دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

پی ٹی آئی کی اہم سیاسی شخصیات کا لاڈلا نیازی ڈیرہ میں چھا گیا ،میرٹ اور انصاف کی دھجیاں بکھیر دی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان : پاکستان میں نیازیوں کے چرچے ،اسلام آباد کے بعد ڈیرہ میں بھی نیازی چھاگیا ، پاکستان تحریک انصاف کی اہم شخصیات اپنے لاڈے نیازی کے ذریعے تمام سرکاری اداروںکے افسران کی تقرری ،تبادلوں اور بھرتیوںسمیت دیگر اہم امور چلائے جانے لگے ، میرٹ اور انصاف کی دھجیاں بکھیری جانے لگیں ،شہریوں کا شدید احتجاج ،وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف کی دو اہم شخصیات کے لاڈلے نیازی نے تمام سرکاری اداروں پر اپنا تسلط قائم کررکھا ہے جہاں اداروں کے افسران کی تقرری اور تبادلوںکے علاوہ میرٹ کی پامالی کرتے ہوئے من پسند اور چہیتے افراد دھڑا دھڑ بھرتیوں کا انکشاف سامنے آیاہے ۔ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان اورافسران مذکورہ نیازی کی چوکھٹ پرحاضری کو اپنے لئے اعزاز اور خوش بختی کا ذریعے سمجھنے لگے ہیں کیونکہ ضلع کی سطح پر مختلف محکموں میں ہونے والی تعیناتیاں نیازی کی آشیر باد کے بغیر ناممکن تصور کی جاتی ہیں جبکہ نیازی کی مرضی کے بغیرکام کرنے والے افسران کو ضلع بدر ہونے کی سزا کا سامنا بھی کرناپڑسکتاہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر مہنگائی کے بعد اب میرٹ کی شدید پامالی اورلوٹ مار موجودہ حکومت کے دورسے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ، جس سے کرپشن کے خاتمہ اور میرٹ کی پاسداری کا راگ الاپنے والی تبدیلی سرکارکے قول وفعل کا تضاد کھل کر سامنے آگیا ہے ۔شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔


تاجروں کے مسائل و مشکلات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالا کیا جائے گا ،ڈی پی او ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر) واحد محمود نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ تاجروں کے مسائل و مشکلات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مرکزی انجمن تاجران زیر صدارت راجہ اختر علی کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی پولیس سربراہ کا کہناتھا کہ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں۔ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے مہم مہذب شہری ،منظم ٹریفک ، قیام امن اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تاجر برادری پولیس کے دست و بازو بن کر کردار ادا کریں تو علاقائیامن ، قانون و انصاف کی بالا دستی اور پولیس عوام کے مربوط تعلقات کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے تاجر برادری کے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے لیے پر امن ماحول فراہم کیا جائے گا۔ شہریوں کے حقوق کا برابر خیالرکھا جائے گااور میرٹ وقانون و انصاف سے قطع نظر کوئی بھی سرگرمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او ڈیرہ کا مزید کہنا تھا کہ استحکام امن ، انسداد جرائم اور عوامی خدمات میری بنیادی ترجیحات ہیں جبکہ پولیس اصلاحات کے تحت معرض وجود میں لائے گئے خدمات عامہ کے منصوبوں کے ثمرات سے عوام کو صحیح معنوں میں مستفید کیا جائے گا۔


درندہ صفت نوجوان نے آٹھ سالہ بچے کو اپنی درندگی کا نشانہ بناڈالا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)درندہ صفت نوجوان نے آٹھ سالہ بچے کو اپنی درندگی کا نشانہ بناڈالا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خیابان کالونی ڈیال روڈ پر درندہ صفت نوجواننے آٹھ سالہ معصوم بچے کو اپنی بیٹھک میں لے کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا ،ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ،پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کیگرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں ۔


امعلوم چور شہری کی موٹرسائیکل لے اڑے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ ٹاﺅن کی حدود مفتی محمود ہسپتال کے قریب نامعلوم چور شہری کی موٹرسائیکل لے اڑے ،نامعلوم ملزمان کے خلاف موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ محلہ عالمشیر ڈیرہکے رہائشی محمد الہی ولد صابر حسین قوم بلوچ نے تھانہ ٹاﺅن کی حدود مفتی محمود ہسپتال میں اپنی موٹرسائیکل ہنڈا 125 کھڑی کی جوکہ نامعلوم چوروہاں سے چوری کرکے لے گئے ،پولیس نے شہری کی رپورٹ پرنامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔


اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈیرہ سے مرکزی انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے صوبائی نائب صدر سہیل اعظمی کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈی آئی خان صادق علی بنگش سے خصوصی ملاقات کی ۔ اسموقع پر حاجی محمد نواز، حاجی امان اللہ، محمد کفیل نظامی، حاجی محمد اشرف اور محمد طیب بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اے سی انکم ٹیکس نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ 15دسمبر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی آخری تاریخ ہے، تاجر مقررہ مدت کے اندر اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں جبکہ ان کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ ایف بی آر کو پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تاجروں کے دیرینہ مطالبے پر ایف بی آر چھوٹےتاجروں کیلئے سال میں دو بار فکس ٹیکس سکیم متعارف کرا رہی ہے، تاجر نمائندوں نے ا س موقع پر مطالبہ کیا کہ فکس ٹیکس کی شرح کم سے کم رکھی جائے اور اس میں فون، بجلی، گیس کے ادا کئے گئے ٹیکس کو منہا کیاجائے۔اے سی ان لینڈ ریونیو صادق علی بنگش نے کہا کہ ہمارا کوئی بھی اہلکار ناجائز سرگرمیوں میں ملوث ہو تو تاجر برادری اس حوالے سے ہمیں فوری آگاہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر ،حکومت اور ایف بی آر ملکر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تاجر کمیٹیوں کا قیام اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے۔تاجر انکم ٹیکس گوشواروں کو بروقت جمع کرائیں، فکس ٹیکس کی تجویز آخری مراحل میں ہے،تاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کے علاوہ گزارشات اعلیٰ افسران تک پہنچائی جائینگی


غذا ئی قلت کی کمی کو پورا کر نے کے لئے پروگرام کا آغاز

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ صحت اور حکومت خیبر پختونخوا نے 5سال سے کم عمر بچوں،حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماں میں غذا ئی قلت کی کمی کو پورا کر نے کے لئے پروگرام کا آغاز کر تے ہو ئےماسٹر ٹرینرز کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال،بنیادی مرکز صحت اور رولر ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹرز، ایل ایچ ویز اور ایف ایم ٹیز کو پانچ روزہ تربیت فراہم کر دی۔ جس کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کے متعلق آگاہیفراہم کرنا تھا، اس پروگرام میں صوبائی حکومت کی جانب سے پانچ سال سے کم عمر بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماں میں غذائی کمی کو پورا کرنے کیلئے سپلیمنٹ دیا جائیگا۔ پانچ روزہ تربیت میں ڈاکٹرفاروق گل، ڈاکٹر عنایت االلہ میا نخیل، ڈاکٹر عنصر وسیم اور دیگر ٹرینرز نے شرکا کو بتایا کہ کس طرح غذائی کمی کو پورا کرکے پانچ سال سے کم عمر بچوں میں اموات کی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ کیسے ماںکی صحت بہتر کرتے ہوئے بہترین معاشرہ کی نشو و نما کی جا سکتی ہے۔


باردوی مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری کو دھر لیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) باردوی مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں طویل عرصہ سے مفرور اشتہاری کو دھر لیاگیا ،کلاچی پولیس نے اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ گاﺅں گرہ بختیار میں چھاپہ مارا اور دورانچھاپہ زنی خطرناک مفرور اشتہاری ملزم عبدالحمید ولد غلام رسول کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق مفرور اشتہاری ملزم پولیس کو 25جنوری2013ءکے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں انتہائی مطلوبتھاجسے کامیاب کاروائی کے دوران گرفتارکرلیاگیاہے۔


شفیع گھی ملز لمیٹڈ میں دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈائریکٹر جنرل حلال فوڈ اتھارٹی خیبر پختونخوا سہیل خان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی آفیسر غلام عباس کی زیر نگرانی شفیع گھی ملز لمیٹڈ میں دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد، ملز کے فوڈ ہینڈلرز کو لیولون کی ٹریننگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل حلال فوڈ اتھارٹی خیبر پختونخوا سہیل خان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی آفیسر غلام عباس کی نگرانی میں شفیع گھی ملز لمیٹڈ میں دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ٹریننگ میں شفیع گھی مل کے فوڈ ہینڈلرز کو لیول ون کی ٹریننگ دی گئی۔ٹریننگ کے اختتام پر فوڈ ہینڈلرز میں ٹریننگ سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کی گئیں۔


ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹرکریم شاہ کے کنٹریکٹ کی معیاد پوری ہونے کو ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ ومفتی محمود ہسپتال کے ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹرکریم شاہ اپنے کنٹریکٹ کی معیاد پوری ہونے پر 20 جنوری کو اپنے عہدے سے سبکددوش ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حکومت کی طرف سے متعارف کیے گئے نئے ایم ٹی آئی نظام کے تحت ڈاکٹر کریم شاہ کو تین سال کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اور مفتی محمود ہسپتال کے لئے ہاسپٹلڈائریکٹر تعینات کیاگیا ۔ ڈاکٹر کریم شاہ کو تعیناتی کے دوران ہی معطلی ، کورٹ کیسز اور ایف آئی آر کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔تاہم اگلے ماہ بیس جنوری 2020 کو وہ اپنی تین سالہ تعیناتی کی مدت مکمل ہونے پر اپنےعہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔


ضابطہ دیوانی میں کی جانے والی ترامیم کویکسر مسترد کرتے ہیں ،عدنان زکوڑی ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لائرزویلفیئر فورم ڈیرہ کے صدر پیر عدنان زکوڑی ایڈوکیٹ نے ضابطہ دیوانی میں کی جانے والی ترامیم کویکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ترامیم کے باعث مہنگائی کے اس دورمیں غریب دعویدار کو اپنے حقوق سے محروم کرنے کے مترادف ہے ۔انہوںنے کہا کہ غریب دعویدار پر مذکورہ ترامیم کے باعث متعد د فائلز ،ڈاک لفافوں اور اہل کمیشن کے اضافی اخراجات کا بوجھ ڈالا گیا ہے جوکہ مذکورہ ترامیم کی روس ے ہر سول دعوے کے ساتھ جزو ضروری گردانا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ترامیم میں سنیئروکلاءکی اصطلاع بھی دیگر جونیئر وکلاءکے ساتھ زیادتی وناانصافی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ ترامیم کے مطابق ریٹائرڈ ججوں کو اہل کمیشن اور شہادت ضبط تحریر کرنے کے لئے ضروری گردانا گیا ہے جو کہ سراسر جونیئرز وکلاءکے ساتھ ناانصافی ہے کیونکہ جج جب ساٹھ سال پر ریٹائرڈ ہوجاتا ہے اورحکومت سے مراعات لے لیتا ہے تو پھر کیوں اسے اس پروسیجر میں جزو لازمی قرار دے کر جونیئر ز کے حق تلفی کی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈیپارٹمنٹ میں ریٹائرڈ پرسن کو فوقیت دی جاتی ہے ،حالانکہ جونیئراور فریش ڈگری ہولڈر ز اور قابل نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر ان ترامیم کو منسوخ نہ کیاگیا تو صوبے بھ رکے تمام جونیئرز وکلاءاپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے اور ساتھ میںیونیورسٹیوں میں زیر تعلیم لاءڈیپارٹمنت کے طلباءکی بھی تائید حاصل کریں گے کیونکہ مذکورہ ترامیم کے باعث زیر تعلیم وکلاءکی ڈگری بے سود ہوجائے گی ۔


سڑکوں پر ریڑھی بانوں ،چنگ چی اورلوڈر رکشوں کا قبضہ،

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ کی سڑکوں پر ریڑھی بانوں ،چنگ چی اورلوڈر رکشوں کا قبضہ،پیدل گزرنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا ، ہسپتال روڈ ،توپانوالہ بازار ،پوندہ بازار ،ٹانک اڈہ ،پرانی سبزیمنڈی ،ہسپتال روڈ سمیت دیگر چوک چوراہوں پر ریڑھی ، اور لوڈر رکشہ پر اشیاءخوردونوش فروخت کرنے والوں نے قبضے جما رکھے ہیں ،تجاوازت کی وجہ سے ٹریفک کا جام ہونا روزانہ کا معمول بن چکا ہے جسکے باعث طلباءطالبات سمیت سرکاری اداروں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کو سرکاری اداروں میں جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دوسری جانب سکولوں کالجوں میں چھٹی کے بعدطویل دورانئے تک ٹریفک کا جام رہنا بھی معمول بنتا جارہا ہے ۔ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی کا عملہ خاموش تماشائی بناہوا ہے ۔عوامی حلقوں نے ڈی پی اوڈیرہ ، ڈپٹی کمشنر ،تحصیل میونسپل آفیسر سے مطالبہ کیاہے کہ نوٹس لے کر تجاوزات کا خاتمہ کروایا جائے تاکہ اندرون شہر کی سڑکیں کشادہ ہوسکیں ۔


