دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے۔

کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام میں کمیونٹی پولیسنگ ہماری وژن کا اہم حصہ ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے کہا ہے کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر کوئی محکمہ کامیاب نہیں ہوسکتا ،خصوصاًجس کا تعلق براہ راست عوام کے ساتھ ہے جہاں پرپولیس کو شہریوں کو تعاون حاصل ہوجائے وہاں جرائم کی روک تھام بہت آسان ہوجاتی ہے ،ڈیرہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم ، ٹریفک سمیت دیگر مسائل کے لئے حل کے لئے عوام اوران کے مشران کو آن بور ڈکرکے علاقہ میں امن کی فضا کے فروغ کا پرچار کرناہے۔اس میں اہم چیز کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام ہے یہ ہمارے وژن کا حصہ ہے اسے ہم کمیونٹی پولیسنگ کہتے ہیں جوکہ کمیونٹی کوترجیح دے کر ان کے مسائلان کی زبانی سے جان کر ان پر اقدامات اٹھانے کا نام ہے ۔ اس کے تصور کو آگے بڑھانے کے لئے متحرک سماجی تنظیموں کی ضرورت ہے ۔ جس علاقے کے عوام کا تعاون بغیر کسی ردوبدل کے پولیس کو حاصلہوجائے تو اس علاقہ میں جرائم کاخاتمہ نہایت آسان ہوتاہے جوکہ نظر آئے گا۔ وہ گزشتہ روز اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں اہل سنت والجماعت ،اہل تشیع علمائے کرام، امن کمیٹی اورڈی آرسی کے ممبرانکے علاوہ صحافیوں سے تعارفی ملاقات کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی افتخار شاہ، سابق ایم پی اے عبدالحلیم قصوریہ، سہیل احمد اعظمی، قاری خلیل احمدسراج، ملک اکرام ایسر، حاجی عبدالرشید دھپ، محمد نواز محسود سمیت دیگر معززین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کی نشاندہی کے لئےاہم رول عوام کا تعاون ہے جوکہ کمیونٹی انگیجمنٹ پلان کے ذریعے حاصل کریں گے اس سلسلے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد ،پبلک لیزان کونسل کو دوبارہ متحرک کیا جائے گا اورجو ہماری اصلاحی کمیٹیاں جن بالخصوصڈی آر سی کہا جاتاہے ان کو اجاگر کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے علاقہ کے اندر پولیس کی مدد کے ساتھ وہ اہم مسائل حل کریں ،اگرمعاشرے میں کسی کا استحصال کیا جارہا ہو تو اس سوسائٹی کے اندر جاکر مسائل کو حلکرنے کا طریقہ کار وضع کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد تمام مشران کی مشاورت سے اپنی پالیسی بتا کر پبلک آپریشن کو حاصل کرنا ہے سب سے اہم وژن علاقہ میں امن وامان کا فروغ ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ کے دوران مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران ڈیرہ شہر کے تین اہم مسائل ابھر کر سامنے آئے ہیںجن میں منشیاف فروشی ،سودخوری اور ٹریفک کے مسائل شامل ہیں ۔ ان تینوں مسائلکے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیاگیا ہے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے مہذب شہری منظم ٹریفک کے نام سے مہم شروع کی جارہی ہے ۔ہمارا مقصد کسی کا کاروبار بند کرنا یا غریب کا استحصال ہرگز نہیںہے بلکہ ہم چاہتے ہیں ایک نظم لایا جائے اس کے لئے سب سے پہلے عوام میں شعور اورآگاہی پر زور دیا جائے گا ،لوگوں کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کرکے انہیں پیار ومحبت سے آگاہی دی جائے گی جس سے بہترتاثر جائے گا،اس میں تاجر برادری ،ٹرانسپورٹر اور مشران کے تعاون سے علاقے کے روڈ ز اور بازاروں میں خوبصورتی کا تاثر دے کر جرائم کی روک تھام میں بھی اہم مقاصد حاصل کریں


: میاں بیوی کی لڑائی میں سسرالی کود پڑے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)میاں بیوی کی لڑائی میں سسرالی کود پڑے ،بیلچے اور لاٹھوں کے وار سے بہنوئی کو لہولہان کرکے اسے ہسپتال پہنچاگیا ،زخمی کی رپورٹ پر دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ صدر کی حدود حضرت بلا کالونی حنیف ٹاﺅن ڈیرہ میں میاں بیوی کی لڑائی میں سسرالی کود پڑے اور دو بھائیوں نے بیلچے اور لاٹھیوں کے وار سے اپنے بہنوئی کو شدید زخمی کرکے لہولہان کردیا ،زخمی کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔وجہ عدوات میاں بیوں کا آپس میں جھگڑا بیان کیاگیا ۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر اس کے دو سالوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔


: دھوکہ دہی اور فراڈ سے خاتون کا جعلی مختیار نامہ تیارکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) دھوکہ دہی اور فراڈ سے خاتون کا جعلی مختیار نامہ تیارکرنے کے الزام میں وثیقہ نویس سمیت4 افراد کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھکر کیرہائشی خاتون نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ وثیقہ نویس محمد وقاص سمیت دیگر ملزمان عظمت اللہ، ساجد اور اسحاق نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے میرا جعلی مختیار نامہ تیار کرلیا ہے۔ پولیس نےخاتون کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات 419-420-468-471ppcدرج


غیر قانونی سرکاری پتھر اٹھا نے پر 6افراد کیخلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)غیر قانونی طورپر سرکاری پتھر اٹھا کر کرش فیکٹری منتقل کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق تھانہ کڑی خیسور میں منرل گارڈ محکمہمعدنیات چشمہ ایریا راز محمد خان نے رپورٹ درج کرائی کہ سپر نمبر4کڑی خیسور سے 6افراد ایکسیویٹر کے ذریعے سرکاری پتھر نکال کر کرش فیکٹری لے گئے ہیں ۔ کڑی خیسور پولیس نے منرل گارڈ محکمہمعدنیات کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


رواں کرشنگ سیزن کیلئے گنے اور چقندر کے نرخ مقرر دیئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے رواں کرشنگ سیزن کیلئے گنے اور چقندر کے نرخ مقرر دیئے ہیں ، جس کے مطابق گنا فی 40کلو گرام 190اور چقندر فی 40کلو گرام 185روپےہوگا۔ گنا اور چقندر صوبے کی 6شوگر ملوں سے اٹھایا جا سکے گا ان میں خزانہ شوگر ملز پشاور ، پریمیر شوگرملز ، ٹنڈیاں والہ شوگر ملز ڈیرہ ، چشمہ شوگر ملز ڈیرہ اور چشمہ (توسیع) شوگر ملز ڈیراسماعیل خان شامل ہیں۔


جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کے بغیر گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا حصول ناممکن ہے زرعی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو مستقل بنیاد پر پورا کرنے کیلئے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے، محکمہ زراعت کےترجمان کے مطابق گندم کی بہتر پیداوار میں زمین کی تیاری، اچھے بیج و قسم کا انتخاب،متوازن کھاد اور بروقت کاشت کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی اہم ہے،جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کے بغیر گندم کی فیایکڑ زیادہ پیداوار کا حصول ناممکن ہے،جڑی بوٹیاں فصل کے ساتھ خوراک پانی اور ہوا میں حصہ بن کر گندم کی پیداوار میں نمایاں کمی کا باعث بنتی ہیں،ایک اندازہ کے مطابق جڑی بوٹیوں کی وجہ سے گندم کیپیداوار میں 50فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے،گندم میں جڑی بوٹیوں کے بیجوں کی ملاوٹ کے باعث پیداوار کی کوالٹی خراب ہونے سے ریٹ کم ملتا ہے،گندم کی فصل میں عام طور پر دو قسم کی جڑی بوٹیاں پائی جاتیہیں،پہلی قسم چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی ہے جن میں کرنڈ،باتھو، لیہہ، لیبلی، ریواڑی،سینجی، مینا،گاجر بوٹی، شاہترہ،بلی بوٹی، گیلیم مڑی اور جنگلی پالک قابل ذکر ہیں،دوسری قسم میں گھاس نمانو کیلے پتوںوالی جڑی بوٹیاں شامل ہیں جن میں جنگلی جئی، دمبی سٹی اور پومڑی گھاس قابل ذکر ہیں،جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے بہترین وقت وہ ہے جب جڑی بوٹیوں نے 2سے 3پتے نکالے ہوں،گندم کی فصل سےجڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے پہلے پانی کے بعد وتر آنے پر دوہری بار ہیرو چلائی جائے اور اگر کاشتکاروں کے پاس افرادی قوت موجود نہ ہو تو جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ جڑی بوٹی مار زہروں سے بھی کی جاسکتیہے،چوڑے پتوں اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے لیے مخصوص زہریں استعمال کریں،چوڑے پتوں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے عام طور پر گندم کی پہلی آبپاشی کے بعد وتر حالت میں سپرے کیا جاتا ہے اورنوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے دوسری آبپاشی کے بعد سپرے کیا جاتا ہے،سپرے کے لیے مخصوصی نوزل فلیٹ فین یا ٹی جیٹ استعمال کریں اور پانی کی فی ایکڑ مقدار 100تا 120 لیٹر رکھیں،گندمکی فصل سے جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کر کے ہم گندم کی فی ایکڑ اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں جس سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضرورت کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنا کر فوڈ سکورٹی کا حصول ممکن ہے۔


