اسلام آباد: وفاقی حکومت پیٹرول پر 35 اور ڈیزل پر پونے 46 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے گزشتہ دس سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس وصولی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں۔
گزشتہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر 206 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولی کی گئی۔
مسلم لیگ ن حکومت کے آخری سال پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی مد میں 178 ارب وصول کئے گئے۔
اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور کے آخری سال پیڑول پر 60 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت دور میں اب تک سات بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔
گزشتہ دس سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس وصولی موجودہ حکومت نے کی۔
وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن عمر ایوب خان کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران تیل کی قیمتوں میں 17 بار ردوبدل کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپنے تحریری جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ مرتبہ اضافہ جبکہ 11 بار کمی کی گئی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ بات درست نہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور یہ کہنا بھی درست نہیں کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