دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر پابندیاں عائد کر دیں

بیان میں کہا گیا کہ راؤ انوار پر بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اہم قدم اٹھایا ہے ۔ پاکستان میں جعلی انکاؤنٹرز کے حوالے سے بدنام سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ سے جاری بیان کے مطابق راؤ انوار، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر کے طور پر متعدد جعلی پولیس انکاؤنٹر کے ذمہ دار ہیں جن میں پولیس کے ہاتھوں کئی افراد ہلاک ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ راؤ انوار ایک سو نوے سے زائد پولیس انکاؤنٹروں میں ملوث رہے جن میں چار سو سے زائد اموات ہوئیں۔ جن میں نقیب اللہ محسود کا قتل بھی شامل ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق راؤ انوار نے پولیس اور مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ٹھگوں کے نیٹ ورک کی مدد کی جو مبینہ طور پر بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے، منشیات کی فروخت اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔بیان میں کہا گیا کہ راؤ انوار پر بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں دنیا بھر سے مجموعی طور پر اٹھارہ افراد پر امریکی پابندیاں عائد کی گئیں۔پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد کی امریکا میں جائیدادیں منجمد ہوجائیں گی جبکہ امریکی شہریوں پر ان فراد کے ساتھ لین دین پر پابندی ہوگی

About The Author