دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

فخرالدین بزدار ڈسٹرکٹ بیورو چیف ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ)

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان شہر سمیت ڈویژن کے تمام شہروں کو روائتی اور ثقافتی حسن کے ساتھ بحال کرنا میری پہلی ترجیح ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکموں کے اصرار کے باوجود ابھی کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے تاہم شہریوں کو محکموں کے واجبات اداکرنا ہوں گے۔

مویشی شہر سے باہر نہیں نکال رہے تاہم باڑوں سے مویشیوں کا گوبر کسی بھی شکل میں باہر نہیں آنے دینگے۔گوبر باڑوں کے اندر رہے اور وہاں سے شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے بھانہ مالکان کو انتظام کرنا ہوگا۔

عمارتی مٹیریل اور ملبہ شاہراہوں اور کھلے عام مقامات پر ڈالنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ میڈیا مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل تجویز کرکے انتظامیہ کی رہنمائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ رات گئے ڈیرہ غازی خان شہر کے محلے اور گلیوں کا معائنہ کرکے مسائل اور وجوہات کا تعین کرنے کے ساتھ موقع پر حل تلاش کررہے ہیں۔

صفائی کیلئے ہر گدھا ریڑھی بان اور سینیٹری ورکرز سے ملاقات کی ہے وہ ان کی ٹیم کا حصہ ہے۔کمشنر نے کہا کہ خشک درختوں کی جگہ اچھے بڑے درخت لگائیں گے۔

جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازی خان کو اچھا اور خوبصورت بنائیں گے۔گھروں میں صاف پانی بہتر طریقے سے پہنچانے کا نظام بنائیں گے۔

سبزی منڈی،مانکا کینال اور دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کام کریں گے.


ڈیرہ غازیخان.

دانش سکول ڈیرہ غازی خان میں نئے تعلیمی سیشن کیلئے داخلہ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔پرنسپل دانش سکول گرلز ونگ شبنم حسیب نے بتایا کہ

چھٹی کلاس میں داخلہ کیلئے فارم ادارہ،ایجوکیشن،اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل آفسز کے علاوہ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور پٹواریوں سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

31 مارچ 2020 تک دس سال سے 12 سال کے لڑکے اور دس سال سے 13 سال کی عمر کی لڑکیاں داخلہ کیلئے اہل ہوں گی۔یتیم اور پندرہ ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے والدین کے بچوں کو تحریری ٹیسٹ،انٹرویو اور میڈیکل ٹیسٹ پاس کرنے پر میرٹ کے مطابق داخلہ دیا جائیگا۔

شبنم حسیب نے بتایا کہ جماعت پنجم کے سلیبس انگلش،اردو،سائنس،ریاضی،اسلامیات اور معاشرتی علوم کے مضامین پر تحریری ٹیسٹ 29 دسمبر کو دس بجے دن دانش سکول میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ دس سیٹیں سیلف فنانس کیلئے بھی مختص کی گئی ہیں۔مزید معلومات کیلئے ادارہ، گرلز ونگ 0642474956،بوائز ونگ 0642475619 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان.

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازی خان محمد اسد چانڈیہ نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر دیہی مرکز صحت شاہ صدردین کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری،آلات اور ادویات کی موجودگی اور ریکارڈ کو چیک کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں.


ڈیرہ غازیخان.

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ملک طاہر مصطفی کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ڈویژن کے 67مختلف مقامات پر روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین، دھند اور سموگ سے متعلق آگاہی لیکچرز د یئے.

انچارج یونٹ عامر محمود اور نائب انچارج ذیشان احمد نے لیکچردیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کا احترام کیا جائے

اور دھند اور سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کااستعمال کریں. انہوں نے کہاکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون ہرگز استعمال نہ کریں اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ لازمی استعمال کریں.


ڈیرہ غازیخان.

ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس ڈیرہ غازیخان نے سرکاری ملازمین اور طلباؤطالبات کے علاوہ مختلف اداروں کے ملازمین کو سول ڈیفنس کی تربیت دی.

