پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی دس برس بعد واپسی ۔۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پاکستانی اسکواڈ میں چار فاسٹ باؤلر شامل ہیں، کوئی بھی ریگولر اسپنر ٹیم کا حصہ نہیں ۔ فاسٹ باولر عثمان شینواری اور بیٹسمین عابد علی نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے ۔
قومی ٹیم کےکپتان اظہرعلی کہتے ہیں لیگ اسپنریاسرشاہ کو ڈراپ کرنامشکل فیصلہ تھا، کوشش کریں گے اچھا کھیلیں اور اچھا آغاز کریں
پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ دس سال بعد بحال ہوگئی ۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے
قومی ٹیم کے دو کھلاڑی عثمان شینواری اور عابد علی ڈیبیو کررہے ہیں
بیٹسمین عابد علی کو ہیڈ کوچ مصباح الحق اور فاسٹ باؤلرعمثان شینواری کو باؤلنگ کوچ وقار یونس نے ٹیسٹ کیپ پہنائی
فوادعالم ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کے باوجود 11رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم چار فاسٹ باؤلر کے ساتھ میدان میں اتری جن میں عثمان شینواری، شاہین شاہ آفریدی ، محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہیں
یاسر شاہ اور امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا
ٹیسٹ میچ میں ہوم پچز پرعام طورپر اسپنرزکو کھلایا جاتا ہے ، لیکن راولپنڈی ٹیسٹ میں حیران کن طورپر کوئی بھی ریگولر اسپنر قومی ٹیم کا حصہ نہیں ۔
دس برس بعد ملک میں کرکٹ کی بحالی پر خوش کپتان اظہر علی کہتے ہیں یاسر شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کرنا بہت مشکل فیصلہ تھا ۔
پاکستانی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی ، شان مسعود ، بابر اعظم، حارث سہیل، اسد شفیق ، محمد رضوان شامل ہیں ۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی