نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آسٹریلیا 2022میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز پاکستان میں کھیلے گا، وسیم خان

غیر رسمی گفتگو میں سی ای او پی سی بی نے بتایا کہ قومی ٹیم، انڈر نائٹین اور اے ٹیموں کی دورہ آسٹریلیا سے متعلق بات چیت ہوئی

لاہور:

چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی سی بی وسیم خان نے آسٹریلیا جانے کا مقصد بیان کرنے کے ساتھ خوش خبری سنا دی،،

کہتے ہیں دو ہزار بائیس میں کینگروز دورہ پاکستان کے دوران دو کی بجائے تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلیں گے،،، کرکٹ آسٹریلیا سے معاہدہ کے تحت اب قومی ٹیم ہر بار تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلا کرے گی ،،،

لاہور سے عثمان خان کی رپورٹ ۔۔مونٹاج۔۔ وی او آسٹریلیا کا دورہ کیوں کیا؟ وسیم خان نے چپ کا روزہ توڑ دیا ،،، غیر رسمی گفتگو میں سی ای او پی سی بی نے بتایا کہ قومی ٹیم، انڈر نائٹین اور اے ٹیموں کی دورہ آسٹریلیا سے متعلق بات چیت ہوئی ،،،،

سال دو ہزار بائیس کیلئے پہلے آسٹریلیا نے دورہ پاکستان میں دو ٹیسٹ کھیلنے کی حامی بھری تھی مگر اب وہ تین ٹیسٹ کھیلنے پر راضی ہیں، فیوچر ٹور پروگرام میں بھی تبدیلیاں کی گئیں ہے ساٹ۔ وسیم خان سی ای او پی سی بی "نئے ایف ٹی پی 2023 – 2031 کے لیے بھی کرکٹ آسٹریلیا سے بات ہوگئی ہے ،،،

معاہدہ کے تحت آسٹریلیا کے ساتھ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی کی سیریز بھی کھیلی جائیگی” وی او بورڈ کے اعلی افسر نے کرکٹ کمیٹی سے بطور چیئرمین علیحدگی ،،، اور آئندہ کا چیئرمین بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا ساٹ۔ وسیم خان سی ای او پی سی بی "کرکٹ کمیٹی کا ممبر رہوں گا ،،،

چیئرمین با اخیتار اور کرکٹر ہوگا” سائن آف وسیم خان نے چیف سیلیکٹر کم ہیڈکوچ مصباح الحق کو ٹیم سلیکشن میں طاقتور تصور کیے جانے کے تاثر کو غلط قرار دیا ،،،، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا چناو تمام ممبران مل کر کرتے ہیں

About The Author