55 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی وزرا کو نااہل سمجھتے ہیں:
گیلپ تفصیلات کے مطابق
گیلپ پاکستان نے ایک سروے کیا ہے جس میں پاکستانیوں سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان تحریک انصاف کے وزرا نااہل ہیں ؟
سروے رپورٹ کے مطابق 55 فیصد پاکستانیوں نے وزرا کو نااہل قرار دیا ہے جبکہ 41 فیصد نے کہا کہ
پاکستانی تحریک انصاف کے وزرا نا اہل نہیں ہیں۔ گیلانی اینڈ گیلپ ریسرچ فاؤنڈیشن کی سروے رپورٹ کے مطابق صرف 4 فیصد نے کہا کہ وہ اس بارے کچھ نہیں جانتے یا جواب نہیں دینا چاہتے۔
اس سے قبل بھی گیلپ نے ایک سروے کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی پر 53 فیصد شہری ناراض اور 45 فیصد خوش ہیں۔
موجودہ حکومت کی کارکردگی کو 92 فیصد ووٹرز نے بہترین قرار دیا۔ سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان ووٹر حکومتی کارکردگی سے جہاں انتہائی مطمئن ہیں
وہیں وہ مہنگائی میں اضافے سے پریشان نظر آئے۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو