اسلام آباد:
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرٹ کا سسٹم نیچے جانے سے پاکستان پیچھے چلا گیا، تعلیم کے شعبے میں ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نسٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی ٹی وی پر پرفارمنس لوگوں نے دیکھی ہے،
لوگ کہتے تھے آپ سنجیدہ نہیں انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر کیوں بنایا۔
اچھے کپتان کو پتہ ہوتا ہے اچھے پلیئرز کو کس وقت کھلانا ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے جو جنون فواد چوہدری نے دکھایا اس پر داد دیتا ہوں۔
مجھے اندازہ نہیں تھا کہ اس یونیورسٹی میں کتنا زبردست کام ہو رہا ہے۔ ہر چیز ایک وژن سے شروع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کی اہمیت بڑھتے اور گرتے ہوئے بھی دیکھی،
ہمارے اسکول کے زمانے میں پاکستانیوں میں اعتماد ہوتا تھا۔ بھارت میں کرکٹ کھیلنے جاتے تو احساس ہوتا تھا کہ بڑے اہم ملک سے آئے ہیں،
میرٹ کا سسٹم نیچے جانے سے پاکستان پیچھے چلا گیا۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر