سرینگر،
رواں ماہ کے شروع میں نیم فوجی دستوں کی 40 کمپنیوںکا مقبوضہ کشمیر سے انخلاء۔
ایک سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر وادی سے اب تک 40 نیم فوجی کمپنیاں واپس بلا لی گئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا ، "سلامتی کے نقطہ نظر سے ، کشمیر میں صورتحال معمول پرہے۔”
بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، ایس ایس بی اور آئی ٹی بی پی کی متعدد کمپنیوں سمیت 70000سے زائد اضافی نیم فوجی دستوں کو 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے خاتمے سے قبل وادی پہنچایا گیا تھا .
آئی جی سی آر پی ایف رویدیپ سنگھ ساہی نے کہا کہ وادی سے اضافی افواج کا انخلا صورتحال پر منحصر ہے اور یہ انخلا ایک مرحلہ وار انداز میں عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات اس طرح سے بہتر ہوئے تو ، فوجیوں کے اخراج کا عمل کا مرحلہ وار جاری رہے گا۔
تاہم ساہی نے کہا کہ 5 اگست سے پہلے وادی میں اضافی فوجیوں کے خاتمے کے لئے کوئی مقررہ وقت طے نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک اور سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے میں پہلے سے موجود فورسز کی مدد کے لئے تمام اضافی دستوں کو واپس نہیں لیا جاسکے گا۔
ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان موجود ہے کہ کچھ اضافی فوج مزید کچھ عرصے تک کشمیر میں موجود رہے گی ۔ اننت ناگ ، کولگام ، شوپیاں اور پلوامہ میں تعینات کچھ اضافی نیم فوجی کمپنیاں ہٹائے نہیں جائیں گی۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب