دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف گلوکار ابرار الحق کا نیا ویڈیو سانگ” چمکیلی ” ریلیز ۔۔ ویڈیو میں مہوش حیات کے جلوے

بلو دے گھر ، بے جا سائیکل تے ، نعرہ ساڈا عشق اے اور نچاں میں اودے نال سمیت مختلک سپر ہٹ گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار ابرار الحق ہر عمر نے لوگوں میں یکساں مقبول ہیں
جیسے ہی لائیو پرفارم کرنے آتے ہیں مداح جھومنے لگ جاتے ہین ، بالخصوص ان کا بھنگڑا اسٹائل نوجوانوں میں خّب پسند کیا جاتا ہے ،

ابرار سہارا ٹرسٹ کے بانی بھی ہِں جو کہ صحت اور تعلیم کے لئے کام کرتے ہیں ،،، ابرار الحق کا یہ گانا شادی بیاہ کی تقریبات کو تڑکا لگانے میں بہت مدد گار ثابت ہوگا چمکیلی کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے

جو معاشرے کی روایات سے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے اپنے دولہے کو بیاہنے خود بارات لے کر چلی جاتی ہے ۔۔

گانے کی ویڈیو میں اداکارہ مہوش حیات اور شاہویر جعفری نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔جبکہ راشد محمود،اشرف خان اور ناصر بیراج بھی ویڈیو میں نظر آرہے ہیں ۔ جبکہ ابرار الحق کی انٹری ویڈیو کو چار چاند لگا دیی ہے ۔

ویڈیو لانچنگ تقریب کا انعقاد ان کی رہائش گاہ ڈیفنس میں کیا گیا. اس موقع پر راشد محمود،میجر (ر )اسرار الحق اور اشرف خان بھی موجود تھے۔گلوکار ابرار الحق نے کہا کہ میرے میوزک کے دو مقاصد ہیں، ایک تفریح مہیا کرنا اور دوسرا ہم نے کینسر ہاسپٹل کا آغاز کیا ہے۔

اس کے لئے ایک ارب روپے کی ضرورت ہے۔ابرار الحق نے کہا کہ امید ہے میرا یہ گانا ریلیز ہونے کے بعد کینسر ہاسپٹل کے قیام میں مدد ملے گی۔

آنے والے وقتوں میں نئے میڈیکل کالجز اور ہسپتال بنائیں گے۔کینسر ہسپتال میں دوسری تیسری اسٹیج کے مریضوں کا بھی علاج کریں گے۔عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ پاکستان میں کینسر ہسپتال بنایا۔

About The Author