ضلع بھر کے گرجا گھروں کو سجانا شروع کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کرسمس کی آمد آمد ،مسیحی برادری نے ضلع بھر کے گرجا گھروں کو سجانا شروع کردیا ،ڈیرہ اسماعیل خان میں کرسمس کی آمد آمد ،ضلع بھر کے چرچز اور گرجا گھروں کو سجانے کا سلسلہ شروع،مسیحی برادری کی جانب کپڑوں ،جوتوں اور تحفے تحائف کی خریداری جاری ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق کرسمس کے قریب آتے ہیں ضلع بھر کے چرچز ،گرجا گھروں کی تزئیں وآرائش اور خصوصی عبادات کیتیاریاںتیز کردی گئیں ہیں ۔شہر سمیت ضلع بھر میں چرچز کو دلہن کی طرح سجانے کا سلسلہ جاری ہے ۔کرسمس کے حوالے سے کرسمس ٹریز بھی بنوانے کا عمل تیز کردیاگیا ہے ،مسیحی آبادیوں کی گلیوں ،بازاروں،راستوں کو سجانے کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں ۔کرسمس کے موقع پر دوسرے شہروں سے مسیحی مہمانوں کی آمد کے حوالے سے گھروں کی سجاوت بھی کی جارہی ہے جو مسیحی برادری کی خوشیوں میں شامل ہوںگے ۔


بلڈ پریشر خاموش قاتل ہے، اس کا باقاعدہ علاج بہت ضروری ہے ،طبی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بلڈ پریشر خاموش قاتل ہے، اس کا باقاعدہ علاج بہت ضروری ہے ،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر خاموش قاتل مرض ہے ،بلڈپریشر کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنے آپکا وقتا فوقتاچیک اپ کرواتے رہیں تاکہ اس بیماری سے انہیں آگاہی ملتی رہے ۔انہوںنے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے خون کی نالیوں یا شریانوں میں خون کا دباﺅ بڑھ جاتا ہے جس سے بلڈ پریشر لاحق ہوتاہے ۔اس کا باقاعدہ علاج بے حد ضرورتی ہے ورنہ یہ بیماری موت کے منہ میں لے جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر دل کے دورے کا بھی سبب بنتی ہے ۔اس سے انجائینا کی بھی تکلیف ہوسکتی ہے۔اسسے بچاﺅ کے لئے متوازن غذا کا استعمال کرتے ہوئے تمباکونوشی سے اجتناب کرنا چاہیے ،مریض کوچاہیے کہ وہ اپنا وزن نہ بڑھنے دیں روزانہ سیر اور ورزش کو اپنا معمول بنائیں ،نمک اور چکنائی کا ستعمال کم سےکم کریں ،ڈاکٹر سے وقتا فوقتا بلڈ پریشر چیک کرواتے رہنا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہونے کی صورت میں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات کا باقاعدہ استعمال کریں ،مرض بڑھنےکی صورت میں گھریلو ٹوٹکے نہ آزمائیں بلکہ ڈاکٹر سے باقاعدہ علاج کروائیں ۔اگر ڈاکٹر کی بتائی ہوئیں ہدایات پر عمل کیا جائے تو اس مرض پر قابو پایا جاسکتاہے۔


شادیوں میں ون ڈش کی کھلم کھلا خلاف وزریاں جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر کے گردونواح کے شادی ہالوں اور کھلے میدانوں میں ہونے والی شادیوں میں ون ڈش کی کھلم کھلا خلاف وزریاں جاری ،ہوائی فائرنگ معمول بن گیا ،قانون نافذ کرنےوالے ادارے سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی ،تفصیلا ت کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے شادی کی تقریبات میں ون ڈش سے زائد پر پابندی عائد ہونے کے باوجود شادی ہالوں اورکھلے میدانوں میں ہونے والی شادی کی تقریبات میں قانون پر عمل درآمد کرنے کی بجائے کھلم کھلا خلاف وزریاں کرکے قانون کو پامال کیا جارہاہے۔شادی کی تقریبات میں مختلف اقسام کے کھانوں سےمہمانوں کی تواضع کی جارہی ہے جبکہ اکثر شادی ہالوں کے باہر پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں اکثر بلاک ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات اور مسائل کا سامنا کرناپڑتاہے۔دوسری جانب شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں شادی کی تقریبات دس بجے ختم کرنے کی بجائے رات گئے تک جاری رہتی ہیں اور رات کو آتشبازی ،ہوائی فائرنگ ،گانے بجانے کی آوازوں سے طلباءوطالبات سمیت بزرگوں کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں ۔شہریوں نے ڈی پی او ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر سے صورتحال کا نوٹس لے کر قانون کی دھجیاں بکھیرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیا ہے


ڈی پی او ڈیرہ کے احکامات کسی کام نہ آئے ،ٹریفک کی صورتحال مزید بدتر ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈی پی او ڈیرہ کے احکامات کسی کام نہ آئے ،ٹریفک کی صورتحال مزید بدتر ہوگئی،ڈی پی او ڈیرہ کے احکامات کسی کام نہ آئے ،ٹریفک کی صورتحال مزید بدتر ،ٹریفک کئی کئی گھنٹے جامرہنے لگی ،ٹریفک اہلکار موقع سے غائب ،شہری پریشان ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اور ڈیرہ کی جانب سے ٹریفک کنٹرول کے نظام کو بہتر بنانے کے احکامات پر بالک عمل درآمد نہ ہونے سے شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔ بازاروں سمیت شہر میں کئی مقامات پر ہروقت ٹریفک جام رہتاہے بالخصوص پرانی سبزی منڈی ، ٹانک اڈہ ،سرکلر روڈ ،پوندہ بازار ، کلاں بازار ،کمشنری بازار کے حالات بہت برے ہیںجہاں ہر وقت اطراف سے آنے والی ٹریفک جمع ہوکر راستہ بلاک کیے رہتی ہے ،ٹریفک پولیس کی جانب سے گشت ڈیوٹی پر لگائے جانے والے اہلکار صرف پیسے جمع کرنے کو ڈیوٹی سمجھتے ہیں ،ٹریفک کو بہاﺅ میںرکھنے کی بجائے دفتری اور سکولوں کے اوقات میں اہلکار کام کرنے کی بجائے موقع سے غائب ہوجاتے ہیں ،بھاری ٹریفک عصر ہوتے ہی شہر میں داخل ہوجاتی ہے ،سرکلر روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی ،ڈمپر ،ٹرک اوربسیں دندناتے پھرتی ہیں لیکن اہلکار صر ف ہزار پانچ سو روپے کے لے ان کو جانے دیتے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ افسران دفتر وں سے باہر نکلیں تو ان کو اندازہ ہوجائے کہ اصل صورتحال کیا ہے ۔سب اچھا کیرپورٹس پر کام چلانے سے مشکلات میں اضافہ ہی ہوگا۔


سالہ شادی شدہ خاتون کی مبینہ خودکشی کی کوشش

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تحصیل پروآ کے علاقہ رمک میں 25سالہ شادی شدہ خاتون کی مبینہ خودکشی کی کوشش ، خاتون نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی دوا پی لی ،تشویشناک حالت میں ملتان ریفرکردیاگیا،.خاتون سسرال میں رہ رہی تھی ،تفصیلات کے مطابق پروآ کے علاقہ رمک میں 25سالہ شادی شدہ خاتون نے اپنے گھر کے کمرے میں زہریلی دوائی پی جس کی وجہ سے اس کی حالت حالت انتہائی خراب اوروہ بہوش ہوگئی ،اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں طبی امداد کے بعد اسے انتہائی تشویشناک حالت میںملتان ریفر کردیاگیاہے۔خاتون کے دیور نے پولیس کو بتایا کہ رات کو وہ اپنے گھر میں سور ہے تھے کہاچانک شب بارہ بجے کے قریب بھائی کے کمرے سے بچوں کے رونے کی آوازیں آئی وہ بھائی کے کمرے میں پہنچا تو بھابھی کو بہوشی کی حالت میں وہاں موجود پایا اسے فوری طور پر قریبی پرائیویٹ کلینک پرلے جایاگیا جس نے بتایا کہ بھابھی نے زہریلی دوائی پی ہے ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزیدچھان بین شروع کردی ہے۔ . ذرائع کے مطابق خاتون کی شادی علاقہ رمک میں ہوئی تھی. اوراس کا شوہر محنت مزدوری کے سلسلے میں کراچی میں مقیم ہے.


