مئی 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نام دے دیے

اپوزیشن کی طرف  سے بھی تین نام سامنے آچکے ہیں۔ اپوزیشن نے ناصر محمود کھوسہ ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام دیے ہیں۔

وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے تین نام دے دیئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا آج ریٹائر ہو رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے موجود سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کا نام دیا گیاہے۔

اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر کے لئے فضل عباس میکن اور عارف خان کے نام بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن کی طرف  سے بھی تین نام سامنے آچکے ہیں۔ اپوزیشن نے ناصر محمود کھوسہ ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام دیے ہیں۔

یاد رہے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا پانچ سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا۔ کمیشن کے بلوچستان اور سندھ سے ارکان تاحال تعینات نہیں ہو سکے۔

%d bloggers like this: