نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ بی ڈویژن کی کاروائی، 2 سال پہلے گم ہونا والا موبائل فون برآمد۔محمد صدیق پتافی بلاک X ڈیرہ غازی خان کا کہنا تھا کہ

میرا موبائل فون OPPO A37 جو کہ دو سال پہلے چوری ہو گیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سلیم عباس ہاشمی نے گم ہونے والا موبائل فون ریکور کر کے محمد صدیق پتافی کے حوالے کر دیا۔

ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان و مال کی ذمہ داری میرا اولین فرض ہے۔


ڈیرہ غازی خان

شاہ صدر دین پیرعادل میں اسلحہ کے زور پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، نامعلوم نقاب پوش ڈاکو مستری مجاہد سے موٹر سائیکل اور نقدی لے اڑے،

پولیس نے کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ شاہ صدر الدین میں دن دیہاڑے نامعلوم ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر شہر کے وسط میں واقع کھوسہ چوک کے نزدیک

ثنائاللہ ہوٹل کے سامنے مستری مجاہد درکھان کو روکا اور اس سے موٹرسائیکل اورہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پندرہ روز قبل تھانہ کوٹ مبارک میں لادی گینگ کے ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا تاجر جانبحق، ورثاء کا ملزمان کی عدم گرفتاری پر پولیس کے خلاف سخت احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ کوٹ مبارک میں پندرہ روز قبل دوران ڈکیتی ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا آڑھتی ریاض منجھوٹہ زندکی کی بازی ہار گیا۔

ورثاء شفیع منجوٹھہ، سابق کونسلریاسین زہرانی، اللہ وسایا مجھوٹہ، زاہد منجوٹھہ، فرید بلیلانی و دیگر نیلاش ہسپتال کے سامنے رکھ کر پولیس کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ

کوٹ مبارک کے علاقہ میں لادی گینگ نے لاقانونیت کی انتہاکر رکھی ہے جبکہ پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہے ہمارے بھائی کا ناحق قتل ہواہے

پولیس نے تین نامزد شبیر، عاکی عونی اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا مگر پندرہ روز گزرنے کے باوجود ملزمان کاکوئی سراغ نہیں لگ سکا۔ مظاہرین نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ

فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرائیں۔ واضح رہے کہ کوٹمبارک میں کھل بنولہ کی دوکان پر پندرہ روز قبل پانچ نامعلوم نقاب پوش افراد نے ڈکیتی کے لئے اچانک دوکان میں گھس کر فائرنگ شروع کردی تھی

فائر لگنے سے آڑھت کی دوکان پر بیٹھے شخص ریاض منجھوٹہ شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئی

اور زخمی ریاض منجوٹھہ کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا تھا جہاں پر وہ موت سے جنگ لڑتے ہوئے گزشتہ روز دم توڑ گیا۔

مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے آبائی علاوہ کوٹ مبارک میں لے جایا گیا جہاں پر اس کا نمازجنازہ ادا کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔


ڈیرہ غازیخان

جمعیت علماء اسلام اور متحدہ اپوزیشن کا مظاہرہ،کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت،مظاہرین کی شدید نعرہ بازی، موجودہ حکومت کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔

عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے، حکومت فوری طور پر مستعفی ہو جائے ورنہ ڈی چوک پر دھر نا دیں گے،ناجائز حکومت کو نہیں مانتے اسے گھر بھیج کر دم لیں گے۔

مولانا اقبال رشید۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام ٹریفک چوک پر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا

مظاہرین سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا اقبال رشید ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ انعام اللہ بھٹی،قاری عبدالجمال ناصر،مولانا کامل مسعود،شیخ لیاقت رفیق،،مولانا حسنین اعجاز،قاری جمال عبدالناصر،

ڈاکٹر محمد یونس راج،مولانا سلیمان،مولانا شاہد،ابوبکر گھلو،مولانا عبدالعلیم اور مولانا فہد عزیز وؤدیگر نے خطاب کیا۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے کہا ہے کہ تمام ہسپتالوں کیلئے باقاعدہ ایس او پیز تیار کرائی جائیں۔فریش ڈاکٹرز کم سے کم ایک ہفتہ تک سینئرز کے ساتھ اٹیچ رہیں گے تاکہ

پبلک ڈیلنگ کو سمجھ سکیں۔ ہسپتال میں موجود تمام ادویات کی باقاعدہ لسٹ مرتب کرائی جائے اور چھ ماہ کے اندر ایکسپائر ہونے والی ادویات کو الگ کاؤنٹر میں رکھا جائے

زائد المیعاد ہونے سے قبل ان ادویات کو ضرورت کے حامل ہسپتالوں میں پہنچایا جائے. انہوں نے یہ بات محکمہ صحت کے انتظامی افسران اور مراکز صحت کے انچارجز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہا کہ نیک نیتی اور خدمت خلق کے جذبے سے کام کیا جائے۔ہسپتالوں میں مریضوں اور ڈیلوری کے اعداد و شمار بوگس ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی.

کمشنر نے کہا کہ حقیقت پر مبنی رپورٹ تیار کی جائیں انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کے تمام بنیادی ودیہی مراکز صحت اور تحصیل صدر ہسپتالوں میں حفاظتی ٹیکوں اور دیگر مہلک امراض سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری انتظامات ہونے چاہئیں

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں صحت و صفائی سے متعلق شعور بیدار کرنے کیلئے مہم شروع کی جا سکتی ہے۔


ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ پولیو کے حوالے سے ڈیرہ غازیخان حساس اضلاع میں شامل ہے۔16 دسمبر سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کیلئے ضروری انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

اجلاس میں اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر زوہیب حسن،ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی زاہدہ نواز،ڈی ایچ اوز ڈاکٹر اطہر سکھانی،

ڈاکٹر ریاض ملک،ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر کامران اصغر،ڈاکٹر عابد حسین،ڈاکٹر عمران لغاری کے علاؤہ ٹی ایچ کیوہسپتال اور دیہی و بنیادی مراکز صحت کے انچارجز موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شریف میں پناہ گاہ کی عمارت کا کام تیزی سے جاری ہے۔

200 مرد و خواتین کی قیام گاہ پر آٹھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے۔ دومنزلہ عمارت میں بے سہارا مرد اور خواتین کیلئے الگ بلاک مختص کئے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر مسافر اور بے سہارا افراد کیلئے پناہ گاہ تعمیر کی جارہی ہے۔

پناہ گاہ میں آنے والے افراد کو موسم کے مطابق بستر اور گھر جیسا ماحول فراہم کیا جائیگا۔قیام اور طعام کی سہولیات میسر ہوں گی۔

عمارت کی تعمیر میں معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان.

کمشنر نسیم صادق نے ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ڈی اے کو فنکشنل کیا جائیگا۔

آسامیوں،بجٹ اور دیگر لوازمات کی تکمیل کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔اجلاس میں افسران سے بریفنگ لینے کے بعد لاہور میں اعلی افسران سے فون پر رابطے کرکے ٹاسک کی تکمیل کیلئے

شفارشات بھی ارسال کیں۔ کمشنر نے ڈی ڈی اے کی تجویز کردہ سکیموں پر بریفنگ لی۔اجلاس میں ڈی جی اقبال فرید،ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس عبدالحکیم انجم،

ڈائریکٹر اکاؤنٹ اویس سرور،ایس ڈی او شجاعت علی اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان.

ضلع ڈیرہ غازی خان میں 39 کروڑ 60 لاکھ روپے سے بند واٹر سپلائی،سیوریج لائن کو بحال کرنے سمیت ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائیگا۔

بلدیاتی اداروں کی حدود میں اراکین اسمبلی کی مشاورت سے سکیموں کی نشاندہی اور تکمیل کی جائے گی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت پنجاب میونسپل سروس پروگرام کی ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں اے سی کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان اور دیگر افسران شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ

اراکین اسمبلی سے ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی اور متعلقہ پلیٹ فارم سے منصوبوں کی منظوری،ورک آرڈر،ٹینڈر جاری کرنے اور منصوبوں کی تکمیل کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن دے دی گئی ہے

جس کو سامنے رکھتے ہوئے کام کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار برقرار رکھا جائے۔تیسرے ذرائع سے ضروری جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔

افسران انکوائریز سے بچنے کیلئے سکیموں کی خود مانیٹرنگ کریں۔ضلع ڈیرہ غازی خان کی چار تحصیل کونسل،دو میونسپل کمیٹیز اور ایک میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی حدود میں بند واٹر سپلائی،سیوریج لائن کی بحالی،

مین ہول کور،سٹریٹ لائٹس کی بحالی کی جائے گی۔پی ایم ایس پی میں کوئی نئی سکیم شروع نہیں کی جائے گی اور پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سکیمیں تجویز کی جاسکیں گی۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق سے ملتان کے وفد نے ملاقات کی۔نسیم صادق کو ڈیرہ غازی خان میں کمشنر تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔

وفد نے کمشنر نسیم صادق کو روائتی پگڑی بھی پہنائی وفد نے ملتان میں نسیم صادق کی تعیناتی کے دوران کیے گئے عوامی فلاح وبہبود کے کاموں کابھی تذکرہ کیا۔

علاوہ ازیں کمشنر نسیم صادق سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈی جی خان ریاض الحق بھٹی نے بھی ملاقات کی اور تصانیف پیش کیں۔

کمشنر نسیم صادق نے سی ای او ایجوکیشن،ڈپٹی ڈی ای او اور اے ای اوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچیوں کی تعلیم،تربیت اور صحت پر فوکس کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے جامع ہائی سکول اور سٹی پارک میں ہاکی گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

انہوں نے بوائز جامع ہائی سکول کے معائنہ کے دوران طلبہ سے نصابی اور جنرل نالج کے سوالات کئے۔

پرنسپل اور اساتذہ سے ملاقات کے دوران بچوں کی کردار سازی پر توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازیخان.

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازی خان محمد اسد چانڈیہ نے شان لنڈ میں 9 گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر چالیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے

اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔سرکاری نرخ پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں۔نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔

تحصیل میں مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان.

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ ریسکیو1122باقی اداروں کے لیے رول ماڈل ہے

انہوں نے کہا کہ ریسکیوکے جوان بلاتفریق اور بلامعاوضہ لوگوں کو24گھنٹے سروسز دے رہے ہیں جو کہ عبادت بھی ہے اور خدمت بھی.

انہوں نے ریسکیورز سے کہا کہ لوگوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے خود کو ہر دم تیاررکھیں

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ریسکیورز کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں کوٹ چھٹہ او رتونسہ ریسکیو سٹیشز کے دورہ کے موقع پر کہی.

انہوں نے ریسکیوسٹیشنز پرحاضری، صفائی اور دیگر امور کو تسلی بخش قرار دیا.


ڈیرہ غازیخان.

وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی ہدایت پر یونیورسٹی میں انسداد کرپشن کے موضوع مہم کا آغازکر دیاگیا ہے۔

طلبا و طالبات کو کرپشن اور اس کے تدارک کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے CBS کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی غازی یونیورسٹی نے گزشتہ دو روزکے دوران ڈرامہ” کرپشن ایک خاموش قاتل "شاعری، اسی عنوان پر اردو و انگریزی مضمون نگاری، پینٹنگ اور تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کروایا گیا،

مقابلہ جات فوکل پرسن ڈاکٹر محمد اسحاق آصف کی نگرانی میں منعقد ہوے، جبکہ ڈاکٹر شاہد فاروق، ڈاکٹر شہباز مرزا، سہیل اختر، مس زیب النساء کھوسہ اور ڈاکٹر محمد اسحاق آصف رحمانی شامل تھے۔

مقابلہ جات میں جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے طلبا و طالبات نے بھر پور حصہ لیا۔ڈرامہ مقابلے میں آی ٹی ڈپارٹمنٹ کی ٹیم پہلے نمبر جبکہ انوائرنمنٹل سائنس ٹیم دوسرے نمبر پر رہی تقریری مقابلہ میں ایمن الطاف نے پہلی جبکہ صفدر حسین نے دوسری پوزیشن لی۔

مضمون نویسی میں لاریب نواز نے پہلی جبکہ شان قدیر نے دوسری پوزیشن لی اور شہناز کنول نے شاعری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر جاوید اقبال پروجیکٹ ڈاریکٹر اور ڈائریکٹر آف سٹوڈنٹس افیئرزڈاکٹر محمد ابراہیم نے سٹوڈنٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ

ہمیں ہر طرح کی کرپشن کے تدارک کا مثبت حل نکالنا چاہیئے۔طالبعلم جب اپنی تعلیم کی طرف توجہ دیں اوراپنا وقت ضائع نہ کریں. مقررین نے حاضرین کو کرپشن کی اقسام اور اس کی روک تھام کے بارے آگاہی فراہم کی۔


ڈیرہ غازیخان.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشیدنے کہا ہے کہ سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے سا ئلین کے مسائل حل کرنا ہوں گے. درخواستوں کو غیر ضروری التواء میں رکھنا اور مسائل کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.

تمام محکمے فوکل پرسن مقرر کر کے کھلی کچہری میں پیش اور دیگر درخواستوں پر عملدرآمد کی رپورٹ دی جائے. تمام پبلک آفسز میں سپیشل پرسنز کیلئے ریمپ بنائے جائیں. انہوں نے یہ احکامات اپنے آفس میں منعقدہ ہفتہ وار کھلی کچہری میں عوام کی درخواستوں پر عملدرآمد کیلئے افسران کو جاری کیے.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہر سرکاری دفتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے. سائلین کے مسائل غور سے سننے کے ساتھ کام بلاتاخیر کیے جائیں.

