دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کےمراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کےمراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے

کوٹ ادو:

مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجراء نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کو مزید مشکلات میں دھکیل دیا ہے، منہگائی عروج پر ہے اور غریب عوام اس مہنگائی میں پس کر رہ گئی ہے،

عوام کوسہانے خواب دکھا کر دھوکہ دینے والے عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی آئی ہے،لاہور میں وکلاء گردی اور حکومتی وزراء پر تشدد سے عمران خان نیازی اور انکی پوری کابینہ ناکام ہو چکی ہے،ن لیگ عوامی حکومت تھی ،مہنگائی کی پسی غریب عوام میاں برادران کو ےاد کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ ابھی سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کاڈیڑھ سالبھی مکمل نہیں ہوا مگر عمران خان نیازی اور انکی پوری کابینہ ناکام ہو چکی ہے، عوام کو خواب دکھا کر دھوکہ دینے والے عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی آئی ہے، جو لوگ عمران خان کے حامی تھی وہ بھی اب عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ

اس سے بہتر تو نواز شریف تھا،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا، موٹروے اور سڑکوں کا جال بچھایا،معیشت کو مستحکم کیا لیکن عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی معیشت کو تباہ کر دیا،موجودہ حکومت کی نا اہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہے، ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے،

ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے مگر عمران خان اور ان کی کابینہ کے پاس کوئی بھی پالیسی نہیں ،انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر میاں نواز شریف پر تنقید کرنے والے عمران خان اگر تنقید کے علاوہ کوئی پالیسی مرتب کرتے اور حکومت میں آنے سے پہلے اپنا ہوم ورک کرتے تو اتنی جلدی انہیں ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،ملک غلام قاسم ہنجراء نے کہا کہ

عمران خان کو ووٹ دینے والے بھی رو رہے ہیں کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی میں دو سو فیصد اضافہ ہو گیا ہے، جو ادویات 186 روپے کی ملتی تھیں وہ اب 500 میں بھی نہیں مل رہیں ،انہوں نے کہا کہ

عمران خان تبدیلی اور نئے پاکستان کی بات کرتے رہے مگر انہوں نے اپنی پارٹی میں انہی لوگوں کو شامل کیا جن کو وہ کرپٹ کہتے تھے، ملکی حالات سے بے خبر عمران خان کو معلوم نہیں کہ ملک کیسے چلانا ہے، انتخابات سے قبل عمران خان کی جانب سے عوام سے کئے گئے

تمام وعدے اور دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،عوام سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک کو بھی عملی جامہ نہیں پہنایا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے دور میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن تھا جسے عمران خان نے بد حالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،

موجودہ حکومت نے ملک کو مقروض کردیا ہے جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی، قرض لینے کے باوجود عمران خان ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب نا ہوسکے۔


کوٹ ادو:

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت کا مطلب لوگوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ، مظفرگڑھ میں ڈپٹی کمشنر کا چارج سنبھالنے کے بعد ہر ممکن کوشش کررہا ہوں کہ ضلع کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے

اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں ، عوام کو مسائل کو ضلعی سطح پر حل کیا جائے، یہ بات انہوں نے پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان سے ملاقات کرتے ہوئے کہی، ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم رضا بخاری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو عطاء الحق، سی ای او صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہفتے میں محکمہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے حل کےلئے تحصیل سطح پر خصوصی کاءونٹر لگائے گئے اور عوام کے مسائل کو ایک دن میں حل کیا گیا،

رجسٹری ، انتقالات اور زمین کی خرید و فروخت پر لئے جانے والے کمیشن کا خاتمہ کیا گیا، سائلین کو ان کے رجسٹری کا میسج بھیجنے کا نظام مرتب کیا گیا،جس پر عوم کا اچھا فیڈ بیک ملا، انہوں نے بتایا کہ اب ہر ہفتے ایک دن ہر تحصیل میں خصوصی کاءونٹر لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کو وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سر سبز بنانے کےلئے سرکاری دفاتر، سکولوں اور کالجز میں اضافی جگہوں پر نرسریاں لگانے کا عمل جاری ہے ، جہاں سے کروڑوں پودے پیدا ہونگے ، ان پودوں سے نہ صرف ضلع بھر میں شجر کاری کی جائے گی

بلکہ دوسرے اضلاع کو بھی پودے فراہم کئے جائیں گے، محکمہ صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 73سال سے زائد عمر کے مستحق مریضوں کو زکوۃ فنڈ سے رواں ماہ سے ادویات مفت ان کے گھر وں و پہنچائی جائیں گی،تعلیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

سردار کوڑے خان ٹرسٹ کے فنڈسے ضلع میں زرعی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے قیام کےلئے اعلیٰ حکام کو سمری بھیج رہے ہیں ۔ ، ممبران صوبائی اسمبلی کی معاونت سے اس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ،

شہر کی صفائی کے متعلق بتایا کہ شہر کی صفائی کےلئے سکیم بنائی گئی ہے جس کے تحت 10سے 15ورکرز پر مشتمل ٹیم بنائی گئی ہے جس میں پلمبر ، الیکٹریشن اور دیگر ورکرز شامل ہیں ، جو ہر دن ایک محلہ میں جا کر مکمل صفائی کریں گے ،

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم رضا بخاری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر عوام کو ریلیف میسر آیا ہے ،

انہوں نے کہا کہ ضلع کی ترقی اورعوام کی فلاح و بہبود کےلئے تمام ممبران اسمبلی ہر ممکن تعاون کریں گے ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری کاروائی کی یقین دھانی کرائی


کوٹ ادو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رومی کی ہدایت پر معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد کی اصلاح کےلئے ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر وقاص وٹو کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا،

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر رانا مسعود نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی توانائیاں جرائم کی بجائے معاشرے کی ترقی میں لگانی چاہیے، اپنی توجہ تعلیم حاصل کرنے رکھیں اور منفی سرگرمیوں سے دور رہیں ،

معاشرتی برائیوں اور معمولی نوعیت کے جرائم کا خاتمے کےلئے ضروری ہے کہ عوام بالخصوص نوجوان افراد کی اخلاقی تربیت کی جائے تاکہ معاشرے کو پر امن بنایا جاسکے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر صدیق اکبر نے کہا کہ

بری صحت انسان کو جر کی طرف راغب کرتی ہے، سیمینار کو مقصد مجرمان کے اندر یہ شعور بیدار کرنا ہے کہ وہ خود کو بری صحبت سے دور رکھیں اور معاشری کی ترقی کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ، ڈی ایس پی صدر عاشق حسین نے کہا کہ پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار بھر پور طریقہ سے ادا کررہی ہے،

ہم نے لوگوں کو جرائم کے نقصانات کے بارے میں آگاہی و شعور فراہم کرنا ہے، اس موقع پر پروبیشن آفیسر وقاص وٹو نے بتایا کہ سیمنار کا مقصد معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد کو آئندہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی سے دور رہنے کی تلقین کرنا ہے

تاکہ یہ اپنا کردار معاشرے میں ایک مفید شہری کی صورت میں ادا کرسکیں ۔ یہ بات واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹس معمولی نوعیت کے جرائم مین ملوث افراد کو پروبیشن پیریڈ پر بھیجتی ہیں

اور ان کو ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر کے حوالے کیا جاتا ہے تاکہ ان کی اصلاح کی جائے اور ان پروبیشنرز کو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکے۔


کوٹ ادو

سابق آصف علی زرداری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر طبعی بنیادوں پر رہائی کا بڑا فیصلہ، فیصلہ آتے ہی جیالے پرجوش ، بھنگڑے، نعرہ بازی ،مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ،اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کی خبر سنتے ہی بڑی تعداد میں جیالے دستی ہاؤس پر جمع ہو گئے

اور مرد حر آصف علی زرداری کے حق میں نعرہ بازی کی ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری میر آصف خان دستی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کی خوشی میں دستی ہاؤس پر پروگرام منعقدکیا گیاجس میں میر آصف دستی ،رائے ثاقب پرہاڑ،

