نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت ہسپتالوں کی منتقلی کے معاملے پر نظر ثانی اپیل سماعت کے لیے مقرر

جناح ہسپتال (جے پی ایم سی) قومی ادارہ برائے امراض قلب این آئی سی ایچ اور این ایم پی کی صوبہ سندھ کو منتقلی غیر آئینی قرار دے دی تھی

اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت ہسپتالوں کی صوبے سے وفاق میں منتقلی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے نظر ثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

کیس کی سماعت 12 دسمبر دن ساڑھے بارہ بجے ہوگی

نظر ثانی درخواست کی سماعت کے لیے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنج لارجر بینچ بھی تشکیل دیا گیاہے ۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ دیا تھا۔

آئینی ترمیم کے تحت جے پی ایم سی سمیت شیخ زید ہسپتال کا کنٹرول وفاق سے لے کر صوبوں کو دے دیا گیا تھا

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے جنوری 2019 میں وفاق سے سندھ منتقلی غیر آئینی قرار دے دی تھی

جناح ہسپتال (جے پی ایم سی) قومی ادارہ برائے امراض قلب این آئی سی ایچ اور این ایم پی کی صوبہ سندھ کو منتقلی غیر آئینی قرار دے دی تھی۔

عدالت نے شیخ زید ہسپتال لاہور کی پنجاب کو منتقلی غیر آئینی قرار دے دی تھی

About The Author