دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے سبزی منڈی ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

انہوں نے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ منڈی میں قائم کسان کاو¿نٹر کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے کسان کاو¿نٹر میں فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔کسان کاو¿نٹر پر کسانوں کو اپنی اجناس بروقت براہ راست ہول سیل نرخ پر فروخت کرنے کی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں

۔کسان کاو¿نٹر پر کسانوں سے مارکیٹ فیس اور آڑھتیوں کا کمیشن بھی وصول نہیں کیا جاتا۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ای۔لائبریری ڈیرہ غازی خان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔انچارج ای۔لائبریری شفقت رفیق جوگیرانوی نے تقریب میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ

تصویری اور ویڈیو کہانی کے ذریعے بچوں اور بڑوں کو ذہن نشین سبق ملتا ہے جو نصاب کے ساتھ دیگر میدان میںمعاون ہو سکتا ہے۔

ای۔لائبریری میں مختلف موضوعات،پنجاب ٹیکسٹ بورڈ اور دیگر نصاب پر آڈیو،ویڈیو لیکچرز موجود ہیں۔نصابی اور مقابلوں کے امتحان کی تیاری کےلئے

ای۔لائبریری کی ممبرشپ حاصل کرکے سہولت لی جاسکتی ہے اس موقع پر شرکاءکو ای۔لائبریری کا معائنہ بھی کرایا گیا۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا تین روزہ دورہ ڈیرہ غازی خان متوقع ہے محکموں کے سربراہان پر بغیر اجازت سٹیشنز چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے متعلقہ افسران کا اجلاس منعقد کرکے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی۔ڈی پی او اسد سرفراز،کمانڈنٹ بی ایم پی سید موسی رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق،حسنین خالد سنپال،عبدالغفار،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،ملک محمد شاہد اور دیگر افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار جلد ڈیرہ غازی خان آئیں گے۔ دو راتیں اور تین دن ڈیرہ غازی خان،تونسہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں میں مصروف وقت گزاریں گے۔ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ سرکاری اداروں،مراکز صحت،شہر،گلی،محلے کا دورہ کریں گے۔

اراکین اسمبلی،شہری اور دیگر وفود سے ملاقات کے ساتھ بغیر شیڈول کسی بھی ادارہ اور مقام پر جاکر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

وزیر اعلی کے دورہ کے پیش نظر ضلع میں دس مختلف مقامات پر ہیلی پیڈز بنائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

تمام محکمے دفاتر کی حدود میں صفائی اور دیگر ممکنہ انتظامات یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ متعلقہ افسران اور معاون عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

علمائے کرام اور شہریوں نے نسیم صادق کی بطور کمشنر ڈیرہ غازی خان تعیناتی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ڈویژن بھرکے عوامی مسائل بہتر طور پر حل کریں گے۔وفود نے ملاقات کرتے ہوئے کمشنر نسیم صادق کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے کہا کہ عمارتی نقشے پاس اور واٹر سپلائی کنکشن ریگولر نہ کرنے والوں کے خلاف جلد کریک ڈاو¿ن کیا جائیگا۔محکموں کے اصرار کے باوجود فی الحال کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے اور نہ ہی فیس میں اضافہ کررہے ہیں۔

دستاویزات پورے ہونے والی عمارتوں کے نقشے 48 گھنٹوں کے اندر پاس کئے جائیں گے اور واٹر کنکشن ایک دن کے اندر ریگولر کردیا جائیگا۔ کمشنر نسیم صادق نے واٹر کنکشن کے سابقہ واجبات معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پرانے نرخ پر کنکشن ریگولر کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے کھلے عام مویشی باندھنے،گوبر باہر پھینکنے ،باڑوں سے گوبر کسی بھی شکل میں سیوریج لائن اور ڈرین میں آنے پر مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

مویشی ضبط کرکے بھاری جرمانہ بھی وصول کیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ علماء اور عوام کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان شہر کو ایک ماہ کے اندر صاف اور سرسبز بنائیں گے۔کمشنر نے علماء سے کہا کہ

وہ جمعہ کے خطبات میں عوام کو صفائی کی ترغیب دیںانہو ںنے کہا کہ گوبر،عمارتی مٹیریل اور ملبہ باہر ڈالنے،غیر قانونی واٹر کنکشن کی ثبوت کے ساتھ اطلاع دینے والوں کےلئے 2000 روپے نقد انعام کا اعلان کردیا ہے۔

