مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بریگزٹ کےنام پر برطانیہ میں قبل از وقت الیکشن کے لیے ووٹنگ کل ہو گی

پولنگ کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہو گا جو رات دس بجے تک جاری رہے گا

بریگزٹ کےنام پر برطانیہ میں قبل از وقت الیکشن کے لیے ووٹنگ کل ہو گی۔ کنزرویٹو پارٹی کا لیبر پارٹی سے ٹاکرا ہو گا،1923 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب برطانیہ میں انتخاب دسمبر میں ہو رہے ہیں

پارلیمان کی 650 نشستوں کیلئے 3 ہزار 322 امیدوار میدان میں ہیں، لیبر پارٹی نے 33 مسلم امیدواروں کوٹکٹ دیئے جب کہ کنزرویٹو پارٹی نے 22 مسلمانوں کو امیدوار بنایا ہے،

کنزرویٹو پارٹی کے رہنما بورس جانسن، لیبرپارٹی کے رہنما جیرمی کوربن اپنی جیت کے لیے پرامید ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کل ہونے والے انتخابات میں معلق پارلیمنٹ بننے کا امکان ہے۔

پولنگ کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہو گا جو رات دس بجے تک جاری رہے گا۔

%d bloggers like this: