دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت :آن لائن دوائیوں کی فروخت پر پابندی عائد

بھارت کی تمام ریاستوں میں آن لائن دوائیاں فروخت پر عائد کی گئی پابندی کے حکم کو جاری کردیا گیا۔اس ضمن میں سرکلر جاری ہوگیاہے۔

نئی دہلی:ڈرگ کنٹرول جنرل آف انڈیا نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے آن لائن دوائیوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے، ساتھ ہی غیر قانونی ای فارمیسی کے خلاف کارروائی کرنیکا حکم دیا ہے۔
ڈرگ کنٹرول جنرل آف انڈیا نے آن لائن دوائیاں فروخت کرنے والے ایسے پلیٹ فارم پر پابندی عائد کردی ہے جن کے پاس لائسینس نہیں ہیں۔
بھارت کی تمام ریاستوں میں آن لائن دوائیاں فروخت پر عائد کی گئی پابندی کے حکم کو جاری کردیا گیا۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ساتھ میں غیر قانونی طریقے سے چلنے والے ای فارمیسی کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آن لائن دوائیاں فروخت کرنے والے پلیٹ فارم کے پاس لائسینس ہی نہیں تھے۔ڈرگ کنٹرول نے اپنے نوٹس میں 12 دسمبر2018 کو دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ دیے گئے حکم حوالہ دیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ دوائیوں کی آن لائن فروخت پر پابندی عائد ہونی چاہیے، کیونکہ ای فارمیسی کے پاس اس کے لیے کوئی لائسینس نہیں ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق آن لائن دوائیاں سستی دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ کئی دوائیں ایسی ہیں جنہیں فروخت کرنے پر پابندی ہے لیکن وہ دوائیاں بھی آن لائن آسانی سے دستیاب ہیں۔
اس طرح کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے دہلی کورٹ نے آن لائن دواں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈرگ کنٹرولر نونیت مروا نے بتایا کہ ڈرگ کنٹرول جنرل انڈیا نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے آن لائن دوائیوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے دفتر میں ڈرگ کنٹرول جنرل انڈیا کی جانب سے اس سے متعلق جاری کیا گیا سرکلر بھی مل گیا ہے۔

About The Author