دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ

مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ، کوٹ ادو ، علی پور اور جتوئی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

مظفرگڑھ ( علی جان سے) بچوں سے جنسی جرائم،پولیس کا بروقت ریسپانس ، 5 سالہ معصوم بچی سے زبردستی زنا حرام اور خلاف وضع فطری فعل کرنے والا درندہ صفت انسان پولیس نے گرفتار کر لیا،
تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقے سے پولیس کو اطلاع ملی کہ 5 سالہ معصوم بچی (ک) جسکا والد شہر سے باہر مزدوری کرنے کیلئے گیا ہوا تھا گھر سے باہر ٹافی والی دوکان پر گئی اور واپس نہ آئی تو دوسرے گھر والے پتہ کوئی کرتے گلی میں پہنچے تو بچی کے رونے کی آوازیں آرہی تھیں قریب پہنچے تو ملزم اسامہ کو دیکھا جو زبردستی زنا حرام کر کے معصوم کلی کو مسل رہا تھا فوری شلوار پہن کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم اس اطلاع پر پولیس نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے فوری موقع پر پہنچی، اسی لمحہ ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری اور ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ عبدالروف بھی موقع پر پہنچے، بچی کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ 377، 1۔376 اور 367 اے جیسے سنگین دفعات کے تحت درج کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا، ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی خصوصی ہدایات پر بچوں کے خلاف جنسی جرائم پر فوری ریسپانس اور ایس او پی کو مکمل طور فالو کیا جا رہا ہے جس سے ملزم کو عدالت سے زیادہ سے زیادہ سزا دلوائی جائیگی،


مظفرگڑھ(علی جان سے)
* تھانہ قریشی کے علاقے نوجوان لڑکی کی خودکشی یا قتل؟ ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس جائے موقع پر پہنچ گئے،*
تھانہ قریشی کے علاقہ میں 15 سالہ بچی کی خودکشی کا واقعہ رپورٹ ہوا جہاں ایس ایچ او تھانہ قریشی موقع پر پہنچے اور حقائق معلوم کرنے کے بعد ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے پولیس کو لعش کا پوسٹ مارٹم کرانے کی اور دیگر شواہد اکٹھے کرنیکی ہدایات جاری کیں، خودکشی واقعہ پر مزید شواہد اور علاقے سے معلومات اکٹھی کی جا کر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، پولیس کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بچی کے والد کا ذہنی توازن درست نہ ہونے پر بچی اپنی ماں کے ساتھ ماموں کے گھر رہائش پذیر تھی اور قریبی نانا کے گھر میں جا کر نیم کے درخت پر اپنے دوپٹے کو باندھا اور نیچے جھول گئی جس سے اسکی موت واقع ہو گئی، تاہم ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے خود موقع پر جا کر تمام شواہد کا جائزہ لیا اور ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تمام زاویوں سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کی فوری تکمیل کے احکامات جاری کیئے، ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کا کہنا تھا کہ خودکشی کے ایسے کسی بھی کیس میں ذرا بھی شک ہو گا تو تمام زاویے سے تفتیش مکمل کی جائیگی اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائگا،


مظفرگڑھ(علی جان سے) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے پیٹرن انچیف سابق آئی جی پولیس محمد ایوب قریشی کی زیر صدارت ڈی ایف اے کا اجلاس منعقد ہوا. جس میں جنرل سیکرٹری شاہد حسین خان, واجد محمود خان سمیت عہدے داران اور کھلاڑیوں نے شرکت کی.اجلاس میں فٹبال کو ضلع بھر میں فروغ دینے اور سپورٹس سرگرمیاں فعال کرنے پر غوروخوض کیا گیا.  جبکہ اس موقع پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین فٹبالرز مبشر, اسامہ اور شعیب کلیم کو 25, 25 سو روپے نقد انعامات تقسیم کئے گئے.


مظفرگڑھ(علی جان سے) ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی مظفر گڑھ ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے مظفر آباد آزاد کشمیر یوم تاسیس کے جلسہ کے موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی, سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف, سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ,وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود. سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ. ممبر قومی اسمبلی محترمہ نفیسہ شاہ. سینٹر روبینہ خالد. مشیر وزیراعلی سندھ مرتضی وھاب. ممبر صوبائی اسمبلی سندھ شرجیل میمن. صوبائی وزیر سندھ اطلاعات ونشریات سعید غنی. صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر شاہ. ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاھین. سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب خواجہ رضوان عالم. و دیگر سے پرل کانٹینینٹل ھوٹل مظفر آباد آزاد کشمیر میں ملاقات کی اور ضلع مظفرگڑھ کی پارٹی کارکردگی پیش کی. اس موقع پر میاں سلیمان چھجڑہ. زاھد عباس خان.حاجی حمید جیالا. جان محمد پہوڑ. جاوید جمالی. شوکت رند. مصطفے جمالی. میر سیفل پہوڑ ودیگر بھی موجود تھے.


