نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت ،نیوٹراسیوٹیکل (ہربل ) کمپنیوں نے غیر قانونی ادویات کی فروخت کا حل ڈھونڈ نکالا

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈرگ انسپکٹرز ڈیرہ کی مبینہ ملی بھگت سے نیوٹراسیوٹیکل (ہربل) ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں نے فارم 7 کے بغیر اپنی ادویات کی فروخت پر پابندی کا حل ڈھونڈنکالا،نیوٹراسیوٹیکل کمپنیوںکا بااثر دکانداروں ،صحافی حضرات ،کیمسٹ یونین کے عہدیداران اورسیاسی اثرورسوخ رکھنے والے دکانداروں کے ذریعے غیر قانونی ہر بل ادویات فروخت کرنے کا انکشاف سامنے آگیاڈاکٹر بھاری کمیشن کے عوض مریضوں کو انگریزی ادیات کی بجائے وہی غیر قانونی انتہائی مہنگی ہربل ادویات دھڑا دھڑ تجویز کرنے لگے ،غریب مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا ،شہری بے بسی کیتصویر بن گئے ،ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ادویات کے نظام کو کنٹرول کرنے والے حکومتی ادارے ڈراپ نے نیوٹراسیوٹیکل (ہربل )ادویات کی فروخت کو فارم 7 لائسنس سےمشروط قرار دے رکھا ہے اور اس سلسلے میں ڈراپ کی جانب سے نیوٹراسیوٹیکل کمپنیوں کے پاس ادویات کی فروخت کے لئے فارم 7 لائسنس کے بغیر ادویات کی فروخت پر متعلقہ اضلاع کے محکمہ صحتکے حکام کو دکانداروں کے خلاف کاروائی کرنے کے تحریری اور اشتہارات کے ذریعے احکامات جاری کیے ۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے چند روز قبل ہسپتال روڈ پردوافروش دکانداروں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ کے ضلعی چیئر مین نے کی ۔اس موقع پر دوافروشوں کو ہدایت کی گئی کہ ڈراپ کے احکامات کی روشنیمیں نیوٹراسیوٹیکل ادویات جن کمپنیوں نے فارم 6 اور فارم 7 کے لائسنس حاصل نہیں کررکھے ان کمپنیوں کی نیوٹراسیوٹیکل ادویات متعلقہ کمپنیوں یا ان کے ڈسٹری بیوٹرز کو وآپس کردی جائیں ۔تاہم دوسری جانبذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نیوٹراسیوٹیکل کمپنیوں اس کا بھی حل ڈھونڈ نکالا ہے اور انہوں نے ڈرگ انسپکٹر ڈیرہ کی مبینہ ملی بھگت سے ادویات مارکیٹ سے وآپس لے کر انہیں بااثر ،سیاسی اثرورسوخ رکھنےوالے ،صحافی حضرات ،کیمسٹ یونین کے عہدیداران اور ڈرگ انسپکٹر کے اپنے منظور نظر اور فارسسٹ حضرات کو اپنی ادویات کی ڈسٹری بیوشن دے دی ہیں جنہوں نے مارکیٹ میں یہی غیر قانونی ادویاتکھلے عام دکانوںپر سپلائی کرناشروع کررکھی ہیں جبکہ شہر میں ہوس زرکے بچاری ڈاکٹرز پہلے ہی بھاری کمیشن کے عوض انگریزی ادویات کی بجائے یہ انتہائی مہنگی نیوٹراسیوٹیکل (ہربل )ادویات دھڑا دھڑاپنے نسخے میں بلاضرورت تجویز کر کے غریب مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،شہریوں کی جانب سے ارباب اختیار سے اس ظلم وزیادتی پر نوٹس لینے اور ڈرگ انسپکٹر ،نیوٹراسیوٹیکل کمپنیوں اورزرکے بچاری ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔


