بریگزٹ کےنام پر برطانیہ میں قبل از وقت الیکشن کے لیے ووٹنگ کل ہو گی۔ کنزرویٹو پارٹی کا لیبر پارٹی سے ٹاکرا ہو گا،1923 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب برطانیہ میں انتخاب دسمبر میں ہو رہے ہیں
پارلیمان کی 650 نشستوں کیلئے 3 ہزار 322 امیدوار میدان میں ہیں، لیبر پارٹی نے 33 مسلم امیدواروں کوٹکٹ دیئے جب کہ کنزرویٹو پارٹی نے 22 مسلمانوں کو امیدوار بنایا ہے،
کنزرویٹو پارٹی کے رہنما بورس جانسن، لیبرپارٹی کے رہنما جیرمی کوربن اپنی جیت کے لیے پرامید ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کل ہونے والے انتخابات میں معلق پارلیمنٹ بننے کا امکان ہے۔
پولنگ کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہو گا جو رات دس بجے تک جاری رہے گا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس