نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

کوٹ ادو

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بد عنوانی کا عالمی دن کل9دسمبر کو منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں رشوت ستانی کے خلاف شعور بیدار کرناہے،

اس موقع پرخصوصی تقریبات، کانفرنسز، سیمینارز، مذاکرے، مباحثے منعقد کیے جائیں گے جبکہ واکس کابھی اہتمام کیاجائے گا

جس نیزمختلف تعلیمی اداروں میں مذکورہ دن کے حوالے سے پوسٹرز، پینٹنگز، سلوگنز کے خصوصی مقابلے بھی منعقد ہوں گے


کوٹ ادو

ڈپٹی کمشنرانجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ضلع کی عوام کے محکمہ ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ایک منظم نظام بنایا جارہا ہے،

جس سے ہر آنے والے سائل کا مسئلہ ایک دن میں حل کیا جائے گا، اس کو بار بار دفتر کے چکر نہیں کاٹنا پڑیں گے، کوٹ ادو اراضی سنٹرز میں سائلین سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہا تھاکہ ملازمین ملازمت کو نیکی سمجھ کر کریں اور نیکی یہ ہے کہ

لوگوں کی پریشانیاں ختم کی جائیں ، آنے والے سائلین کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، لمبی لمبی لائن کو ختم کیا جائے، ٹوکن جاری کرنے کیلے مزیدکاؤنٹر لگائے جائیں ، انہوں نے کہا کہ کل کے مقابلے میں آج اراضی سنٹر کے حالات بہتر ہیں تاہم ابھی بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے،

انہوں نے کہا کہکوٹ ادو اراضی سنٹر کو مثالی بنانا ہے جس کی دوسرے اضلاع میں تقلید کی جائے، انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو سے متعلقہ امور پر عوام کی پریشانیوں کو ختم کیا جائے ہم ہر قسم کی معاونت اور رہنمائی کریں گے،

انہوں نے کہا کہ سائلین کے کام قانون کے مطابق کریں جو کام غیر قانونی ہو اس کو ہرگز نہ کیا جائے، اس موقع پر انہوں نے اراضی ریکارڈ کے باہر کاٗونٹر لگا کر محکمہ مال سے متعلقہ سائلین کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے،

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر انجینئر امجدشعیب خان ترین نے تحصیل کمپلیکس میں دفتری امور کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمت کا مطلب عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا ہے جو نیکی بھی ہے،

انہوں نے اراضی سنٹر میں موجود عوام کے مسائل بھی سنے اور عملہ کو ہدایات جاری کیں ،،اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ،

ایس ڈی پی او کوٹ ادو سےد اعجاز حسین بخاری،انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت تحصیلدارمعین روٗف بٹ،نائب تحصیلدار اقبال عباسی،محمد آصف،اسحاق شاہ ودیگر محکمہ مال کا علی بھی موجود تھا،

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر طارق جمشید سمیت دیگر ڈاکٹرز وعملہ بھی موجود تھا،

ڈپٹی کمشنرانجینئر امجد شعیب خان ترین نے صفائی کے انتظامات عملہ اور سائلین کے مسائل دریافت کیے،

،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا اسی طرح اداروں کا تفصیلی جائزہ لیتا رہوں گا آہستہ آہستہ تمام تر مسائل حل کردیے جائیں گے،

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین کا اپنی تعیناتی کے بعد کوٹ ادو کا پہلا دورہ تھا


کوٹ ادو

ڈپٹی کمشنرانجینئر امجد شعیب ترین نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کی عوام امن پسند ہے ، تمام جید علماء کرام امن کے داعی ہیں اور آپس میں اتفاق اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیتے ہیں ،

ضلع میں پائیدار قیام امن کےلئے یہاں کے علماء کرام ، سول سوساءٹی اور عوام کا مثالی کردار رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ کسی شر پسند کو امن کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اجلا س میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید ندیم عباس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، اسسٹنٹ کمشنر علی پور محمد عامر، اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد،

ایس پی انوسٹی گیشن سجاد،سید امیر حسن، گلزار عباس نقوی، ہلال جاوید کاظمی،جاوید اختر بخاری، مولانا عبدالستار،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجمن تاجران پنجاب شیخ عامر سلیم سمیت متعلقہ محکموں کے افسران کے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

قانون سے کوئی بالا نہیں ہے قیام امن کے لئے حکومت کے قوانین پر عملدرآمد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ ممبران امن کمیٹی غیر جانبدار ہوتے ہیں ، کسی بھی تنازعہ کو مل بیٹھ کر افہام و تفہیم سے حل کرنا ہوتا ہے،

کسی بھی معاملے پر ممبر امن کمیٹی کے فیصلے کو اہمیت دی جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم تمام مکاتب فکر کے علماء ، سول سوساءٹی اور عوام کے تعاون کے ضلع میں امن کی فضا کو قائم رکھیں گے،