جسمانی درد کا ایک انوکھا حل نینو ٹیکنالوجی پر مبنی حیرت انگیز پٹی تیارکرلی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) امریکی اسٹارٹ اپ کمپنی نے جسمانی درد کا ایک انوکھا حل پیش کرتے ہوئے نینو ٹیکنالوجی پر مبنی ایک حیرت انگیز پٹی بنائی ہے جو جسمانی برقی نظام کے تحت کام کرتے ہوئے درد کیشدت کو دور کرتی ہے۔اسے کائلو کا نام دیا گیا ہے یہ اسمارٹ پٹی ہر قسم کے بیرونی درد دور کرنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔پٹی جسمانی برقی نظام سے ایک طرح سے رابطہ کرتی ہے اور اسی بنا پر تکلیف کو کمکرتی ہے۔ واضح رہے کہ اس چپک پٹی میں کسی قسم کی کوئی دوا نہیں لگائی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی جسم میں تقریباً ہر مقام پر برقی سگنل ہوتے ہیں۔ جسم کا ہر خلیہ (سیل) بھی برقی رو خارجکرتا ہے جبکہ دماغ پورے جسم کو برقی سگنل سے ہی کنٹرول کرتا ہے اسی طرح جسم میں درد کی شدت کی وجہ بھی برقی ہوتی ہے۔کائلو میں نینو کیپیسٹر نصب ہیں اور یہ کسی اسٹیکر کی طرح جسم پر چپک کر بایو اینٹینا کیطرح کام کرتا ہے اور جسم کے برقی رو سے ہم ا?ہنگ ہوجاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جسمانی اعصابی سگنل کے نظام کو محسوس کرتے ہی اس کی حرارت بڑھ جاتی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک بار جسمانی برقیاتی سگنلکا نظام درست ہوجائے تو ازخود درد کی شدت کم ہوجاتی ہے اور زندگی معمول پر آجاتی ہے۔کائلو کی تیاری میں پانچ سال کی تحقیق اور انسانوں پر ا?زمائش شامل ہے اور اب یہ باقاعدہ لائسنس یافتہ مصنوعاتکے درجے پرپہنچ چکی ہے تاہم درد کو دور کرنے کے لیے جسم پر اس کے مرکز کو جاننا ضروری ہے۔ عین درد والی جگہ پر لگ کر یہ جسمانی قدرتی سگلنل کی عین مطابقت میں آجاتی ہے۔اگرچہ واٹر پروف کائلو پٹی کوہفتوں تک لگایا جاسکتا ہے لیکن پٹی اترنے کے بعد بھی درد کی شدت بہت دنوں تک دبی رہتی ہے۔ بسا اوقات چند منٹ تک لگانے سے بھی گھنٹوں کا آرام مل سکتا ہے۔یہ اہم ایجاد انٹرنیٹ کراو¿ڈ سورسنگ کےمرحلے میں ہے اور ایک اسٹیکر کی قیمت 120 ڈالر ہے۔


ٹیوٹا انڈس موٹرز نے کرولا گاڑی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ٹیوٹا انڈس موٹرز نے کرولا گاڑی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹیوٹا انڈس موٹرز کی طرف سے کرولا ایکس ایل آئی اور جی ایل آئی کی جگہ ٹیوٹا یارس متعارف کروا دی گئی ہے۔گزشتہکافی عرصے سے یہ بات گردش کر رہی تھی کہ ٹیوٹا انڈس موٹرز کی جانب سے کرولا ایکس ایل آئی اور جی ایل آئی کو کسی نئی گاڑی کے ساتھ بدل دیا جائیگا۔لیکن اس بات کی تصدیق نہیں کی جا رہی تھی کہ ایسا ہو گا یا پھرنہیں؟ لیکن اب ٹیوٹا انڈس موٹرز کی جانب اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ کرولا ایکس ایل آئی اور کرولا جی ایل آئی کو نئی متعارف کروائی گاڑی ٹیوٹا یارس کے ساتھ بدل دیا جائیگا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیوٹا یارسگاڑی مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی ، جس میں سرخ ، سفید اور براﺅن شامل ہیں۔مزید یہ کہ یہ گاڑی دستی اور خودکار ٹرانسمیشن دونوں میں دستیاب ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یہ گاڑی خصوصی 1.3 لیٹر انجن آپشنکے ساتھ مارکیٹ میں بھیجی جائے گی۔ تاہم اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ کمپنی کار کو 1.5لیٹر انجن آپشن میں بھی بھیج سکتی ہے۔ مزید برآں کار کی متوقع لانچ مارچ 2020 میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس کیابتدائی قیمت چوبیس لاکھ روپے ہو گی۔

About The Author