سول ڈیفنس آفیسر کے مراسلہ کے مطابق انسٹرکٹر ز عمران مہدی، عبدالمالک اور رفعت حمید نے ڈی جی سیمنٹ فیکٹری، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، گورنمنٹ ہائی سکول ولائے والا،

سپیئرئیر گروپ آف کالجز، ڈویژنل پبلک سکول و کالج، دی سمارٹ سکول، ڈی جی ہومیو پیتھک کالج، ٹیکنیکل سنٹر آباد، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گدائی،

ملاقائد شاہ جدید،ملاقائد شاہ قدیم اور گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں تربیت دی.


ڈیرہ غازیخان.

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین و مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی،ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن و کمشنر نسیم صادق،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ڈی جی اقبال فرید اور دیگر اراکین نے شرکت کی.

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین و مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی اور ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن و کمشنر نسیم صادق،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ

پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان کو مضبوط کیا جائیگا جس کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ عوام کا تعاون درکار ہوگا۔ترقیاتی منصوبوں میں پی ایچ اے کیلئے مختص ایک فیصد بجٹ علاقہ کی ہریالی،خوبصورتی اور ترقی پر خرچ کیا جائے گا.

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی ایچ اے کے بائی لاز کی منظوری اور ضروری سٹاف کی بھرتی کیلئے شفارشات بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔تمام ترقیاتی منصوبے پی ایچ اے لاہور کے بجائے ڈیرہ غازی خان کے ذریعے مکمل کرانے،

ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی،تشہیری مواد،بل بورڈز اور دیگر مواد کی تشہیری فیس کی وصولی کا دوبارہ ٹھیکہ مشتہر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔بی او ڈی نے پی ایچ اے کی گاڑیوں اور مشینری کی کلر سکیم تبدیل کرنے،

کام کرنے والے ملازمین کو عزت و تکریم دینے اور ان کے جائز مسائل فوری حل کرنے،ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کرنے،پی ایچ اے کے آفس کو ڈی ڈی اے کی عمارت میں منتقل کرنے اور عمارت کی بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

پی ایچ اے کے نادہندگان سے واجبات کی وصولی اور غیر قانونی بل بورڈز اور تشہری مواد ضبط کرنے،مستقبل میں ماحول دوست اور تین سال تک کی عمر کے پودے لگانے سمیت دیگر امور پر فیصلے کئے گئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بتایا گیا کہ

پی ایچ اے کے زیر انتظام 43 کروڑ روپے کی لاگت سے اے ڈی پی اور سی ایم انشییٹوز کی سات ترقیاتی منصوبوں پرکام کیا جائیگااجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے اقبال فرید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،

ڈائریکٹر اویس سرور،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمران خالق،ڈاکٹر شہزادی ماہ پارا،لیکچرر جویریہ شیرانی،سمیرا بانو،بیرسٹرعباس علی خان نصوحہ،منور ثاقب ایڈووکیٹ،جاوید حیدری،عباس سرور،ظفر بھٹہ،باقر حسین،کاشف ریاض اور دیگر موجود تھے ۔


ڈیرہ غازیخان.

ماڈل کورٹس ڈیرہ غازی خان نے 82 ورکنگ ایام میں کیسز کیلئے 3833 ایویڈنس اکٹھے کئے،قلیل عرصہ میں قتل کے 71،منشیات کے 113،سول اپیل کے 733 اور کریمنل کیسز(مجسٹریل) 316 کیسز کا فیصلہ کیا گیا۔

ریکارڈ مقدمات نمٹانے پر سیشن کورٹ ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں محمد اقبال بھٹی کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں ماڈل کورٹ سے منسلک ججز،معاون عملہ اور محکموں کے 100 سے زائد افسران و عملہ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں.


ڈیرہ غازیخان.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ڈیرہ غازی خان عبدالغفار نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر کشمیریوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے اظہار یکجہتی کیاجائے گا۔

ہر جمعتہ المبارک کو کشمیر ریلی کے علاوہ سیمینار منعقد کرکے بھارتی جارحیت اور ظلم و ستم کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا

۔ڈپٹی کمشنر آفس میں ملین سگنیچر مہم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل ڈیرہ غازی خان کے ڈویژنل پبلک سکول و کالج،سنٹرز آف ایکسی لینس،دانش سکول بوائز و گرلز،گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سٹی،

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2، بوائزڈگری کالج بلاک نمبر 17،پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین،پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس اور ضلع کونسل ہال میں سیمینار اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا

اسی طرح تونسہ اور کوٹ چھٹہ تحصیلوں کے بوائز اور گرلز ہائیر سیکنڈری سکول،اسسٹنٹ کمشنر آفسز میں سیمینار اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.


