دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب ملک سے وفاداری کی قیمت ادا کر رہا ہے، جاوید اقبال

ان کا کہنا تھا کہ نیب ملک میں کرپشن کے خاتمے کا اہم ادارہ ہے اور اس نے کم سے کم پہلی اینٹ تو ضرور رکھ دی ہے۔

راولپنڈی:

چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بد عنوانی کاخاتمہ ان کے ادارے کی منزل ہے اور اس کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب ملک میں کرپشن کے خاتمے کا اہم ادارہ ہے اور اس نے کم سے کم پہلی اینٹ تو ضرور رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بد عنوانی نے ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے اور ہم اس کے خاتمے کیلئے دیانتداری سے اپنا کردارادا کر رہے ہیں۔

جاوید اقبال ایک تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ ملک 100ارب ڈالر سے زیادہ کا مقروض ہوچکا لیکن وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوناچاہتے ہیں اور محنت کرکے خوابوں کو حقیقت میں بدلا جاسکتا ہے، عدل و انصاف سے ملک ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔

About The Author