دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل

پاکستان سپر لیگ کے تین سیزن کے ترانے معروف گلوکار علی ظفر نے گائے تھے جنھیں بہت پسند کیا گیا اور وہ بہت مقبول ہوئے

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل و چکا ہے تمام فرینچائزرز نے اپنے اہم کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے،،

اب مداحوں کو سپر لیگ سے قبل اس کے ٹائٹل سانگ کا بے چینی سے انتظار ہے،، پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا ٹائٹل سانگ کس کی آواز میں ہو گا؟؟

پاکستان سپر لیگ کے تین سیزن کے ترانے معروف گلوکار علی ظفر نے گائے تھے جنھیں بہت پسند کیا گیا اور وہ بہت مقبول ہوئے۔۔

پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں گلوکار علی ظفر نے ترانہ ’اب کھیل کے دکھا‘، دوسرے ایڈیشن کا ترانہ ’اب کھیل جمے گا‘

اور تیسرے ایڈیشن کا ترانہ ’دل سے جان لگا دے‘ گائے۔۔

About The Author