نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انسانی حقوق کا تحفظ ہم سب کا مشترکہ فرض ہے

مذہب اسلام ہمیں ہاتھ اور زبان سے دوسرے انسان کو نقصان نہ پہنچانے کا درس دیتا ہے

انسانی حقوق کا تحفظ ہم سب کا مشترکہ فرض ہے
مذہب اسلام ہمیں ہاتھ اور زبان سے دوسرے انسان کو نقصان نہ پہنچانے کا درس دیتا ہے

ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر روزن اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے انسانی حقوق کے عالمی دن کو اجاگر کرنے اور فرائض و ذمہ داریوں کو سمجھنے کیلئے آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا

اس موقع پر ان کلثوم سیال ایگزیکٹو ڈائریکٹر سائیکوپ نے روزن اور پاکستان فورم فار ڈیمو کریٹک پولیسنگ نیٹ ورک کا تعارف کرایا اور پولیس ریفارم سے متعلقہ کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا

وومن پولیس آفیسر شائستہ نے کہا کہ ہم خواتین کے حقوق کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں ملک خیر محمد بدھ نے کہا کہ اقوام متحدہ کا اعلامیہ تو بعد میں جاری ہوا

ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے چودہ سو سال پہلے ہاتھ اور زبان سے انسان کو نقصان نہ پہنچانے کا درس دیا تھا

اس موقع پرشعیب مگسی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ، اظہر یوسف سوشل ویلفیئر آفیسر، کلیم اللہ قائم خانی، افضل چوہان، عابدہ رحمان ، خلیل کالرو و دیگر نے بھی خطاب کیا

About The Author