پولیس اور سیکورٹی اداروں کی کاروائی ،دوانتہائی خطرناک دہشت گردہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پولیس اور سیکورٹی اداروں کی خفیہ اطلاع پر کاروائی ،پولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد عامر عرف ابوبکر عرف گرنیڈی سکنہ بلوچ نگر اور اسکا ساتھی غلامجیلانی سکنہ ملانہ ہلاک ہوگیا، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کھیارہ گروپ سے بیان کیاگیا ،دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم سمیت دیگر بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکورٹیاداروں نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کھیارہ گروپ کے انتہائی اہم و مطلوب دہشت گردوں کے ٹانک روڈ ظفر آباد کے علاقہ میں پائے جانے پر وہاں مشترکہ سرچآپریشن کیا ۔ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے مشکوک مکان کا محاصرہ کیا تو مکان کے اندر موجود مسلح دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کیپولیس اور سیکورٹی اداروں کی جوابی کاروائی اور فائرنگ کے نتیجے میںوہاں موجود دو دہشت گردمارے گئے جن کی شناخت کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کھیارہ گروپ کے اہم کمانڈرمحمد عامر عرف ابوبکر عرفگرنیڈی سکنہ بلوچ نگر اور غلام جیلانی کے نام سے گئی ،ذرائع کے مطابق محمد عافر گرنیڈی قتل ،اقدام قتل ،بم دھماکوں اور پولیس پر حملہ کرنے سمیت گیارہ مقدمات جبکہ دوسرا دہشت گرد قتل ،اقدام قتل ،بمدھماکوں اور پولیس پر حملہ کرنے سمیت سولہ مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بموں سمیت دیگر بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔


: رئیس خان بھٹنی قتل کے مشہور زمانہ مقدمہ کا فیصلہ سامنے آگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ سید عارف شاہ نے تھانہ کینٹ کی حدود بستی میکن میں 37 سالہ رئیس خان بھٹنی قتل کے مشہور زمانہ مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئےمقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود بستی میکن میں37 سالہ رئیس خان ولد رشید قوم بھٹنی سکنہ کڑی لئی ٹانک حال بستی میکن اپنے گھر کے قریبموبائل کی دکان میں موجود تھا کہ اس کے مخالف مسلح ملزم بیت اللہ ولد عبدالمنان قوم بھٹنی سکنہ سرخیل ٹانک نے پسٹل سے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس نے مقتول کے والد رشید خان ولد بازید خان بھٹنی کی رپورٹ پر ملزم بیت اللہ ولد عبدالحنان قوم بھٹنی سکنہ کڑی لئی بہا خیل ٹانک کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔وجہ عداوت مکان پر قتل مقاتلہ کا تنازع بیان کیاگیا ۔مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزم کے خلاف جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے اسے شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سےبری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔


: تیز رفتار چنگ چی اور موٹرسائیکل میں تصادم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ملتان روڈ ابھایا پل کے قریب تیز رفتار چنگ چی اور موٹرسائیکل میں تصادم ،موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،تھانہ یونیورسٹی کی حدود ملتان روڈ ابھایا پل کے قریب تیز رفتار

چنگ چی بے قابو ہوکر موٹرسائیکل کے ساتھ جاٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار پچیس سالہ نوجوان سمیع اللہ ولد محمد بخش سکنہ فقیر آباد صدر بازار ڈیرہ شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل

کردیاگیاہے۔پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔


: قرض رقم کی وآپسی کا تقاضا ،ڈنڈوں سے تواضع کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)قرض رقم کی وآپسی کا تقاضا کرنے پر ملزمان نے لاتوںمکوں اور ڈنڈوں سے قرض خواہ کی تواضع کردی ،قرض خواہ زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گیا ،ملزمان کے خلاف رپورٹ درجکرلی گئی ،تھانہ کینٹ کی حدود دین پور میں قرض رقم کی وآپسی کا تقاضا کرنے پر ملزمان نے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے قرض خواہ کو زدکوب کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،زخمی کو طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔زخمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی قرض کی رقم وآپس لینے گیا تو ملزمان میرے اوپر حملہ آور ہوگئے اور مجھے زخمی کیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرلی


: دولہا سہاگ رات منانے کی بجائے حوالات پہنچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)رنگ میں بھنگ پڑ گئی ،کینٹ پولیس کا مقامی شادی حال پر دھاوا ،دولہا سہاگ رات منانے کی بجائے حوالات پہنچ گیا ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں دولہاساتھی سمیتگرفتار ،مقدمہ درج کرلیاگیا۔ کینٹ پولیس نے شادی کی خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے کی اطلاع پر مقامی شادی ہال میں چھاپہ مارا جہاں پر پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں دولہا اور اسکے ساتھی کو حراست میں لے لیا ۔پولیس نے دولہا سمیت دوافراد کے خلاف ہوائی فائرنگ ایکٹ مقدمہ درج کرلیا۔


