دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لئے نیب کی سپریم کورٹ میں درخواست

ذرائع کا کہناہے کہ نیب کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہےلاھور ہائی کورٹ کے 31 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے ۔

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ نیب کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہےلاھور ہائی کورٹ کے 31 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے ۔

عدالت سے مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو 31اکتوبر 2019کو ضمانت پر رہاکرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

مریم نوازکو  چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی طرف سے نیب نے گرفتار کیا تھا اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر تھیں۔

About The Author