی سے مسائل کا سامنا تھا،ایم پی اے اشرف خان رند نے سبزی منڈی کے مسائل حل کرنے کا عوام سے جو وعدہ کیا تھا
اسے پورا کردیا،ایم پی اے نے سبزی منڈی میں ٹف ٹائل لگنے کے کام کا افتتاح پرآڑھتیوں اور شہریوں نے ایم پی اے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
کوٹ ادو
2روز سے ہونے والی بارش کے بعد جنرل بس اسٹینڈ میں کیچڑ اور کچرے کے ڈھیر,ڈرائیوروں اورمسافروں کو مشکلات کا سامنا،متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، کیچڑ اورگندے پانی سے تعفن پھیل گیا، مختلف بیماریاں پھیلنے کابھی خدشہ بارش کے پانی کی نکاسی،کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر صاف کئے جائیں،
جراثیم کش اسپرے بھی کرایا جائے،ٹرانسپورٹروں کی اپیل،اس بارے تفصیلات کے مطابق شہر وگردونواح میں 2روز سے ہونے والی بارش نے جہاں شہر بھر میں تباہی مچادی وہاں جنرل بس اسٹینڈ کیچڑ اور کچرے کے ڈھیر کا منظر پیش کررہی رہا ہے
جس سے میونسپل کمیٹی کے ناقص انتظامات کی قلعی بھی کھل گئی،بارش کے بعد جنرل بس اسٹینڈ میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا
ہیجبکہ نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کے باعث کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور متعدد مقامات پر کیچڑ جمع ہوگئی ہے بس اڈہ کی ابتر صورتحال کے باعث نہ صرف یہاں آنے والے مسافروں اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
وہاں بس اڈہ میں قائم دکانداروں کے کاروبار بھی متاثر ہورہے ہیں، بس اڈہ میں بارش کے پانی کے باعث تعفن پھیل گیا ہے جس کے باعث مختلف بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے،بس اڈہ میں کیچڑ اور بارش کے پانی کے باعث گاڑیوں کے آنے جانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے
جبکہ کیچڑ اور پھسلن کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس جاتی ہیں، ٹرانسپورٹروں ڈرائیوروں اور دوکانداروں نے بس اڈہ کی حالت کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے ٹرانسپورٹروں کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی بس اڈہ کی صفائی ستھرائی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،
بارش کے بعد ہر بار کی طرح بس اڈہ میں کچرے اور غلاظت کے ڈھیر لگ گئے ہیں،گندگی اور کیچڑ کے باعث مسافربس اڈہ میں آنے سے کترا رہے ہیں،
انہوں نے ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ شعیب ترین،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکتر فیاض علی جتالہ،چیف افیسر میونسپل کمیٹی سید سلیم اقبال سیمطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بس اڈہ سے کیچڑاور گندگی کے ڈھیر صاف کئے جائیں جبکہ فوری طور پر اڈہ میں جراثیم کش اسپرے بھی کرایا جائے تا کہ بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ نہ ہو۔
کوٹ ادو
پی آئی سی لاہور معاملے پر تحصیل بار کوٹ ادو کے وکلاء کی تیسرے روز بھی ہڑتال اور احتجاج جاری،تیسرے روز بھی تھانہ چوک میں وکلاء نے احتجاج کیا،
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے محمد ارشد صدیقی ایڈووکیٹ وسیدغلام شبیرعباس رضوی نے ڈاکٹرز اور پولیس کا وکلاء پر تشدد کی شدید مذمت کرتے کہا کہ حکومت وکلاء پر درج مقدمات خارج کرے، گرفتار وکلاء کو رہا کیا جائے،
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج مطالبات تسلیم کرنے تک جاری رہے گا،اس موقع پروکلاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی،
دوسری طرف تیسر ے روز کے وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ سے وکلاء عدالتوں میں بھی پیش نہ ہوئے جسکی وجہ سے دور دراز سے آئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کوٹ ادو
مظفرگڑھ میں وکلاء کی جانب سے عدالتی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کیخلاف عدالتی عملے کا عدالتی بائیکاٹ تیسرے روز میں داخل،اہلکاروں نے دفتروں کو تالے لگا دے،
اس بارے تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ عدالت میں وکیل کی جانب سے عدالتی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف کوٹ ادو کے عدالتی اہلکاروں کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہو گئی ہے،
عدالتی اہلکاروں کی ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی جبکہ سول کورٹس میں نقل برانچ،
مقدمات کی دائری برانچ اور مارکنگ برانچ بھی بند ہونے سے نئے مقدمات دائر نہ ہو سکے،دوسری طرف عدالتی اہلکاروں نے اپنے دفتروں میں تالے لگا دیے ہیں
کوٹ ادو
مسجد نماز کیلئے جانے والاکا نامعلوم موٹر سائیکل اٹھا کر لے گئے،نامعلوم چور زمیندار کے بھانہ سے قیمتی گائے چوری کرلیں،عادی چور کاشتکار کے بھانہ سے بھیڑ بکریاں چوری کرکے لے گئے،
زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار،پسٹل بھی برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ ذیشان کالونی کا رہائشی فراز طارق کوڑے خان پبلک سکول کے قریب مسجد حمزہ میں مغرب کی نماز پڑھنے گیا
اور اپنی موٹر سائیکل سی ڈی ماڈل2020بار لاک کرکے کھڑی کردی نماز پڑھ کر واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چوری اٹھا کر لے گئے،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع گورمانی شرقی میں ممتاز احمد المانی کے بھانہ مویشی سے نامعلوم چور 3گائے مالیتی3لاکھ چوری کرکے لے گئے،
تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ پولیس محمود کوٹ نے زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ٹھٹھہ گورمانی کے رہائشی محسن چانڈیہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل معہ گولیاں برآمد کرلین،
پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون