دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کسانوں کے مسائل پر صوبائی اسمبلی میں اپنا حق اور فرض سمجھتے ہوئے آواز اٹھائیں گے،ایم پی اے سردار ممتاز چانگ

پاکستان سے دس روپے کے چوسنی اضافے کا جسے کسان تنظیم اور زمیندار نے خیر مقدم نہیں کیا

رحیم یار خان
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ضلع رحیم یار خان کے ایم پی اے سردار ممتاز چانگ نے پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر، کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری اور کالم نگار جام ایم ڈی گانگا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

وہ کسانوں کے مسائل کے مسائل پر صوبائی اسمبلی میں اپنا حق اور فرض سمجھتے ہوئے آواز اٹھائیں گے.

حکومت کو گنے کے ریٹ میں صرف دس روپے کا خیراتی اضافہ کرتے ہوئے کم از کم ایک بار ضرور گنے کی فی ایکڑ پیداوار اور آمدنی کے اعداد شمار اور حقائق کو سامنے رکھنا چاہئیے تھا.

پورے پاکستان سے دس روپے کے چوسنی اضافے کا جسے کسان تنظیم اور زمیندار نے خیر مقدم نہیں کیا. بلکہ ہر طرف سے کسانوں کے ساتھ حکومتی مذاق مذاق کی صدائیں آ رہی ہیں.

ایک سوال کے جواب میں ممتاز چانگ نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کے عوام کس قدر ہیپاٹائیٹس کی زد میں ہیں. اس کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ

پاکستان میں ضلع رحیم یار خان دوسرے نمبر پر ہے حکومت کو عوام کی صحت کی فکر کرنی چاہئیے. پینے کا صاف پانی کا مسئل وقت کے ساتھ ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے. اس کی منظم پلاننگ کرنی چاہئیے

About The Author