دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چیف الیکشن کمشنر سمیت الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کا فیصلہ نہ ہوسکا

حکومت کی طرف سے پرویز خٹک، علی محمد خان اور محمد میاں سومرو نے شرکت کی

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے تقرر کے لیے ہونے والی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،چیف الیکشن کمشنر سمیت الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کا فیصلہ نہ ہوسکا ۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے قبل سپیکر چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ہوا ۔ جس میں حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے حکومتی امیدوار کی مشروط حمایت کی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے موقف اپنایا کہ چیف الیکشن کمشنر پر حمایت کے بدلے سندھ اور بلوچستان کے ممبرز اپوزیشن امیدواروں کو دئیے جائیں ۔ جس پر حکومت نے مشاورت کے لئے مزید وقت مانگ لیا۔حکومتی ٹیم نے جواب دیا کہ آج وزیر اعظم سے مشاورت کرکے جواب دیں گے۔

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر موخر کرنا پڑ گیا۔۔۔اجلاس اب جمعرات کو شیری مزاری کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس 4 بجے ہوگا،،،وزیر مملکت علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کچھ نوک پلک درست کرنا چاہ رہے ہیں ،امید ہے پارلیمنٹ کا مسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہوجائے گا ۔ امید ہے پارلیمان میں ہی مسئلہ حل ہوجائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں حکومت اور اپوزیشن کے اجلاس میں حکومت کی طرف سے پرویز خٹک، علی محمد خان اور محمد میاں سومرو نے شرکت کی ،ن لیگ کی طرف سے مشاہد اللہ خان، مرتضی جاوید عباسی اور نثار چیمہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ پیپلز پارٹی کی نمائندگی سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کی۔

About The Author