غلام قاسم شہزاد، علی اکبر، انجینئر واصف،ذولفقار بلوچ، فضل گرمانی ،یونس شاکر، عبدالعزیز بھٹی، فیصل عزیز ،اویس بھٹہ، عارف جیالا ،عباس بھٹہ، طارق دستی، نصیر گرمانی سمیت دیگر عہدیداران وکارکنان شریک تھے،عدالتی فیصلے کی خوشی میں پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری میر آصف خان دستی کی جانب سے مٹھائی تقسیم گئی

اس موقع پر کارکنوں نے نوافل بھی ادا کئے،جیالوں نے جشن منایا جبکہ ورکرز نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے، سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کی خبر سنتے ہی پیپلز پارٹی کے رہنماء رانا عبدالعزیز کے ڈیرہ پر بھی پر کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، خوشی میں نعرہ بازی کی گئی

اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی گئی،سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کی خوشی میں دری 29ہزار پر بھی پرجوش جیالوں نے اپنے انداز میں خوشی منائی،

اس موقع پرڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام ےٰسین خان گوگانی کی جانب سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی،

سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کی خوشی میں عباس پلازہ میں بھی جیالوں نے جشن منایا جہاں سابق سنیٹر میاں امجد عباس قریشی کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔


کوٹ ادو

پولیس تھانہ کوٹ ادوکے سائبر کرائم ونگ کی ٹیکنیکل ٹیم نے مو بائل فون چورکو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک لاکھ روپے مالیت کے3 موبائل فون بھی برآمد کر لئے،موبائل فون مالکان کے حوالے،

چور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہکوٹ ادوکے سائبر کرائم ونگ کی ٹیکنیکل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل چور ملزم رضوان کھیڑا کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے چھینے گئے 3موبائل فون برآمد کرلئے

جبکہ موبائل چور سے مزیدانکشاف کی بھی توقع ہے،جبکہ برآمد ہونے والے موبائل فون ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم لغاری نے مالکان امتیاز منیر،عبدالخالق اور شیر علی کے حوالے کردے، موبائل فون چور رضوان کھیڑاکی گرفتاری موبائل فونز کی ٹریکنگ کے ذریعے عمل میں لائی گئی

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،


کوٹ ادو

بجلی چوروں کے خلاف تیسرے روز بھی اپریشن جاری ،2بجلی چور دھر لئے گئے،عادی چوروں نے واپڈا کا ٹرانسفارمر چوری اتار لیا،بستی پوری اندھیرے میں ڈوب گئی،

ایس ڈی او میپکو سیکنڈ ڈویژن کی مدعیت میں مقدمات درج،اس بارے تفصیل کے مطابق واپڈا ٹیم کوٹ ادو کے بجلی چوروں کے خلاف اپریشن جاری ہے،

تیسرے روز واپڈا ایل ایس محمد ساجد ،میٹر ریڈر محمد فاروق،میٹر ریڈر رشید اسلم نے ایس ڈی او میپکو سیکنڈ سب ڈویژن محمد خالد کی قیادت میں تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ کلر والا میں چھاپہ کے دوران اللہ ڈیوایا چاہ بڈھے والا بستی چانڈیہ میں ساجدچانڈیہ کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،

دوسری طرف موضع ہنجرائی مستقل درمیانی چاہ بڈھے والا میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں واپڈ ا کا لگا 25کے وی کا ٹرانسفارمر چوری اتار کر لے گئے جس میں پوری بستی اندھیرے میں ڈوب گئی،

پولیس دائرہ دین پناہ نے ایس ڈی او میپکو سیکنڈ ڈویژن محمد خالد کی مدعیت میں تینوں مقدمات الگ الگ درج کرلئے ہیں ،


کوٹ ادو

مسلح اغواء کاروں کی محنت کش کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش ،اہل علاقہ کے تعاقب پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے لڑکی کو چھوڑ کر فرار،مسلح ڈاکوءوں نے شہری سے نقدی موٹر سائیکل ،موبائل فون چھین کر فرار،

مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا،عادی چور محنت کش کے بھانہ مویشی سے قیمتی بکرے چوری کرکے لے گئے،منشیات لینے کیلئے آنے والوں کو وڈیو بنانے کے شبہ پر منشیات فروش کا ساتھیوں کے ہمراہ ویٹرنری ڈاکٹر پر حملہ،ڈنڈوں سوٹوں سے ہاتھ کی انگلی توڑ دی،

شدید زخمی کرکے فرار،مقدمہ میں راضی نامہ نہ دینے پر ملزم پارٹی نے ٹیلر ماسٹر کو چاقو کے وار سے شدید لہولہان کردیا،مسلح افراد کی زمیندار کے رقبہ پر ہل چلا کر قبضہ کی کوشش،مزاحمت پر زخمی کردیا،

میوزک سے لطف اندوز ہونے والا ٹریکٹر ڈرائیور حوالات میں بند،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ موضع پتل منڈا شرقی میں چانڈیہ برادری کے اعجاز چانڈیہ اپنے دیگر ساتھیوں ظفر چانڈیہ ،مظہر چانڈیہ کے ہمراہ اپنے رشتہ دار حاجی محمد خان چانڈیہ کے گھر داخل ہوگئے

اور گھر میں موجود اس کی بیٹی اقبال بی بی کو گھسیٹ کر اغواء کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اہل علاقہ نے تعاقب کیا تو ملزمان اقبال بی بی کو چھوڑ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،

جبکہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع دایہ چوکھا غربی کا رہائشی محمد بلال گورمانی گزشتہ شب اپنے موٹر سائیکل سی ڈی نمبری507پر کوٹ ادو جا رہا تھا کہ راستہ میں چاہ میانوالہ کے قریب مسلح ڈاکوءوں شہباز کھڑا 3نامعلوم کے ہمراہ اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور جامعہ تلاشی پر نقدی 35ہزار قیمتی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے

جبکہ مزاحمت پر بلال کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ لودھی ٹاءون کے رہائشی محسن محبوب کے گھر کے باہر بندھی 3بکریاں مالیتی ایک لاکھ مجاہد کھوسہ اور لعلو کھوسہ چوری کرکے لے گئے،وارڈنمبر14محلہ گانمن شاہ کا رہائشی ویٹرنری ڈاکٹر محمد ذیشان اپنے اہل و عیال کے ہمراہ اپنے سسرال چاہ بدر والا آیا ہوا تھا کہ

گھر کے باہر درخت کے نیچے چار پائی پر بیٹھا تھا کہ اسی اثناء میں منشیات فروش فدا حسین اپنے بیٹوں اختر عباس،اصغر عباس3نامعلوم کے ہمراہ آگیا اور کہا کہ تم ہمارے آنے والے مہمانوں کی وڈیو بنارہے ہو ویٹرنری ڈاکٹر کے انکار پر اسے ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا

جس سے ویٹرنری ڈاکٹر کی ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع شادی منڈا کے رہائشی ٹیلر ماسٹر نیاز احمد نے عبدالرشید کے خلاف لڑائی کا مقدمہ تھانہ کوٹ ادو میں درج کرایا ہوا تھا جس کا عبدالرشید راضی نامہ مانگتا تھا

جوکہ نیاز احمد راضی نامہ دینے پر تیار نہ تھا گزشتہ روز نیاز احمد عبدالرشید مکینک کی دکان پر بیٹھا تھا کہ اسی اثناء میں عبدالرشید کا بھائی شہزاد مسلح چاقو آگیا اور نیاز احمد کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا،

جبکہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع کھوکھر میں عاشق حسین سہو کی اراضی پر ظفر کھوکھر،قیصر عباس منجوٹھہ،حقنواز کھوکھر ،

ملک اصغر کھوکھر 20نامعلوم کے ہمراہ ٹریکٹر سے ہل چلا کر قبضہ کی کوشش کی مزاحمت پر عاشق حسین سہو کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،

About The Author