انہوں نے کہاکہ کھلی کچہری اور دیگر درخواستوں کے حوالے سے ڈی سی آفس میں ٹریکنگ سسٹم نصب کر دیاگیا ہے جس کے تحت ہر درخواست پر متعلقہ محکمہ کو لازمی جواب دینا ہو گا. تین دن کے اندر رپورٹ پیش نہ ہونے پر متعلقہ افسران سے باز پرس کی جائے گی.

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پورٹل سروس پر نمودار ہونے والی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے. ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں مردوخواتین سائلین کی تحریری و زبانی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو تین روز کے اندر تحریری جواب پیش کرنے کی ہدایت کی.

ڈپٹی کمشنر نے رقبہ کی پیمائش، قبضہ اور راستہ کی درخواستوں پر اے سی صدر کو موقع او رریکارڈ دیکھنے کے ساتھ فریقین کی سماعت کر کے فیصلہ کرنے کی ہدایت کی.

انہوں نے خاتون ٹیچر کی ویڈلاک کے تحت ٹرانسفر کی درخواست پر سی ای او ایجوکیشن کو قانون کے تحت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے.

ڈپٹی کمشنر نے مالی امداد کی تین درخواستوں پر اے ڈی سی جی کو وزیر اعلی آفس میں سفارشات پیش کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں.

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز حسنین خالد سنپال، عبدالغفار، اسسٹنٹ کمشنرز محمداسد چانڈیہ، ملک محمد شاہد اوردیگر افسران موجو دتھے.


ڈیرہ غازیخان.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدا رکی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کشمیریو ں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات او رریلیوں کا انعقاد کیا گیا.

مرکزی ریلی بمبے ہوٹل چوک ڈیرہ غازیخان سے نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے کی.

ریلی میں دیگر افسران کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور بچے موجود تھے. شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم کے ساتھ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کی مذمت کیلئے سیاہ جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے

اور بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں. شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر ملک و قوم کی خوشحالی، استحکام پاکستان اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعاکی گئی..

علاوہ ازیں کوٹ چھٹہ میں بھی کشمیر ریلی نکالی گئی.مقررین نے ریلیو ں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے او رکشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا.

اقوام عالم کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم و ستم کانوٹس لے او رکشمیریوں کوان کی خواہش کے مطابق حق خودارادیت دلایا جائے.


ڈیرہ غازیخان.

ضلع ڈیرہ غازیخان کی انڈر 16کرکٹ ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز سات دسمبر کو ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازیخان کے گراونڈ میں 12 بجے دوپہر شروع ہوں گے.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے کہاکہ 16سال سے کم عمر کے خواہشمند کھلاڑی سفید یونیفارم میں ملبوس کو ٹرائلز میں شریک ہوسکتے ہیں.

کھلاڑیوں کا دو روزہ ٹریننگ کیمپ بھی ہو گا. انہو ں نے بتایا کہ ٹرائلز میں منتخب کھلاڑی سپورٹس بورڈ لاہو رکے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت

دس سے گیارہ دسمبر تک لاہو رمیں ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے.


ڈیرہ غازی خان

طلبہ یونین کی بحالی کے حوالیسے وزیراعظم کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ طلبہ یونین پر پابندی ختم کی جائے۔یہ بات ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ڈیرہ غازی خان حذیفہ عثمان۔

طلبہ یونین کی بحالی گزشتہ 35 سالوں سے اسلامی جمعیت طلبہ کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔ 9 فروری 1984 سے طلبہ یونین پر پابندی کی وجہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار پست ہوا۔

طلبہ یونین کی بحالی طلبہ کا بنیادی حق ہے جس سے محروم رکھنا طلبہ کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ طلبہ یونینز پر پابندی کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں طلبہ پر تشدد میں اضافہ ہوا۔

پاکستان میں 18 سال کی عمر کا نوجوان وزیراعظم کے لیے ووٹ دے سکتا ہے تو طلبہ یونینز کے لیے ووٹ کیوں نہیں دے سکتا۔

طلبہ یونین کے علاوہ تمام یونینز بحال ہیں طلبہ قوم کا مستقبل ہیں اگر طلبہ کو اس حق سے مزید محروم رکھا گیا

تو مستقبل میں پاکستان میں قیادت کا بحران ہو گا۔ لہذا ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں طلبہ یونین فل الفور بحال کی جائے۔

About The Author