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ نقشہ فیس اور واجبات کی اقساط کرنے کو بھی تیار ہیں،عوام آئیں اور اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔مہلت ختم ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی طاہر فاروق نے سرکاری دفاتر اور شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیاڈپٹی کمشنرنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ،رجسٹری برانچ،ڈپٹی کمشنر آفس کے مختلف شعبے،

بی ایم پی سرائے،ٹریفک چوک اور دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے تجاوزات کے خاتمہ، صفائی اور دیگر ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے ملکر کام کریں۔سرکاری اداروں میں عوام کی عزت وتکریم اور ان کے مسائل حل کئے جائیں۔

شہر کے مصروف مقامات پر صفائی یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر متعلقہ افسران ہمراہ تھے


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے پہلے مرحلے میں پل ڈاٹ،مانکا کینال کے کناروں اور ملحقہ علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔بلڈوزر کے ذریعے تجاوزات مسمار کرکے رقبہ ہموار کیا گیا۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی خود نگرانی کی۔تجاوزات کی جگہ ہموار کرکے بیٹھنے،

بچوں کے کھیلنے کی جگہ اورگراسی پلاٹ بنائے جائیں گے۔کمشنر نسیم صادق نے 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،چیف آفیسر اقبال فرید کے علاوہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی بھاری نفری موجود تھی۔

کچھ دکانداروں نے رضاکارانہ طور پر تجاوزات خود ختم کردیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن ہیڈکوارٹر نے ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے

موضع بکھر واہ غربی تحصیل کوٹ چھٹہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں ناجائز قابضین سے 662کنال 18مرلہ سرکاری رقبہ واگزار کرالیا

جس کی مالیت ایک کروڑ 36لاکھ 74ہزار 375روپے ہے انٹی کرپشن کی ٹیم نے رقبہ پر کاشت گندم کی فصل پر ہل چلوا کر قابضین سے رقبہ واگزار کرایا


ڈیرہ غازیخان

و زیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شریف کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے گرین بیلٹس کی تعمیر شروع کردی گئی۔

تحصیل صدر ہسپتال تونسہ اور ریسکیو 1122 کے بالمقابل سڑکوں کے کنارے گرین بیلٹس بنائی جارہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے گرین بیلٹس کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کام کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ میں 100 کنال رقبہ پر ٹیکنیکل کالج تونسہ قائم کیا جائیگا

جس پر تقریبا 22 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اپنے حالیہ دورہ پر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سپورٹس سٹیڈیم تونسہ سے ملحقہ رقبہ ٹیکنکل کالج کےلئے الاٹ کردیا گیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے زیر تعمیر نئے بلاک کی رابطہ سڑک کی صفائی اور داخلی مقامات کو خوبصورت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ٹیچنگ ہسپتال کے تین منزلہ نئے بلاک کا افتتاح کریں گے سنٹرلی ائیر کنڈیشنڈ و ہیٹ سسٹم کے توسیعی بلاک پر ایک ارب 57 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے نئے بلاک کی منزل کو مرحلہ وار فنکشنل کردیا گیا ہے

دورے کے دوران پر نسپل غازی میڈیکل کالج پروفیسر آصف قریشی اور ایم ایس شاہد مگسی نے بریفنگ دی کمشنر نے وزیر اعلی پنجاب کی آمد کی تیاریوں کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے نئے بلاک میں تمام سروسز کو بہترین بنایا جائے۔کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تعمیر پناہ گاہوں کے سٹرکچر پر اعتراض اٹھا دیا ۔

انہوں نے پناہ گاہ میں روشن دان اور وینٹی لیٹر کا سسٹم نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ہسپتال کے داخلی راستے پر بلڈنگ مٹیریل کو فوری اٹھوانے کے احکامات جاری کیے


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ سپورٹس سٹیڈیم کا دورہ کیا۔

کمشنر نے پی ایم یو کی زیر نگرانی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی فنڈ روکنے کے احکامات جاری کردئیے۔

کمشنر نے ماحول دوست اور خوبصورت پودے لگانے ،سٹیڈیم کی چاردیواری،زمین کی ہمواری اور دیگر خامیوں کو دو روز کے اندر دور کرنے کی مہلت دی

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ایم یو نے سپورٹس سٹیڈیم کی بحالی،فلڈ لائٹس،چاردیواری،

جنریٹر کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی کام کرانے ہیں جس کےلئے آٹھ کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے

About The Author