دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے،اور تجزیے۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل روجھان

روجھان:
امروز ڈی سی راجن پور کے حکم پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخ خلیفہ میں تھراپی مشین ۔انسیتھسیا مشین، اور نوزائیدہ (نئے پیدا ہونے والے بچے) بچوں کی سانس بحال کرنے وارمر مشین لگا دی گئیں ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور کے گزشتہ دورے کے دوران جو احکامات صادر فرمائے تھے ان احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے امروز اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتال ہذا ڈاکٹر لجپت رائے نے روجھان اور اس کے گرد و نواح کی عوام کی سہولت کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر شیخ خلیفہ ہسپتال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے منگوائی گئی

مشینری جس میں تھراپی مشین، انسیتھیسیا مشین ،اور نئے پیدا ہونے والے بچوں کی سانس بحال کرنے والی مشین وارمر مشین لگا دی گئیں جو لیبر وارڈ، ایمرجنسی وارڈ، میں نصب کر دی گئیں ہیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتال روجھان ڈاکٹر لجپت رائے نے کہا ہے کہ

اس سلسلے میں ٹریننگ کے لئے یہاں سے ملازمہ خواتین کو رحیم یار خان میں دو چار دن کی ٹریننگ کے بعد اس چائلڈ وارمر مشین کی چلانے اور استعمال کرنے کی مہارت حاصل کر کے وارمر مشین چلانے کی ڈیوٹی سرانجام دے گی اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

جملہ مشینری تحصیل روجھان اور اس کے گرد و نواح کی عوام کی سہولت کے لئے ہسپتال میں نصب کردی گئی ہیں جس سے علاقے کی عوام مسفید ہو گی ۔اس موقع پر ایڈمن ہسپتال ہذا فاروق زاہد جتوئی، اور خادم محبوب راجپوت بھی ایم ایس اور اسسٹنٹ کمشنر روجھان کے ہمراہ تھے۔


روجھان

مصدقہ زرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری لاہور سے اپنے آبائی شہر روجھان کے لئے روانہ ہو چکے ہیں

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ پرسنل سیکرٹری محمد فاروق مزاری، اور ان کے سرکاری پروٹوکول آفیسر سید اعجاز حسین کاظمی بھی شامل ہیں ڈپٹی سپیکر سردار میر دوست محمد مزاری کل صبح اپنے آباد شہر روجھان پہنچیں گے۔ زرائع

About The Author