پاکستان کی ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کا اقدام ۔ بجٹ اسپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دے دی ۔ قرضے سے پاکستانی کے بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوسکے گا
پاکستان کو آئی ایم ایف کی اصلاحات پر عمل درآمد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کرنے کا پھل مل گیا ۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے ملکی معیشت میں مزید بہتری کے لیے بجٹ اسپورٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ۔
قرضہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کے لیے آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے ۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل ویرنر لیپیچ (Werner Liepach) کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو منفی اثرات سے بچانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے ۔
بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم سے پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی ۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ غیر یقینی سیاسی اور عالمی معاشی حالات کے باعث دو ہزار اٹھارہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں کمی سے ملکی معیشت کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
اے ڈی پی آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کرنے کے لیے مالی سال دو ہزار انیس بیس میں دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم فراہم کرے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