دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میانوالی، المناک حادثہ ، کیری وین نہر میں گرجانے کے باعث ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق پپلاں روڈپر۔تیز رفتاری میں سامنے سے آنے والی کار کو اور ٹیک کرنے کی

میانوالی :
نواحی علاقہ پپلاں میں المناک حادثہ ، کیری وین نہر میں گرجانے کے باعث وین میں سوار ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق پپلاں روڈپر۔تیز رفتاری میں سامنے سے آنے والی کار کو اور ٹیک کرنے کی۔کوشش کیری وین بے قابو ہوکر نہر میں گر گئی ،

وین میں سوار علاقہ ڈب بلوچاں سے تعلق رکھنے والے ایک ہی۔خاندان کے 6 افرادجن میں 35عبدالروف ، 40سالہ شکیلہ بی بی ، 19سالہ تنزیلہ بی بی ،

42سالہ دلشاد بی بی ، ڈیڑھ سالہ ابوبکر ، 4سالہ امن شامل ہیں سوار تھے اور پپلاں سے واپس اپنے گاؤں ڈب بلوچاں واپس آرہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث کیری وین بے قابو ہوکر پپلاں روڈ۔پر مین لوئر برانچ نہر میں گر گئی ۔ واقع کی اطلاع پر۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر۔پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے افراد کو۔نکالنے کےلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے دوسری طرف مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن میں شروع کیاجبکہ مقامی لوگوں نے بھی ریسکیو اہلکاروں کی مدد کافی دیر تک ریسکیو آپریشن کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ضلع بھکر کے علاقہ میں تھل۔

کینال پر قائم دھوتی ہیڈ سے تین نعشیں برآمد کرلیں جن کی شناخت تنزیلہ بی بی زوجہ توقیر احمد ، شکیلہ بی بی زوجہ نصیر احمد اور دلشاد احمد زوجہ فاروق احمد نے ہوئی ہے

تینوں کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئ ہیں جبکہ باقی افراد کی تین افراد جن میں 35 سالہ عبد الروف ، اور دو بچے ڈیڑھ سالہ ابوبکر اور 4 سالہ امن شامل ہیں کی نعشوں کی تلاش جاری ہے ۔اس المناک حادثہ کے بعد علاقہ ڈب بلوچاں کی فضا المناک ہے

About The Author