دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

‎نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے،مریم اورنگزیب

موجودہ صورتحال میں نواز شریف کی امریکا منتقلی ڈاکٹرز کے لئے ایک اور طبی امتحان ہے

اسلام آباد: ‎پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ

‎ ‎نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے، ‎ڈاکٹرز کے مطابق معاملے میں کئی طبی پیچیدگیاں سنگین نتائج کی حامل ہوسکتی ہیں،

انہوں نے نوازشریف کے امریکا میں علاج کی تجویز دی ہے، ‎موجودہ صورتحال میں نواز شریف کی امریکا منتقلی ڈاکٹرز کے لئے ایک اور طبی امتحان ہے

About The Author