مظفرگڑھ(علی جان سے) ساؤتھ پنجاب جرنلسٹس فورم کے سرپرست اعلی رانا خالد محمود قمر, صدر رانا امجد علی امجد, جنرل سیکرٹری ارشد ملک اور ممبران ایگزیکٹو کونسل نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی نو منتخب ایگزیکٹو کونسل کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر شہزادہ ذوالفقار، سیکرٹری جنرل ناصر زیدی، نائب صدور رانا پرویز حمید، لالہ اسد پٹھان، بخت زادہ یوسف زئی، سلیم شاہد، سیکرٹری جنرل ناصر زیدی، اسٹنسٹ سیکرٹریز حامد یاسین، خالد کھر، شاہد چودھری، عیسی خان ترین، خزانچی ذوالفقار علی مہتو، نو منتخب ممبران ایف ای سی افضل بٹ، ایوب جان سرہندی، روف مان، جاوید اقبال عمبر، خورشید عباسی، مخدوم بلال عامر، شبیر مغل، ظہیر شہزاد اور سعید اختر، ابراھیم خان، ناصر حسین۔ لالہ رحمان، جاوید صدیقی۔ امتیاز بزدار اکرم ناصر اور شفیق راجہ ملک میں ایک مضبوط یونین کی بنیاد رکھیں گے اور امید کرتے ہیں کہ پی ایف یو جے کی نو منتخب قیادت پاکستان بھر کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے گی۔


مظفرگڑھ(علی جان سے) مظفرگڑھ شہر کی سب سے گنجان آبادی ٹبہ کریم آباد میں سیوریج سسٹم بند ہو گیا. پانی گھروں میں داخل مکانات منہدم ہونے لگے. اہلایان علاقہ سراپا احتجاج بن گئے. اس سلسلے میں علاقہ مکینوں ملک وزیر احمد موہانہ, ریاض حسین محمد جاوید, ملازم حسین, میاں حسن اور دیگر نے بتایا کہ ٹبہ کریم آباد میں سابق ایم این اے جمشید دستی کے ایک دست راست ٹھکے دار نے 70 لاکھ روپے کی لاگت سے سیوریج کا نالہ بنایا جو مبینہ ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث فوراً ٹوٹ گیا. اس کے بعد پائپ بچھائے گئے جو اب مکمل بند ہو گئے ہیں. جس کی وجہ سے نکاسی آب مسئلہ بن گیا ہے. گندا پانی گلیوں میں کئی فٹ کھڑا ہے جو اب گھروں میں داخل ہونے لگا ہے. جس سے مکانات منہدم ہونے لگے ہیں اور ان کی دیواریں گر رہی ہیں. میونسپل کارپوریشن مظفرگڑھ کا عملہ صفائی اور مشینری بھی نظر نہیں آ رہی. ان حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.


مظفرگڑھ(علی جان سے) تحریک انصاف کے راہنما نوابزادہ بلال احمد خان نے پریس کلب خان گڑھ کے رکن, سماجی کارکن ملک زاہد سندیلہ کی طرف سے صحافیوں اور شہریوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مظفرگڑھ سے ہیڈ پنجند تک قومی شاہراہ قاتل روڈ کی تعمیر موخر ہے جبکہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان سمیت ضلع کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کر کے اس مسئلے کو پیش کیا تھا. انہوں نے علاقہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تمام معاملات ڈی پی او مظفرگڑھ کے نوٹس میں لائے گئے ہیں.میڈیا عوام کو حادثات سے بچاؤ کے لئے آگاہی دے.  پیپلزپارٹی کے راہنما نوابزادہ عمران احمد خان نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے. جبکہ خان گڑھ سمیت حلقہ این اے 184 کے مسائل حل ہونے چاہیئں. اس خطے میں میگا پراجیکیٹس کی ضرورت ہے. صدر مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اراکین اسمبلی حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں, پولیس کی ناقص کارکردگی سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں. صحافی معاشرہ کی درست عکاسی کریں اور مثبت صحافت کو فروغ دیں. اس موقع پر صدر پریس کلب ملک رضوان الرحمن, بزرگ صحافی ملک نذیر سندیلہ, ملک عبدالغفور سندیلہ, کریم بخش فوجی, مہر راشد نصیر سیال, شاہد حسین خان, سردار معظم ڈوگر, یعقوب خان لودھی, شاہد اقبال ملک, سردار عدیل ڈوگر, خالد محمود ضیاء نے بھی اظہار خیال کیا.


