دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دعا منگی اغوا کیس کی تحقیقات میں اب تک کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی

تفتیشی پولیس کوآج عدالت میں کیس فائل جمع کرانی ہے۔ تفتیشی پولیس عدالت سےچالان جمع

دعا منگی اغوا کیس کی تحقیقات میں اب تک کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی۔کیس کے اے کلاس ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے دعا منگی کے اغوا اور نوجوان حارث کے زخمی ہونے کے کیس کو چودہ روز ہوچکے ہیں لیکن کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوسکی۔

تفتیشی پولیس کوآج عدالت میں کیس فائل جمع کرانی ہے۔ تفتیشی پولیس عدالت سےچالان جمع کرانےکےلیےمزید مہلت مانگنے پرغور کررہی ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس میں اب تک کوئی اہم پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے کیس اے کلاس ہونے کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ

تیس نومبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس ، خیابان بخاری سے نامعلوم اغواکاروں نے دعا منگی کو اغواکیا تھا، جبکہ اس کےدوست حارث کوگولی مارکرزخمی کردیا تھا۔

About The Author