اس موقع پر ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا کہ ضلع میں مستقل قیام امن کےلئے ہم سب نے اپنا مثبت کردار اداکرنا ہے اور عوام کو اتحاد ، اتفاق اور رواداری کا درس دینا ہے ، امن کی راہ میں کسی شرپسند کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ،

انہوں نے کہا کہ ممبران امن کمیٹی ہمارے دست و بازوں ہیں ایک دوسرے کے تعاون سے ضلع کے امن کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاکوئی بھی شخص اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے جس سے کسی کے جذبات مجروح ہوتے ہیں

ایسے پیغامات کا فوری طور پر روکا جائے اور اس کو آگے نہ پھیلایا جائے ، تمام ذمہ دار مل بیٹھ کر اس مسئلہ کو حل کریں اور فوری طور پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا آگاہ کیا جائے،

اس موقع پر گلزار عباس نقوی، مولانا مشتاق ، ہلال احمد کاظمی، سید امیر حسن، فیاض نسیم ، جمیل احمد ہاشمی، مرید خان لغاری اور جاوید بخاری نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع میں مثالی امن قائم ہے ، ہم سب آپس میں شیرو شکر ہیں اور ایک گلدستہ کی ماند ہیں ،

ضلع میں اتحاد و یکجہتی کےلئے ہم اپنی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے اور ضلع میں مستقل اور پائیدار قیام امن کےلئے ہر ممکن تعاون کرتے رہےں گے ۔


کوٹ ادو

صوبائی مشیر زراعت عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے حکومت با صلاحیت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف پروگرام شروع کر رہی ہے

جس سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی اور پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگایہ بات انہو ں ے سینٹر آف ایکسیلینس گرلز ہائی سکول میں بچوں کی صلاحیتوں کا اجاگر کرنے کےلئے سائنس میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی،

انہوں نے طالبات کی کاوشوں کو بھرپور طریقے سے سراہتے ہوئے کہا کہ ایسا سائنس میلہ ضلعی سطح پرمنعقد کرایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں کو ان کا جائز مقام دینا ہے

اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کو اعلی تعلیم فراہم کرنے کے لئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سائنس میلے میں طالبات کے تیار کردہ ماڈل نمائش کے لئے پیش کئے گئے ،سائنس میلے میں طالبات نے بھرپور شرکت کی سائنس میلے میں رکھے گئے ماڈلز نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا اور طالبات کی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے سراہا گیا

سائنس میلہ میں معروف ماہر تعلیم پروفیسر افتخار ہاشمی، معروف سماجی کارکن ام کلثوم سیال اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر سردار عبدالحی خان دستی نے سائنس میلہ کا افتتاح کیا اور طالبات کے تیار کردہ ماڈلز بھی دیکھے اور ماڈلز بنانے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کی،

سائنس میلے میں حصہ لینے والی طالبات نے ایسے ایونٹ وقتاً فوقتاً منعقد کروانے کا مطالبہ کیا طالبات کا کہنا تھاکہ ایسے ایونٹ سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں

گورنمنٹ سنٹر آف ایکسیلنس گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل رفعت شاہد نے کہاکہ سائنس میلہ کا مقصد طالبات میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے اور طالبات نے ثابت کیا ہے کہ

اگر پسماندہ علاقوں کے بچوں کو مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر اہنے ادارہ اور شہر کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں


کوٹ ادو

ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے بجلی چوروں پر واپڈا ٹیم کا چھاپہ، چوروں نے واپڈا ٹیم کو دھر لیا ،

رسیوں سے باندھ کر کمرہ میں محبوس کرکے کمرہ کا تالا لگا دیا ،نقدی قیمتی موبائل فون بھی چھین لیے ،15 کی کا ل پر پولیس نے اہلکاروں کو رہا کرایا ،

پولیس نے ایس ڈی او واپڈا کی مدعیت میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع ذوالفقار آبا د 7 مرلہ سکیم کے رہائشی رمضان آرائیں ڈائرکیٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کررہا تھا کہ

مخبری پر واپڈا ٹیم کے فاروق میٹر ریڈر ،رشید اسلم میٹر ریڈر ،اقبال حسین میٹر ریڈر نے چھاپہ مارا اور ڈائریکٹ لگی تاروں کی ویڈیو بنا رہے تھے کہ اسی اثنا میں رمضان آرائیں کے بیٹوں عمران آرائیں ، مرسلین آرائیں ، ظفران آرائیں ، رحمان آرائیں ،فرحان آرائیں نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ان پر حملہ کردیا

اور خوب تشدد کے بعد انہیں رسیوں سے باندھ کر کمرہ کو تالے لگا دیے جبکہ ان کی جیبوں سے نقدی 41 سو روپے اور 2 قیمتی موبائل فون مالیتی 90 ہزار اور محکمانہ موبائل فون ان سے چھین لیے 15 کی کال پر پولیس نے واپڈا اہلکاروں کو رہائی دلائی ،

پولیس سنانواں نے ایس ڈی او واپڈا کوٹ ادو محمد خالد کی مدعیت میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ نمبر 488;47;19 زیردفعہ 506-342-382-462 بی 149-148-186 درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کیلئے بھرتی ،انٹرویو کیلئے آئے سابق کونسلر کے بھائی کی انٹر ویو کے دوران این جی اوز کے انٹرویو لینے والی پارٹی سے توں تکرار ،سپر وائزر پر تشدد ،فائلیں بھی پھاڑ دیں ،

گائل منہ پر مارنے والے این جی او کے نمائندے پر دوبارہ فائل دے ماری،سپروائزر پرتشدد کرکے فرار،پولیس نے سابق کونسلر کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کیلئے این جی اوز کے تحصیل کوارڈینیٹر فرحان محمود اپنے سینئرز کے ہمراہ اروما اِن ہوٹل میں مرد و خواتین کا بھرتی کیلئے انٹر ویو کر رہے تھے کہ

اسی دوران انٹرویو میں آئے سابق کونسلر خالد خان پٹھان کے بھائی مظفر عرف بوہا پٹھان کے ساتھ ایک سینئرز سے توں تکرار ہوگئی جس پر سینئرز نے مظفر پٹھان کے منہ پر فائل دے ماری فائل مارنے پر مظفر پٹھان نے بھی سینئرز کے منہ پر فائل دے ماری

اور تمام فائلیں پھاڑ دیں ، بعدازاں اس نے سپر وائزر سبحان کی گریبان پکڑ لی اور تھپڑوں مکوں سے اسے تشدد کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا،

پولیس کوٹ ادو نے تحصیل کوارڈینیٹر فرحان محمود کی مدعیت میں سابق کونسلر خالد خان پٹھان کے بھائی مظفر عرف بوہا پٹھان کے خلاف مقدمہ نمبر770;47;19زیر دفعہ506بی درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

لنڈا بازار خریداری کیلئے آ یا محنت کش موٹر سائیکل سے محروم، سول ڈیفنس افیسر مظفرگڑھ کوٹ ادو میں چھاپے،غیر قانونی 3پٹرول ایجنسیاں سیل،مالکان کے خلاف مقدمہ درج،نماز جمعہ میں لاءوڈ سپیکر استعمال کرنے پر خطیب کے خلاف مقدمہ درج ،

لڈو جوا کھیلنے والے3جواری گرفتار،داءو پر لگی رقم موبائل فون موٹر سائیکل برآمد،پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کرلئے،

پسٹل برآمد ،مقدمات درج،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ موضع شادیخاں منڈا کا رہائشی محمد جاوید چنڑ گزشتہ روز اپنے بچوں کیلئے لنڈا بازار کوٹ ادو سے جرسی سوئیڑلینے آیا اور اپنی موٹر سائیکل نمبری 4268 ساتھ کھڑی کردی کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے رشید چانڈیہ ،مشتاق عرف مشی چانڈیہ ،یاسر چانڈیہ چوری کر کے لے گئے،

کوٹ ادو کے علاقہ میں سول ڈیفنس افیسر مظفرگڑھ ملک غلام یٰسین نے چھاپے مارے اور غیرقانونی پٹرول ایجنسی چلانے والے شوکت فرید کمہار ،شفیع پنوار اور شاہد اقبال سیل کی ایجنسیاں سیل کرکے ا نکے خلاف تھانہ کوٹ ادو میں مقدمات درج کرادیے

جبکہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر591ٹی ڈی اے کی جامع مسجد کے خطیب غلام ہاشم چانڈیہ کے خلاف لاءوڈ سپیکر استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا،

پولیس کوٹ ادو نے کوٹ سلطان پر لڈو جوا کھیلنے والے3جواری صابر،تیمور اور خاور سیال کو گرفتار کرکے موقع سے لڈو چھکے سمیت13ہزار سے زائد داءو پر لگی نقدی 2قیمتی موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلیا،

پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2اشتہاری جاوید ڈاہا اور ضیاء الرحمن ڈاہا کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 2پسٹل برآمد کرلئے،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے،


کوٹ ادو

پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈاریکٹر سجاد خان گورمانی کی نانی ،معروف زمیندار وسماجی شخصیت عاشق خان گورمانی کی والدہ جو کہ بقضائے الٰہی گزشتہ دنوں وفات پا گئی تھی

مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی آج ساڑھے 10بجے دن موضع منہاں میں اداکی جائے گی


کوٹ ادو

تونسہ بیراج پولیس چوکی پر تعینات پولیس کانسٹیبل عبدالرشید لیل جو کہ گزشتہ دنوں روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گیا تھا ،

مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی آج 11بجے دن انکی رہائش گاہ چاہ لیل والا بستی لیل نزد چکر دری ادا کی جائے گی

About The Author