لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ میں جلد احتساب کورٹ قائم کر دی جائے گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس محمد شمیم خاں نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ میں جلد احتساب کورٹ قائم کر دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تقریب میں سینئر جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ مسٹر جسٹس چوہدری محمدمسعود جہانگیر، مسٹر جسٹس شجاعت علی خاں، مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر، مسٹر جسٹس فاروق حیدر، مسٹر جسٹس محمد وحید خاں، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ لاہور عبدالستار، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہورہائی کورٹ بہاول پور بینچ چوہدری انوار الحق، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد اوجلہ، صدر ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن چوہدری ندیم اقبال، جنرل سیکرٹری ایاز کلیار،
صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد اظہر اور وکلاء موجود ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے حل کے لئے اوورسیز کمیشن بنایا گیا ہے تاکہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے عدالتی کیسز کو فوری حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اوورسیز پاکستانیوں کے 1600 کیسز پیش ہوئے جن میں سے 600 سے زائد حل کر دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر کیسوں کو تیزی سے نمٹانے کے لئے عدالتی کاروائی کا عمل جاری ہے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ بہاولپور میں وکلا کالونی کا قیام جلد عمل میں آئے گا اور اس سلسلہ میں 90 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈیز بار روم میں توسیع کا کام جلد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی فعال انداز میں کام کر رہی ہے جہاں جوڈیشل افسروں کو ان کے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لئے اعلیٰ تربیت کا پرگرام مربوط انداز میں جاری ہے۔چیف جسٹس نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
بہاول پور بار ایسوسی ایشن اپنے منفرد تہذیبی اور شاندار تاریخی پس منظر کے باعث ممتاز مقام رکھتی ہے۔سینئر جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ مسٹرجسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر نے کہا کہ چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خاں انصاف پسندی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ انسانی خوبیوں کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطہ بہاول پور علم وفیض کے حوالہ سے بہت زرخیز ہے۔ انہوں نے وکلاء سے کہا کہ وہ پیشہ وارانہ ذمہ داریاں محنت اور دیانت سے سرانجام دیں تاکہ
وہ مستقبل میں لیگل پروفیشن میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں۔ مسٹر جسٹس شجاعت علی خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خاں انتہائی شفیق اور مخلص انسان ہیں۔وہ جو بات کرتے ہیں وہ ان کے دل سے نکلتی ہے۔قبل ازیں صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری ندیم اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خاں نہایت سادہ طبیعت کے مالک ہیں ان کے دور میں بار اور بنچ کے تعلقات شاندار رہے۔ انہوں نے وکلاء کے مسائل حل کر نے کے لئے بھرپور انداز میں کام کیا۔
اس موقع پر صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری ندیم اقبال نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خاں کو یادگار کے طور پر شیلڈ اور گلدستہ اور لائف ممبر شپ کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
اسی طرح سینئر ایڈووکیٹ اعجاز احمد انصاری نے سینئر جج لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ مسٹر جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر کو گلدستہ دیا اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن میاں محمد اظہر ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس کو گلدستہ پیش کیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون