دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان

امروز نائب دفعداران اور محرران کی پروموشن کے ساتھ بی ایم پی میں ترقیوں کا عمل مکمل ۔

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امروز باڈر ملٹری پولیس میں نائب دفعداروں اور محرروں کے پروموشن اور ان کے عہدے میں ترقیوں کا عمل مکمل ہوا

بی ایم پی میں جن ملازمین کو ترقی دی گئی ان کے نام درج ذیل ہیں جن میں نصراللہ خان احمد علی خان محمد یسین خان علی حیدر خان سہراب خان۔ نوردین خان محمد یوسف خان ،

امیر حمزہ خان، محمد اقبال خان، محمد ساجد لغاری ، رازق بخش خان، غلام محمد خان پروموٹ ہونے والوں میں شامل ہیں نائب دفعدار پروموٹ


روجھان

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی سے بدحال ریٹائرڈز ملازمین پنشنرز کی اپیل ۔

ڈپٹی کمشنر برائے مہربانی کر کے ضلع کونسل تحصیل روجھان کےغریب پنشنرز کو تاحال پنشن نہیں ملی جس سے ان پنشنرز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے اور بنا فیس کے بچے حصوں تعلیم سے محروم بیشتر پنشنرز بجلی صارفین کے گھر کی بجلی بل کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کر دیئے گئ

پنشنرز ملازمین کی ڈی سی راجن پور ذوالفقارعلی سے پینشن کی جلد ادائیگی کی اپیل ۔ بزرگ پنشنرز

محکمہ بلدیات اور لوکل گورنمنٹ کے فرسودہ کاغذی نظام تاحال جاری غریب پنشنر ملازمین کا مطالبہ کہ ہمیں دیگر محکموں کی طرح اکاونٹ آفس سے آن لائن پنشن سسٹم بینک کے زریعے دیا جائے ورنہ کلرک سسٹم تاخیری ہر بے استعمال کر کے ہمیں معاشی حالات سے ہلاقان کر دیں گے

وزیر اعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ ، محکمہ بلدیات پنجاب ، کمشنر ڈیرہ غازیخان ، ڈپٹی کمیشنر راجنپور سے درد مندانہ اپیل ھے کہ

رئٹائرڈ پنشنرز اور بیوہ فیملی پنشنرز اور حاضر سروس ملازمین کو جدید ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے تاحال اس پراذیت ناک سامنا وہ بھی طوفانی منہگائی میں موسم کے سرد ہوتے ہی مزید مشکلات کاسامنا اس وقت پنشنرز (ریٹائرڈز ملازمین) کی یہ کیفیت ہے کہ

دوکاندار ان کو اشیاء خوردونوش دینے سے انکاری اور ان لوگوں کے بچے سکول فیسز کی عدم ادائیگی پر حصول علم سے محروم اور ان کے گھروں میں اندھیرے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر ان کی بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے گئے اور ان کے بچے فاقوں سے دوچار ہیں ۔


راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کینال کالونی، دیہی مرکز صحت کوٹ مٹھن اور دربار فرید ؒ پر پولیو مہم کی ٹیم کو چیک کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔اسپتال میں دستیاب ادویات کا بھی معائنہ کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نجیب الرحمان لغاری کو ہدایت کی کہ آنے والے مریضوں کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

بعد ازاں انہوں نے حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کی دربار پر پولیو مہم کی ٹیم کو چیک کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہاشم علی بھی ہمراہ تھے

ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کینال کالونی کا بھی وزٹ کیا ۔اسکول میں مختلف کلاسز ،ای سی ای روم اور لیب کا معائنہ کیا ۔

اسکول کی ہیڈ میسٹریس کو ہدایت کی کہ سکول میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور بچیوں کو تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔


راجن پور

دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل ہونے چائیں ۔اس دوران کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔غفلت و کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

۔تمام متعلقہ ادارے اس مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر سر انجام دیں ۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں

اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسان سیف اللہ نے کہا کہ پولیس کی جانب سے پولیو مہم کی ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔اجلاس کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی،

چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم حشمت لنگاہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہاشم علی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد،قاری محمود قاسمی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے منیجر اوقاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام علماءکرام جمعہ کے خطبات میں پولیو سے آگاہی اور اہمیت بارے آگاہ کریں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ مہم پانچ دن جاری رہے گی ۔مہم کے دوران 4لاکھ سے زائد ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔

اس مہم کے دوران 1160ٹیمیں کام کریں گی۔والدین کو چاہئے کہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو مہم کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔


روجھان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان میں ایکسرا روم میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئی ڈیجیٹل ایکسرا پروسیسر مشین نصب کر دی گئی

آج سے روجھان اور اس کے گرد و نواحی کے مریضوں کی سہولت کے لئے چالو کر دی گئی ہے جس سے تحصیل بھر کے جملہ مریض مستفید ہوں گے اور جس سے مریض کا ایکسرا کیا جائے گا

اس کی فلم کو سورج کی روشنی سے خشک کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی یہ فلم خود بخود پروسیسر مشین سے خشک ہو کر نکلے گی جس کا رزلٹ بھی صاف شفاف ہوگا

یہ باتیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ روجھان ڈاکٹر لجپت رائے اور ایڈمن زاہد فاروق خان جتوئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سنیئر ایکسرا آپریٹر عمران شاہین اور خادم محبوب راجپوت بھی ایم ایس روجھان کے ہمراہ تھے۔


روجھان

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی سے بدحال ریٹائرڈز ملازمین پنشنرز کی اپیل ۔

ڈپٹی کمشنر برائے مہربانی کر کے ضلع کونسل تحصیل روجھان کےغریب پنشنرز کو تاحال پنشن نہیں ملی جس سے ان پنشنرز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے اور بنا فیس کے بچے حصوں تعلیم سے محروم

بیشتر پنشنرز بجلی صارفین کے گھر کی بجلی بل کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کر دیئے گئے پنشنرز ملازمین کی ڈی سی راجن پور ذوالفقارعلی سے پینشن کی جلد ادائیگی کی اپیل ۔ بزرگ پنشنرز

محکمہ بلدیات اور لوکل گورنمنٹ کے فرسودہ کاغذی نظام تاحال جاری غریب پنشنر ملازمین کا مطالبہ کہ ہمیں دیگر محکموں کی طرح اکاونٹ آفس سے آن لائن پنشن سسٹم بینک کے زریعے دیا جائے

ورنہ کلرک سسٹم تاخیری ہر بے استعمال کر کے ہمیں معاشی حالات سے ہلاقان کر دیں گے وزیر اعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ ، محکمہ بلدیات پنجاب ، کمشنر ڈیرہ غازیخان ،

ڈپٹی کمیشنر راجنپور سے درد مندانہ اپیل ھے کہ رئٹائرڈ پنشنرز اور بیوہ فیملی پنشنرز اور حاضر سروس ملازمین کو جدید ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے

تاحال اس پراذیت ناک سامنا وہ بھی طوفانی منہگائی میں موسم کے سرد ہوتے ہی مزید مشکلات کاسامنا اس وقت پنشنرز (ریٹائرڈز ملازمین) کی یہ کیفیت ہے کہ دوکاندار ان کو اشیاء خوردونوش دینے سے انکاری اور ان لوگوں کے بچے سکول فیسز کی عدم ادائیگی پر حصول علم سے محروم

اور ان کے گھروں میں اندھیرے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر ان کی بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے گئے اور ان کے بچے فاقوں سے دوچار ہیں ۔

About The Author