ضلع بھر میں ٹریفک ایجوکیشن ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ حافظ واحد محمود کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر میں ٹریفک ایجوکیشن ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے جن کا مقصد شہریوں میں ٹریفکشعور اجاگر کرنا ہے تاکہ سڑکوں پر حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے اور ٹریفک کے نظام میں نظم و ضبط نظر آئے۔اسی سلسلہ میں ٹریفک آگاہی وسیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے صحافیوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے وطن کا مستقبل ہیں اس لیے ان کی سڑکوں پر سیفٹی ہمارا اولین فرض ہے لہذا نوجوانوں کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروا کر حادثات سے بچانا انتہائی ضروریہے۔ انہوںنے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کو اپنی عادت بنائیں۔ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی ہرگز مت چلائیں۔ صحافیوں سے باتکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم کےڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے لرنر پرمٹ بنا رہے ہیں تاکہ آپ کا اپنا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔اسی طرح مہذب اور پڑھی لکھی قوم ہونے کا ثبوت دیتےہوئے آپ ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ڈرائیونگ کریں۔ دھند کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔اس کے علاوہ پولیس ٹریفک ڈرائیونگ سکول کے بارے میں بھی تفصیل بتایاگیا ۔شہریوں کیجانب سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈیرہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کے احسن اقدام اور کاوشوں کا سراہا گیا ہے


تمام بڑے سیکٹرز کی مصنوعات کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام لا نے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایف بی آر کا تمام بڑے سیکٹرز کی مصنوعات کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام لا نے کا فیصلہ،تیاریاں مکمل ، فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے ریونیو کے خسارہ کے تدارک کیلئے پیداوار اورفروخت کے اعدادو شمار کو کم ظاہر کرنے کی وجہ سے اور مخصوص اشیا ء و مصنوعات پر لاگو فیڈرل ایکسائزڈیوٹی و سیلز ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیا۔ ترجمان کے مطابق سیمنٹ،چینی،کھاد اورمشروبات کی درآمدات اور اسکی پیداوار کو جانچنے کے لئے الیکٹرانک ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے پراجیکٹ دفتر نے توثیق کی ہے کہمصنوعات کی الیکٹرانک مانیٹرینگ و فروخت اورچار بڑے سیکٹر ز کی مصنوعات چینی،سیمنٹ،کھاد اور مشروبات کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے حوالے سے جاری ہونے والے لائسنس کے لئے بولی لگانے کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق لائسنسگ کیلئے ہدایات اور متعلقہ دستاویزات جنوری 2020 میں تمام بڑے سیکٹر ز اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد شائع کر دی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق بہترین فیصلہ سازی کے لئے ایف بی آر تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے ان کی آراء حاصل کرنے کیلئے مختلف اجلاس کا انعقاد کریگااس سلسلے میں پہلی میٹنگ 2 دسمبر کو سیمنٹ مینوفیکچرز سےہوئی،کھاد مینوفیکچرز سے دوسری میٹنگ 5 دسمبر کو منعقد ہوئی، تیسری میٹنگ 12 دسمبر کو کی جائے گی۔


سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت نے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق چھٹیاں 24 سے 31 دسمبر تک ہوں گی اور تاحال چھٹیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یادرہے گزشتہ برس سرد موسم اور شدید دھند کی وجہ سے ان چھٹیوں کو 15 فروری تک بڑھا دیا گیا تھا۔ اس طرح صوبے تمام نجی و سرکاری سکول 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے بندرہیںگے ۔


رواں سال کی آخری قرعہ اندازی ہوگی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)قومی انعامی بانڈز کی رواں سال کی آخری قرعہ اندازی16دسمبر کو ہو گی۔200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا پہلا انعام ساڑھے 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میںاڑھائی لاکھ روپے کے 5جبکہ تیسرے انعام میں1250روپے کے 2394انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

About The Author