دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی کرکٹرزبھی پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی پر خوش

اوپنر بلے باز امام الحق نے بھی پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا

شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹرز بھی پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی پر بہت خوش ہیں۔

کرکٹرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اسٹیڈیم میں جا کر دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کریں اور ملک میں کرکٹ کی واپسی کا جشن منائیں۔

لیجنڈی بیٹسمین جاوید میانداد قومی کھلاڑیوں کو مشورے دینے کراچی سے راولپنڈی پہنچ گئے۔

پاکستان میں دس سال کے بعد کرکٹ کی واپسی پر قومی کرکٹ اسٹارز نے خوشی کا اظہار کیا۔۔۔۔
لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے،،،،جہاں انھوں نے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دیے۔

سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے قوم کو مبارک باد دی۔
قومی ٹیم کے سابق بیٹسمین محمد یوسف نے اپنے پیغام میں سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور پاک سری لنکا سیریز کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

فاسٹ باولر عمر گل نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ میچ دیکھنے جائیں اور دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کریں،کیونکہ کوئی بھی جیتے جیت کرکٹ کی ہو گی۔

فاسٹ باولر نسیم شاہ نے اپنی مادری زبان پشتو میں شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ گراونڈ میں جا کر اپنی ٹیم کا جذبہ بڑھائیں۔

اوپنر بلے باز امام الحق نے بھی پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا۔

About The Author