: ایک شخص کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مسلح ملزمان نے اراضی کے تنازع پر مخالف کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا ،تین افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،تھانہ کڑی خیسور کی حدود وانڈابھٹا میں مسلح ملزمان نےاراضی کے تنازع پر اپنے مخالف غلام فرید ولد عیدا خان سکنہ عمر خیل پکا حال وانڈہ بھٹا کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔وجہ عداوت اراضی پر تنازع بیان ہوا ہے ۔پولیس نے زخمی کیرپورٹ پر تین ملزمان مشتاق ،شوکت پسران شیر محمد اور شیر محمد ولد غلام محمد سکنہ وانڈہ بھٹا کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔


: درندہ صفت نوجوان کی پڑوسی چھ سالہ بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ کی حدود دین پور میں درندہ صفت نوجوان کی پڑوسی چھ سالہ بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش ،پولیس نے سی سی کیمرے کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے اسےگرفتارکرلیا ،ملزم کے خلاف بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ذرائع کے مطا بق تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقہ دین پور میں درندہ صفت نوجوان نے چھ سالہ بچی کے ساتھزبردستی زیادتی کی کوشش کی تاہم بچی کے شورشرابے پر نوجوان اسے چھوڑ کر بھاگ گیا ۔بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں موجود نہیں تھا ،شام کو جب گھر پہنچا تو اہل خانہ نے بتایا کہ میری چھ سالہ بیٹیقریبی دکان پر کھانے کی چیز لینے کے لئے گئی اور آدھا گھنٹے بعد روتی ہوئی آئی اور بتایا کہ ایک شخص نے مجھے پکڑ کر میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے۔پولیس نے سی سی کیمرے کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرلیااورکامیاب کاروائی کے دوران اسے گرفتارکرلیا گیا۔پولیس نے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ہے۔


: تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے لئے سفارشات کی تیاری شرو ع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے لئے سفارشات کی تیاری شرو ع،امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی کے اضافی بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ نئے مالیسال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور ریٹائرڈ ملامین کی پنشن مین اضافے کے لئے سفارشات کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ گرید ایک سے گرید انیس تک وفاقی ملازیں کی بنیادی تنخواہمیں پینتالیس فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس اور گریڈ بیس سے گریڈ بائیس تک بیس فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس اور یوٹیلیٹی الاﺅنس میں 54 سو سے بیس ہزار روپے تک ماہانہ اضافہ کے خصوصی مراعاتی پیکچ تیارکرلیے گئے ہیں ،یکم جنوری 2020 سے ممکنہ طور پر دونوں تجاویز میں سے ایک تجویز کو نافذ العمل کرکے اس پر عمل درآمد شروع کیے جانے کے امکانات ہیں ۔گریڈ ایک سے آٹھ تک وفاقی محکمون کے ملازمین کوماہانہ 5400 روپے ،گریڈ نو سے گریڈ چودہ تک 7200 روپے ،گرید پندرہ کو نو ہزار ،گریڈ سولہ اور گریڈ سترہ کو بارہ ہزار چھ سو روپے ،گرید اٹھارہ اور گریڈ انیس کو پندرہ ہزار روپے ،گریڈ اکیس سے بائیس تک کےافسران کو اٹھارہ سے بیس ہزار روپے ماہانہ یوٹیلٹی الاﺅنس دینے کی تجاویز ہیں ۔ذرائع کے مطابق گریڈ ایک سے گرید انیس تک تنخواہوں میں پینتالیس فیصد جبکہ گریڈ بیس سے گریڈ بائیس تک بیس فیصد اضافہ کےامکانات ہیں ۔