ڈیرہ غازیخان.

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے بھانہ مالکان،ریڑھی بان،بھوسہ،چارہ اور دیگر کاروبارکرنے والے افراد سے اپنے آفس میں ملاقات کی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران موجود تھے.

اجلاس کو بتایاگیا کہ مویشیوں کے گوبر جانے سے سیوریج لائن کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے صفائی کے مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔گوبر سے ڈسپوزل سٹیشنز کی مشینری بھی ناکارہ ہو جاتی ہے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ

مالکان سات دسمبر کی رات بارہ بجے تک تمام ممکنہ انتظامات کرلیں۔آٹھ دسمبر سے گوبر کسی بھی شکل میں سیوریج لائن،ڈرین اور باہر آنے پر مقدمات درج ہوں گے.

کمشنر نے کہاکہ چارہ،گوبر اور تمام سامان اپنی عمارت کی حدود میں لے جائیں ڈیرہ غازی خان شہر میں باڑہ سے باہر باندھا چھوٹا بڑا جانور بند کردیا جائیگا

اور 48 گھنٹے بعد واپس ملے گا مالکان سے ایک جانور کے چارہ اور خوراک کیلئے تین ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان.

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق کی زیر صدارت پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سی او تعلیم شمشیر احمد موجود تھے۔

ایسوسی ایشن کے اراکین کی نسیم صادق کی ڈیرہ غازی خان میں بطور کمشنر تعیناتی کو سراہا اور شہر کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہر کے معاملات کی بہتری اور عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے تعاون درکار ہوگا۔سول سوسائٹی کے مثبت تعاون سے ڈیرہ غازی خان کے مسائل ہفتوں میں حل ہوں گے

جس کیلئے وہ ٹیم کی ساتھ روازانہ 18 گھنٹے سے زائد کام کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان.

ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے شراب فروش مشتاق حسین ولد درمحمدلغاری کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 100 عدد ولایتی شراب کی بوتلیں برآمداور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا


ڈیرہ غازیخان.

شفاء الملک حکیم محمد حسن قرشی تحریک پاکستان کے صفِ اول کے رہنما تھے انہوں نے تعمیر پاکستان اور اتحادِامت کے لئے اپنی گراں قدر خدمات پیش کیں تھیں ھیں ان خیالات کا اظہار حکیم عبدالمنان شاکر قریشی نے بزمِ قرشی کے زیر اھتمام تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا

انہوں نے کہا کہ حکیم محمد حسن قرشی نے طبِ اسلامی کو جدید سائنسی علوم اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے میں اھم کردار ادا کیا اور طب اسلامی کی ترقی وترویج کے لئے دو درجن سے زائد کتب تحریر کی ھیں حکیم عبدالمنان شاکر قریشی نے کہا

اس وقت طب سے وابستہ افراد کی راھنمائی و قیادت حکیم اقبال احمد قرشی کررہے ہیں اور ملک بھر کے اطباء ان کی قیادت میں متحدہیں اس موقع پر حافظ خالد روف،

حکیم محمد عمران روحانی،حکیم محمد علی سپل،حکیم سید مجاھد اکبر رضوی،صاحبزادہآصف رحیم مجددی ڈاکٹر محمود شیخ اورحکیم حاکم علی مہسر نے بھی اظہار خیال کیا تقریب کے اختتام پر حکیم محمد حسن قرشی کی روح کے یصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گی


ڈیرہ غازیخان.

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے شمس آباد کے علاقے کے بھانہ میں قائم مذبح خانے پر چھاپہ مارا اور 10من ناقص گوشت برآمد کرلیا

بند فریزر سے بھی پانچ من باسی گوشت برآمد کیا گیا۔لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت تازہ گوشت کے ساتھ ملا کر لاہور میں فراہم کیا جاتا تھا۔

اے سی اسد چانڈیہ نیمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے نے بھانہ سیل کر نے کا حکم دے دیا انہوں نے کہا کہ

غیر قانونی مذبح خانے کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی ک اس سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

About The Author