مظفرگڑھ(علی جان سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے زیر اہتمام بار کے وفات پا جانے والے ممبران وکلاء سردار مسعود احمد سہرانی, رائے اللہ نواز ڈاہا اور سید مسعود رضا شاہ کے ایصال ثواب کے لئے بار روم میں بدھ کے روز قرآن خوانی اور خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں صدر بار مہر اعجاز احمد, جنرل سیکرٹری ظفر اقبال انصاری, ممبر پنجاب بار کونسل جام محمد یونس, سید منصور احمد شاہ, سید مزمل شاہد شیرازی, رانا امجد علی امجد, ملک صفدر پہوڑ, رانا عبدالوحید, واجد نواز خان, رانا واجد علی, راؤ آصف حمید,  مظہر حسین دستی, ملک جنید وجدانی, میاں محمد ارشد بھٹی, نوبزادہ شہباز احمد خان, ملک نقی کمبوہ, حارث خان ,ملک ارشد نعیم سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی. دعا شیخ حبیب الرحمن نے کرائی. جبکہ بدھ کو عدالتی کام بند رہا. جس کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی.


مظفرگڑھ(علی جان سے) ڈی پی او سید ندیم عباس کی نگرانی میں پکار 15 سنٹرالائزڈ سسٹم نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،
تفصیل کے مطابق 24 گھنٹے اور ہفتہ کے 7 دن ایکٹو طور پر کام کرنے کے سلسلے میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ کرنے کے بعد حیران کن کامیابیاں ملی ہیں، مظفرگڑھ پولیس کو جائے موقع پر جانے کیلئے بعض اوقات دریائے سندھ اور دریائے چناب پار بھی کرنا پڑ جاتے ہیں اور مظفرگڑھ ضلع وسیع و عریض رقبہ پر محیط ہونے کے باوجود پولیس کا ریسپانس ٹائم بہترین ہونا ڈی پی او سید ندیم عباس کے پروفیشنلزم اور قیادت کی عمدہ مثال ہے، اسی طرح مظفرگڑھ ضلع میں نومبرکے مہینے میں پکار 15 پر 39ہزار6سو84 کالز موصول ہوئیں جن میں 2 ہزار6سو32کالز پر فوری مدد فراہم کی گئی اور27 ہزار7سو6 کالز جھوٹ پر مبنی تھیں اور 683 کالز پر شہریوں کی راہنمائی کی گئی ۰اتنی زیادہ جھوٹی کالز کے باوجود پولیس کا ایوریج ریسپانس ٹائم20 منٹ رہا ڈی پی او سید ندیم عباس کا کہنا تھا کہ شہریوں سے پر زور اپیل ہے کہ جھوٹی کالز سے حقیقی ایمرجنسی والے لوگوں تک پولیس نہیں پہنچ سکتی لہذا شہری صرف سچ اور حقیقی ایمرجنسی میں 15 پر کال کریں تاکہ شہریوں کو پولیس کی امداد بروقت میسر ہو سکے اور حکومتی وسائل کا ضیاع بھی نہ ہو،


مظفرگڑھ(علی جان سے)ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ محمد اویس نے تھانہ خان گڑھ کے علاقہ منڈا چوک پر شادی کی مہندی کی تقریب میں فائرنگ میں خاتون کے معروف قتل کے مقدمہ میں گرفتار دولہا محمد کاشف کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی اور ایک لاکھ روپے کے مچلکہ پر ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے. مقدمہ کی پیروی معروف قانون دان رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور ملک محمد یونس ایڈووکیٹ نے کی. جبکہ فاضل عدالت میں مستغیث مقدمہ صدام حسین اور گواہان نے پیش ہو کر بیانات قلمبند کرائے.عدالت میں سول کورٹ مظفرگڑھ کے بیلف اور مقتولہ خاتون صائمہ بی بی کا والد منیر حسین بھی پیش ہوا. وکلاء نے عدالت میں دلائل دئیے کہ تفتیشی سب انسپکٹر تھانہ خان گڑھ امیر نواز خان نے وقوعہ کا مقدمہ درج کرتے وقت مستغیث کا درست بیان درج نہ کیا بلکہ ایف آئی آر میں مرکزی اور واحد ملزم عابد سیال ولد رحیم بخش سکنہ جگت پور کی بجائے وقوعہ کے گواہ اور دولہا محمد کاشف کو اپنی سالی کا قاتل بنا دیا. جو کہ خلاف واقعات ہے اور بے گناہ ہے. حالانکہ دولہا کاشف نے قاتل عابد کو خواتین کی مہندی کی تقریب میں اندر آنے سے بھی روکا تھا. جس نے شراب پی رکھی تھی. جبکہ جائے وقوعہ پر بھی گواہان اور دیگر افراد نے پولیس کو حقائق سے آگاہ کیا.جبکہ خان گڑھ پولیس نے ان کا تتمہ اور درست بیان ریکارڈ نہیں کیا. فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دیا.


مظفرگڑھ(علی جان سے) ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا،
ایس ایچ او تھانہ میرہزار عابد حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں ارشاد اور عرفان کو گرفتار کر کے 2کلو اور 460 گرام چرس برآمد کر لی، ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے پولیس ٹیم۔کو شاباش دی اور ضلع بھر کے ایس ایچ او،ذ کو منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایات جاری کردیں، ڈی پی او سید ندیم عباس کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ ضلع کو۔منشیات سے پاک کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور بھرپور طریقے سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا جبکہ نشے کے عادی افراد کا علاج کیلئے سپیشل واڈ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں علاج معالجہ اور بر سر روزگار بنایا جائیگا،


مظفرگڑھ (علی جان سے)تھانہ سٹی پولیس کی مویشی خور گینگ کے خلاف کارروائی، 20 مقدمات میں ملوث سرغنہ گرفتار، دو گائے اور نقد رقم برآمد کرا لی گئی،
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ الیاس احمد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مویشی چور گینگ کے سرغنہ عامر کو گرفتار کر لیا، اسی گینگ سے 2 عدد گائے اور نقد رقم مالیتی 50 ہزار روپے برآمد کرالی گئی ہے، گینگ لیڈر پر چوری و ڈکیتی جیسے سنگین نوعیت کے 20 سے زائد مقدمات درج ہیں ملزم کے انکشافات پر مزید برامدگیاں اور گرفتاریاں عملی میں لائی جا رہی ہیں، اس موقع پر ایس ایچ او نے مدعیان میں نقد رقم اور گائیں تقسیم۔کیں ان کا۔مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مضبوط۔مقدمات تیار کرا کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائیگی، ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے،


مظفرگڑھ( علی جان سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے کہا ہے کہ چیف جسسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی ہدایت کی مطابق ضلع میں ماڈل کورٹس میں زیر التواء مقدمات کی سماعت کو یقینی بنایا جارہا ہے، جن میں قتل، منشیات، سول اپیل، فیملی اپیل سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیف جسسٹس کے ویژ ن کے مطابق انصاف کی فراہمی کے راستے می حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے اور جھوٹی گواہوں سے پاک مقدمات کا جلد سے جلد فیصلہ کیا جارہا ہے، انہو ں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ نومبر کے دورا ن ضلع بھر کی عدالتوں میں 2ہزار332مقدمات کا فیصلہ کیا گیا، جس میں 59مقدمات قتل،90مقدمات منشیات،219مقدمات ہراسمنٹ، 283مقدمات سول اپیل سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں، انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تحصیل مظفرگڑھ کی عدالتوں میں 1ہزار16مقدمات،تحصیل کوٹ ادو میں 560مقدمات،تحصیل علی پور میں 355مقدمات جبکہ تحصیل جتوئی میں 401مقدما ت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


مظفرگڑھ(علی جان سے) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین کی ہدایت پر اراضی سنٹر مظفرگڑھ میں تحصیل مظفرگڑھ ریونیو سے متعلقہ مسائل جس میں ریکارڈ کی درستگی، نام کی غلطی، زمین کا غلط اندراج، غلط انتقال اور غلط وراثت شامل ہیں کے حل کیلئے خصوصی کاؤنٹر لگائے گئے، جہاں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، قانگو اور پٹواری اپنے اپنے ریکارڈ کیساتھ موجودتھے، ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے خصوصی کاؤنٹر کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ہر آنے والے سائل کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے، اس کی عزت نفس کا خیال کیا جائے اور مختلف دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں، ہر سائل کا مسئلہ ایک دن میں حل کیا جائے، اگر کوئی کام غیر قانونی ہے تو اس کی نشاندہی کی جائے، کوئی غیر قانونی کام نہ کیا جائے، تمام متعلقہ افسران اپنی اپنی رپورٹ موقع پر کریں سائل کو ان کے دفتر میں نہ جانا پڑے، اراضی سنٹر میں لگائے گئے خصوصی کاؤنٹر پر سیکنڈروں سائلین نے اپنے اپنے مسائل سے متعلقہ درخواستیں دیں اور ان کا مسئلہ ایک دن میں حل کیا گیا، ریکارڈ کی درستگی کی گئی، غلط نام کو درست کیا گیا، غلط انتقال اور غلط وراثت کو خارج کیا گیااور اس کی درستگی کی گئی، اس موقع پر سائلین نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصہ سے اپنے مسائل کیلئے پریشان تھے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کی بدولت ان کا مسئلہ فوری حل ہوگیا ہے،مورخہ 7دسمبر کو ایسا ہی خصوصی کاؤنٹر کوٹ ادو اراضی سنٹر میں لگایا جائے گا۔


مظفرگڑھ(علی جان سے) ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم علی نے کہا ہے کہ پاکستا ایک زرعی ملک ہے اور ہماری معیشت کا زیادہ تر دارومدار زرعت سے وابستہ ہے، زرعی اجناس بالخصوص سبزیوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، یہ بات انہوں نے خانگڑھ کی نواحی علاقے بیلے جنوبی میں کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ چھوٹے بڑے زمیندار اور کاشتکار مل کر روزمرہ کے استعمال کی سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں، جس سے نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے بلکہ ان کو برآمد کر کے زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے اس طرح کاشتکار بھی خوشحال ہوگا، انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی پیداوار کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے اور زرعی ماہرین سے مشاورت کی جائے، محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین آپ کی معاونت کیلئے ہر وقت دستیاب ہیں، بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے علاقے میں لگائے گئے نمائشی پلاٹس کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف الرحمن اور دیگر زراعت آفیسربھی ان کے ہمراہ تھے۔


مظفرگڑھ(علی جان سے)ڈاکٹر ضیاء الحسن سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں چیف ٹیکنیشنز (ایمرجنسی اینڈ کلینیکل میڈیسن ٹیکنالوجی) کا ہمیشہ بنیادی کردار رہا ہے آٹھ ہفتہ کے تربیتی کورس سے چیف ٹیکنیشنز کی صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا یہ بات انہوں نے محکمانہ تربیتی کورس میں کامیاب ہونے والے چیف ٹیکنیشنز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کامیابی پر چیف ٹیکنیشنز کو مبارکباد پیش کی اور مسائل کے حل کیلئے تعاون کا یقین دلایا قبل ازیں تقریب سے ڈاکٹر مہر اقبال ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر رفیق بھٹی پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر کاظم خان دسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور عدنان لغاری صدر چیف ٹیکنیشن ایسوسی ایشن نے خطاب کیا عدنان لغاری نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ کے تمام ٹیکنیشنز امتیازی حیثیت سے پاس ہوئے جو کہ ہماری ٹیکنیکل ٹیم کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ سروس سٹرکچر پیرامیڈکس کا دیرینہ مطالبہ تھا مگر بد قسمتی ہے کہ آٹھ سال گذر جانے کے باوجود اس پر اب تک مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سروس سٹرکچر پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے چیف ٹیکنیشنز کو فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے تقریب میں ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پی ایم اے کے راہنما ڈاکٹر مقبول عالم ڈاکٹر یوسف لغاری  ملک محمد شہزاد ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اور جام عبدالحمید مبصر لئیق سپرینڈینٹ ہیلتھ پروفیشنلز عمائدین کے علاوہ چیف ٹیکنیشنز نے بھی شرکت کی


مظفرگڑھ (علی جان سے):
مثبت اور تعمیری صحافت سے خوشحال معاشرے کی بنیادیں مضبوط ہوتی ہیں، ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی مظفرگڑھ کے صحافی راہنماؤں سے ملاقات
تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے ڈی پی او دفتر میں مظفرگڑھ کے صحافی راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جسمیں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی نشاندھی کو وہ ذاتی طور بڑی اہمیت دیتے ہیں چونکہ صحافیوں نے رائے پر اثر انداز ہونا ہوتا ہے اس لئیے پولیس اور صحافت بڑا قریبی تعلق رہتا ہے، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ مثبت اور تعمیری صحافت میں عزت و شان ہوتی اور صحافت کی آڑ میں جرائم پیشہ عناصر تحفظ والی بات بالکل بھول جائیں ایسے عناصر کی نشاندھی کر کے معاشرے میں ان کے حقیقی کردار کو واضح کیا جائیگا جبکہ صحافت جیسے مقدس پیشے سے تعلق رکھنے والے صحافی ہی عزت و احترام کے حقدار سمجھے جائیں گے،جرائم پیشہ عناصر کو کسی لبادے میں چھپنے نہیں دیا جائیگا، ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے دفتر میں تمام صحافیوں کو ان کی سیٹ پر خود جا کر مصافحہ کیا اور عزت و احترام کی بنیاد پر تعلق کو مزید مضبوط کر کے آگے چلنے کا اعادہ کیا


مظفرگڑھ(علی جان سے)
پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں محمود کوٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں اسامہ نامی ملزم نے 5 سالہ بچی کا ریپ کردیا۔واقعے کے اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے بچی کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق 5 سالہ کومل گھر سے ٹافیاں خریدنے کے لیے نکلی تھی تاہم کافی دیر گزرنے کے بعد جب واپس نہ لوٹی تو گھر والوں نے بچی کی تلاش شروع کی۔


مظفرگڑھ(علی جان سے)

تھانہ کلچر تبدیل نہ ھوسکا ضلع مظفرگڑھ سمیت ضلع بھر میں سیاسی بنیادوں پر تھانیدروں کی تعیناتیاں جاری سیاسی شخصیات کی سفارشات نہ ماننے پر ضلع مظفرگڑھ میں ایک سال میں چار ڈی پی اوز تبدیل کیے گئےتفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا تھا ان کی پارٹی اقتدار میں آکر سب سے پہلے تھانہ کلچر کا مکمل خاتمہ کرتے ھوے تھانوں سے سیاسی اثر رسروخ ختم کردے گی اور پولیس کو بااختیار بنائے گی مگر پنجاب میں ابھی تک تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ نہیں ھوسکا آئی جی پنجاب کی بار بار تبدیلی بھی تھانہ کلچر میں تبدیلی نہیں لاسکی ضلع مظفرگڑھ سمیت ضلع بھر کے تھانوں میں سیاسی اثر و رسوخ قائم ھے پارلیمنٹرین اپنی مرضی کے ایس ایچ اوز لگوا کر اپنی مرضی کی ایف آئی آرز درجہ کرواتے ہیں اس وقت ضلع مظفرگڑھ کے تھانوں میں تھانہ شاہ جمال تھانہ چوک قریشی تھانہ روہیلاوالی تھانہ خان گڑھ تھانہ بیٹ میرہزار تھانہ جتوئی سمیت تھانوں کی حدود میں کرائم زیادہ ھونے کی وجہ سے ان میں تعینات ھونے والے پولیس افسران مبینہ طور پر سیاسی افراد کو بھاری رقمیں دے کر یا سفارشات کرا کر تعینات ھوتے ہیں جہاں یہ افسران پھر ان کے حکم کے مطابق جھوٹے مقدمات درج کرتے ہیں شہریوں الیاس نعمت اللہ اعجاز شفقت حسین ساجد آصعف گلزار اکبر ودیگر نے بتایا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ھے ضلع مظفرگڑھ کے متعدد ڈی پی اوز تبدیل ھوگے ہیں جو بھی ڈی پی او آتا ھے  سیاسی جماعتوں کے حکم کے مطابق کام نہیں کرتا تو اس کا تبادلہ کرا دیا جاتا ھے انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ ھے کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے تھانوں سے سیاسی اثر و رسوخ کے خاتمہ کو یقینی بنایا جاے اور ڈسڑکٹ پولیس آفیسر کو مکمل اختیارات دیے جائیں تاکہ وہ میرٹ پر ایس ایچ اوز کو تعینات کریں اور بڑھتے ھوے کرائم کو کنٹرول کریں

About The Author