: من مانے ریٹس پر ناقص کھانوں اور گڑھائی گوشت کی فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ فوڈ ڈیرہ سمیت مقامی سرکاری ذمہ داران کی عدم دلچسپی شہر بھر کے ہوٹلوں پر من مانے ریٹس پر ناقص کھانوں اور گڑھائی گوشت کی فروخت جاری ،شہریوں کو دونوں ہاتھوں سےلوٹا جانے لگا،کھانوں کی تیاری میں ناقص مصالحہ جات ،غیر معیاری کوکنگ آئل ،غیر تصدیق شدہ گوشت کااستعمال عرصہ دراز سے جاری ،مقامی انتظامیہ کی خاص قسم کی خاموشی پر عوام سمیت سیاح سراپا احتجاج،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے ہوٹلز میں کھانوں اور گڑھائی گوشت کے ریٹوں کو نرخ نامہ میں شامل کرنے اور حفظان صحت کے معیارکی خلاف ورزی پر فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں قائمدرجنوں چھوٹے بڑے ہوٹلز اور سڑک کنارے بنے چھپری ہوٹلز پرمہنگے داموں مضر صحت گڑھائی گوشت اور دیگر کھانوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ،کھانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاءکےمعیار کو پرکھنے کے لئے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی طریقہ کارموجود ہی نہیں ہے۔شہریوں کو کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں شہری ان ہوٹلز کا رخ کرتے ہیں جو کھانے پینے کی اشیاءکے غیر معیاریہونے کے ساتھ من مانے ریٹس ادا کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔گزشتہ ماہ پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس میں ہوٹلز کے کھانوں ،گڑھائی گوشت اور گوشت پلاﺅ کے ریٹس کو پہلی بار نرخ نامہ میں شامل کیاگیا لیکن بااثرہوٹلز مالکان کے دباﺅ کے سامنے ضلعی انتظامیہ او رمحکمہ فوڈ حکام گھٹنے ٹیکنے پر مجبو رہوگئے اور کھانوں کے ریٹ نرخ نامہ میں شامل نہ کرکے انہیں اپنی من مانی کر نے اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کےلئے کھلا چھوڑ دیاگیا ۔شہر بھر میں قائم ان ہوٹلز پر حکومتی رٹ نہ ہونے کے باعث تیار کیے جانے والے کھانوں میں غیر تسلی بخش گوت سمیت ناقص کوکنگ آئل ،دونمبر مصالحہ جات کا ستعمال معمول بناہوا ہے جو کہمتعدد اقسام کی بیماریوں کے پھیلنے کاسبب بن رہا ہے ۔محکمہ فوڈ سمیت محکمہ صحت کے ذمہ داروں کی عدم دلچسپی اور خاص قسم کی خاموشی کے باعث عوامی شکایات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔مقامی عوامی سماجیحلقوں اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گڑھائی گوشت سمیت ہوٹلز کے دیگر کھانوں کے ریٹ فوری طور پر نرخ نامہ میں شامل کرنے اور کھانوں کے معیار کو حفظان صحت کے مطابق بنانے کےلئے اقدامات کیے جائیں ۔


: ڈیرہ کے شہری ترقیاتی کاموں سے محروم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ کے شہری ترقیاتی کاموں سے محروم ،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،سیوریج سسٹم ناکارہ ،طبعی سہولیات ،پینے کا صاف پانی اور تعلیم کی سہولیات ناپید ہوگئیں ،شہریوں کا وزیر اعلی خیبر

پختونخوا اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطاطق ڈیرہ شہر جو کہ لاکھوں نفوس کی آبادی پر مشتمل ہے مگر شہری بیشمار بنیادی مسائل سے دوچار ہیں ۔شہر کی بیشتر آباد غریبوں ،محنت کشوں پر مشتملہے جو کہ بنیادی سہولیات سے ناآشنا ہیں ۔زیادہ تر محلوں ،بستیوں کی سڑکیں ،گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں مگر اعلی حکام کی ان پر نظر نہیں پڑتی ،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے شہریون کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سیوریج سسٹم کا نظام ناکارہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر گلیوں میں سیوریج کا گندہ پانی کھڑا رہتا ہے ۔کھلے مین ہول کسی وقت بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ۔محلوں کیاندورنی گلیوں میں صفائی ستھرائی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی پینے کے صاف پانی کے حصول نے عوام کے لئے زیادہ مشکلات پیدا کررکھی ہیں چند اہم مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ تونصب ہیں جو آبادی کے تناسب سے ناکافی ہیں ۔شہریوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا ،چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں جائیں ۔


: سورج گرہن ہونے والا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سورج گرہن ہونے والا ہے،پاکستان کے تمام جنوبی علاقے 20 سال بعد تقریباً پورا سورج گرہن دیکھیں گے۔ آخری بار ایسا 11 اگست سن 1999 کو ہوا تھا جب شام 5:26کراچی میں خاص طور پر سورج مکمل گرہن ہوگیا تھا اور #شام ایک لال اندھیری رات میں تبدیل ہوگئی تھی۔ یہ سورج گرہن کراچی میں مکمل سورج گرہن تھا یعنی اس میں سورج کا 100 فیصد حصہ چاند کے پیچھےچھپ گیا تھا، اب پورے 20 سال بعد اس سال یعنی 26 دسمبر 2019 کی صبح 7:34 بجے سورجچاند کے پیچھے چھپنا شروع ہوگا اور صبح 8:46 بجے سورج گرہن سب سے زیادہ ہوگا اور صبح 10:10 بجے یہ سورجگرہن ختم ہو جائے گا، اب بات کی جائے کہ یہ سورج گرہن کہاں زیادہ دکھے گا تو یہ سورج گرہن جنوبی پاکستان خاص طور پر ساحلی علاقوں جیسے کراچی،گوادر میں سب سے زیادہ ہوگا جہاں سورج کا تقریباً 80فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا اور دن کا وقت کچھ رات میں تبدیل ہو جائے گا۔ سورج گرہن پاکستان کے باقی تمام علاقوں میں بھی دیکھا جاسکے گا۔سور ج گرہن کے اترات ضروریاحکامات:مکمل سورجگرہن یا 70 فیصد سے اوپر سورج گرہن کی وجہ سے درجہِ حرارت ایک دم کم ہو جاتا ہے۔سورج گرہن کے دوران سورج کی طرف بغیر کسی فلٹر والے چشمے کے بغیر دیکھنے سے انسان ہمیشہ کے لئے اندھا ہو سکتاہے۔ اسلئے اس دوران سورج کی طرف نہ دیکھیں۔حاملہ خواتین/Pregnant Women سورج گرہن کے وقت گھر سے باہر نہ جائیں یا کھلے آسمان کے نیچے نہ جائیں! سورج کی ریڈی ایشن خطرناکثابت ہوسکتی ہے۔عام سن گلاسز/Sun Glasses کا استمعال سورج گرہن کے دوران سورج سے نکلنے والی ریڈی ایشن/تابکاری/Radiation سے آپکی آنکھوں کو محفوظ نہیں رکھے گا! غلطی سے بھی ایسانہیں کریئے گا کہ سن گلاسز پہن کر سورج گرہن دیکھنے لگ جائیں۔بچوں اور بوڑھوں کا گھروں میں رہنا بہتر رہے گا۔سنت اور قرآن کے مطابق مسلمان سورج گرہن کے دوران اللہ پاک سے گناہوں کی توبہکریں اور “نماز کسوف” ادا کریں، یہ وہ نماز ہوتی ہے جو ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہِ وسلم سورج گرہن کے وقت پڑھتے


 سال 2020 ءکیلئے عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا،

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سال 2020 ءکیلئے عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، مجموعی طور پر اگلے برس کے دوران کل 14چھٹیاں ہوں گی، عید الفطر ممکنہ طور پر 24مئی کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارتداخلہ نے سال 2020 کے لئے عام تعطیلات کا اعلان کر دیاہے۔پہلی چھٹی 5فروری یوم یکجہتی کشمیر پر ہو گی۔ کلینڈر میں تہواروں سمیت دیگر چھٹیوں کی تفصیلات موجود ہیں۔وزارت داخلہ کے جاری کردہ کلینڈرکے مطابق سال 2020 میں مجموعی طور پر14 چھٹیاں ہوں گی پہلی چھٹی یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری بروز بدھ ہوگی، اس کے بعد 23 مارچ بروز پیر یوم پاکستان پر، تیسری تعطیل یکم مئی بروز جمعہ یوم مزدورپر، پھر ممکنہطور پر عیدالفطر 24، 25 ، 26 مئی اتوار ، پیر منگل کو تین دن منائی جائیگی، عیدالاضحیٰ 31 جولائی ، یکم اور 2 اگست بروز جمعہ، ہفتہ، اتوارکو منائی جائیگی، جب کہ جشن آزادی کیچھٹی 14 اگست بروز جمعہ کوہوگی۔عاشورہ کی چھٹیاں 29 اور 30 ستمبر بروز منگل اور بدھ کو ہوں گی، عید میلاد النّبی کی تعطیل 29 اکتوبر بروز جمعرات کو ہوگی، قائداعظم کا یوم پیدائش 25 دسمبر بروز جمعہ کو پورے جوش و جزبے کے ساتھ منایا

