مئی 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انسانی تاریخ کی اہم ایجادات ۔۔۔ ڈاکٹر یٰسین بیگ

ایجادات۔ سٹیم انجن۔1763 اندرونی احتراقی انجن 1859 گراہم بیل کا ٹیلیفون لویس پاسچر

اہم ایجادات کی گنتی کرنا مشکل ھے۔مگر چند اہم ایجادات جس نے انسانی زندگی اور تاریخ ہر گہرے اثرات مرتب کیے۔ان کا ذکر لازمی ھے۔

1.آگ یہ دلیل اپنی جگہ درست ھو سکتی ھے کہ اگ دریافت ھوی یا ایجاد۔اس سے قطع نظر قدیم انسان نے ڈیڑھ لاکھ سال پہلے اس پہ کنٹرول اور محفوظ کر لیا تھا۔اج یہ کھانا گرمی اور تحفظ کی علامت ھے۔

2.پہیہ یا وہیل 3500قبل مسیح کی اس ایجاد کا سہرا قدیم عراقیوں کے سر ھے۔تانگہ گھوڑا سے سفر کرتا پہیہ اب سفر کا لازمی جزو ھے۔

3.کیل 3400 قبل مسیح کی ایجاد جس نے انقلاب برپا کیا۔

4.بصری عدسہ اپٹک لینز ٹیلی سکوپ یا مائیکرو سکوپ سے قبل یہ عدسہ قدیم مصریوں نے ایجاد کیا۔جو بعد میں نظر کی دوری سے فوٹو ثی وی اور فلم کا حصہ بن گیا۔

5.کمپاس یا سمت نما ںحری اور سفری تسخیر کی اہم وجہ یہ سمتوں کا تعین کرتا کمپاس ھے جسے چین نے 300 قبل مسیح میں ایجاد کیا۔

6.بارود انسانی تاریخ کے بننے اور بگڑنے میں جنگ اور فوج کا اہم کردار ھے۔فتح اور شکست کا دارومدار گن پاؤڈر یا بارود تھا جسی چین نء نویں صدی میں ایجاد کیا۔

7.پرنٹنگ پریس 1439 میں یہ جرمنی کا تحفہ دنیا کو ملا۔جس نے لٹریچر ادب اخبار کتب اور علم کے پھیلاؤ میں انقلاب برپا کیا۔

8.بجلی بنجمن فرینکلن کی ایجاد اور اڈیسن کا بلب 1879اس کے بعد اس ایجاد سے دنیا روشن ھو گئی۔

اس کے علاوہ مختصر حوالہ برائے ایجادات۔ سٹیم انجن۔1763 اندرونی احتراقی انجن 1859 گراہم بیل کا ٹیلیفون لویس پاسچر کی 1885 کی ویکسن کار ھوائی جہاز اور 1928 الیگزنڈر فلیمنگ کی پینسلین بیسویں صدی میں اہم جدید ایجادات ھویں

جس میں راکٹ۔ایثم بم سیمی کنڈکٹرز۔کمپیوثر اور 1990 کا انٹرنیٹ۔ گو یہ سبھی ایجادات مغرب کی ہیں لیکن اب سبھی انسانوں کی مشترکہ اثاث ہیں ان کا بہتر استعمال یی ان کی اور استعمال کرنے والے کی قدر کرتا ھے

%d bloggers like this: