دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس، عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر

معزز جج نے کہا کہ عدالت دلائل سن کر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی،عدالت پسند اور نا پسند کی بنیاد پر کسی درخواست کو نہیں سنے گی۔

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس  میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔ کیس کی  سماعت12دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

عدالت نے وزیر اعظم عمران کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 12 دسمبر تک موخر کر دیا،کیس میں شریک تمام ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر 12 دسمبر کو دلائل طلب کرلئے گئے ۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج راجہ جواد عباس حسن نےکیس کی سماعت کی۔

معزز جج نے کہا کہ عدالت دلائل سن کر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی،عدالت پسند اور نا پسند کی بنیاد پر کسی درخواست کو نہیں سنے گی۔

About The Author