جائیگا۔ تعطیلات میں تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔


ہونے لگی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان پر ڈالرز ہی ڈالرز کی برسات ہونے لگی ، کل برطانیہ سے 38 کروڑ ڈالرز آئے، جبکہ آج 23 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے، چائنا موبائل نے لائسنس فیس کی مد میں رقم ادا کردی۔ تفصیلات کے مطابق چائنا موبائل کمپنی نے موبائل لائسنس کی مد میں واجب الادا رقم ادا کر دی ہے۔ پی ٹی اے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چائنا موبائل کمپنی نے پاکستان کو موبائل لائسنس فیس کی مدمیں 23 کروڑ ڈالرز سے زائد کی رقم ادا کی ہے۔اس رقم کے موصول ہونے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے زخائر41کروڑ55لاکھ ڈالر کے اضافے سی15ارب99کروڑ32لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک ا?ف پاکستان کے جاری اعداد وشمار کے مطابق 29نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں43کروڑ6لاکھڈالرکا اضافہ ہوا جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ51لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر9ارب11کروڑ29لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اس کے مقابلے میںکمرشل بینکوں کے ذخائرگھٹ کر6ارب88کروڑ3لاکھ ڈالر رہ گئے اور مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 41کروڑ55لاکھ ڈالر کے اضافے سی15ارب99کروڑ32لاکھ ڈالر ہوگئے۔درایں اثنا اسٹیٹ بینککے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت میں 1.8ارب ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے۔


: ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی الائنمنٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبرپختونخواہ حکومت کا ملک کی تیسری طویل ترین موٹروے تعمیر کرنے کا فیصلہ، صوبے کے جنوبی اضلاع کیلئے صوبائی دارالحکومت پشاور سے ڈیراسماعیل خان تک تقریباً 340کلومیٹر طویل شاہراہ تعمیر کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ایک طویل اور اہم اجلاس میں پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی الائنمنٹ کی ا±صولی منظوریدے دی گئی۔مجوزہ الائنمنٹ تقریباً 339 کلومیٹر طویل ہے ، جو 15 انٹر چینجز اور 3ٹنلز پر مشتمل ہے ، جس کے ذریعے جنوبی اضلاع اور تحصیلوں کے آبادی والے تمام دیہات اور قصبوں سمیت ترقی سے محرومعلاقوں کو رسائی دی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جنوبی اضلاع کے عوامی نمائندوں کی مشاورت سے انٹر چینجز کے پلان کو حتمی شکل دی جائے۔یہ موٹروے جنوبی اضلاع کیلئے موجودہحکومت کا ایک بڑا منصوبہ ہے ، جس سے جنوبی خطے کی ترقی کے راستے ہموار ہوں گے اور عوام کو تیز رفتار سفری سہولت میسر آئے گی۔یہ موٹروے پشاور میں چمکنی کے مقام سے شروع ہو کر درہ آدم خیل ،کوہاٹ،ہنگو ، کرک ، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان تک جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے تقریباً 250ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے اس منصوبے کو جلد شروع کرکے تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیاہے۔ جنوبی اضلاع میں جاری سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کو بھی مختلف انٹر چینجز کے ذریعے ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے سے منسلک کیا جائیگا، جس سے جنوبی اضلاع کے تمام شہروں اور دیہات سمیت ترقی سےمحروم علاقوں کو تیز رفتار سفری سہولت میسر آئیگی اور اس کے ساتھ سیاحت و تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔ یہ موٹر وے جنوبی اضلاع کی تقدیر بدلنے کے لئے کسی سنگ میل سے کم نہیں ہو گی۔

About The Author