نیپال میں منعقدہ 13 ویں ساوتھ ایشن گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز جیتنے والے تین کراٹے کھلاڑیوں کا وطن واپس پہنچنے کے بعد کراچی ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا
سعدی عباس جلبانی، شہباز خان اور کلثوم ہزارہ پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے، اس موقع پرفضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیِ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سید محفوظ الحق اور سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے عبدالحمید و دیگر نے ان کا استقبال کیا،
گیمز میں دو طلائی تمغے جیتنے والے سعدی عباس کا کہنا تھا کہ سخت مقابلوں میں پاکستان کی عمدہ کارکردگی نے سب کو حیران کردیا، اولمپکس میں شرکت میراخواب ہے جس کے لیے جدو جہد کر رہا ہوں،
گولڈ میڈل پانے والے شہباز خان نے کہا کہ ملک کا نام روشن کرنے پر خوش ہوں جبکہ کراچی کے قدیم علاقہ لیاری سے تعلق پر فخر ہے، تمنا ہے کہ لیاری کا پوشیدہ ٹیلنٹ سامنے آئے،
ویمن ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی کلثوم ہزارہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو توقع تھی کہ عمران خان کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے،
شکوہ ہے کہ اتنی اہم کامیابی پر صدر مملکت یا وزیر اعظم کی جانب سے مبارکباد کا پیغام تک نہیں آیا، خاتون ہونے کے ناطے پاکستان کا نام بلند کرنے پر فخر اور خوشی ہے،
والدین سے درخواست ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو اعمتاد دیں۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
کراچی میں مرغی کا گوشت گائے کے گوشت سے مہنگا ہو گیا