دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈاکٹرز کا نواز شریف کوعلاج کےلئے لندن میں قیام بڑھانے کا مشورہ

نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی پندرہ روزہ رپورٹ لیگی قائد کے وکیل نے ایڈیشنل رجسٹرار کو جمع کرا دی

نواز شریف کو ڈاکٹرز نے لندن میں قیام بڑھانے کا مشورہ دیا ہے،، طبی ماہرین کے مطابق ٹیسٹ مکمل ہونے تک لیگی قائد کو پاکستان نہیں جانا چاہئے،، سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق رپورٹ لاہور ہائی کورٹ آفس میں جمع کرا دی گئی،

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ کے حکم کی تعمیل،، نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی پندرہ روزہ رپورٹ لیگی قائد کے وکیل نے ایڈیشنل رجسٹرار کو جمع کرا دی

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو مستحکم کرنے کیلئے علاج جاری ہے، ٹریٹمنت کیلئے پچاس ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک پلیٹ لیٹس ہونے چاہئیں،، سابق وزیراعظم کو دل میں خون کی شریانوں کا بھی مسلہ ہے، ایم آر آئی بھی ہو رہی ہے،، انہیں دن میں دو مرتبہ واک کا مشورہ دیا گیا ہے

About The Author