دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکا اور طلبان کے درمیان معطل مذاکرات پھر شروع

مذاکرات کل بھی بھی جاری رہیں گے۔ طالبان ٹیم میں افغان جیل سے رہا انس حقانی بھی شریک تھے

امریکا اور طلبان کے درمیان معطل مذاکرات پھر شروع، قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکی اور طالبان مذاکراتی ٹیموں کے درمیان تین مہینے بعد پہلا سیشن ہوا۔

طالبان کے قطردفتر کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق مذاکرات وہاں سے آگے بڑھ رہے ہیں، جہاں معطل ہوئے تھے،

ٹویٹ پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملابرادر اخند کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم نے امن معاہدے اور اس سے متعلق موضوعات پر گفتگو کی،

مذاکرات کل بھی بھی جاری رہیں گے۔ طالبان ٹیم میں افغان جیل سے رہا انس حقانی بھی شریک تھے۔

About The Author