سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے کیا جانے والا لانگ مارچ ملتان سے جلالپور پہنچ گیا لانگ مارچ کی قیادت چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رانا فراز نون نے کی
اس موقع پر رانا فراز چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے 100 دن میں سرائیکی صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک وفا نہیں ہوا،
انہوں نے کہا تبدیلی کی دعویدار حکومت سرائیکی صوبہ بنانے کا وعدہ پور کرے جنوبی پنجاب کیلئے صوبہ بنانے کی جدوجہد کر کے وسیب کا حق ادا کروائیں گے لانگ مارچ کا سلسلہ جاری رہے گا
رانا فراز نون نے کہا اگلا پڑاؤ لودھراں کریں گے اس موقع پر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے عہدیداروں سمیت عوام کی اچھی خاصی تعداد بھی موجود تھی۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