اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہریت ترمیمی بل پر شیوسینا کے بائیکاٹ سے کانگریس ناراض

بھارت کی سوچ کے لیے خطرہ ہے جس کے لیے ملک کے رہنماوں نے لڑائیاں لڑیں۔

نئی دہلی ،

گزشتہ بدھ کو آسام سمیت متعدد شمال مشرقی ریاستوں میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا، احتجاج کے باوجود یہ بل راجیہ سبھا میں پاس ہوگیا۔
گزشتہ روز راجیہ سبھا میں ایک طویل بحث کے بعد شہریت ترمیمی بل کو منظور کرلیا گیا۔ اس بل کی 125 راجیہ سبھا اراکین نے ووٹ کیا اور مخالفت میں 105 ووٹ پڑے۔

ذرائع  کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ لوک سبھا میں اس بل کی حمایت کرنے ووالی شیوسنا نے راجیہ سبھا میں اس بل کا بائیکاٹ کیا۔حالانکہ لوک سبھا میں شیوسینا کے اس بل کی حمایت کرنے پرکانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا، ایسے میں مہاراشٹر میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں کہ شیوسینا کے اس قدم کا اثر ریاست کی اتحادی حکومت پر پڑسکتا ہے۔

شہریت ترمیمی بل پاس ہونے پر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت کے آئین کی تاریخ میں یہ ایک سیاہ دن ہے۔ یہ اس بھارت کی سوچ کے لیے خطرہ ہے جس کے لیے ملک کے رہنماوں نے لڑائیاں لڑیں۔ذرائع  کے مطابق سونیا گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ اب بے چین اور منقسم بھارت بنے گا جہاں مذہب کی بنیاد شہریت کی پہچان ہوگی۔

%d bloggers like this: