دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ) مرزا محمد جمیل سابقہ ڈویژنل انچارج PSPکی وفات کے موقع پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل جوائنٹ انچارج ڈیرہ شیخ خرم حبیب، ڈویژنل انچارج چوہدری فیصل و دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی اجلاس میں مرزا محمد جمیل (مرحوم) سابقہ ڈویژنل انچارج PSPکی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور انکے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے انکی درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا بھی کرائی گئی۔


ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے زیر تعمیر کچہری رابطہ روڈز اور مختلف مقامات کا دورہ کیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق، حسنین خالد سنپال اوردیگر افسران ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر سڑکوں کے مٹیریل اور معیار کا جائزہ لیا. انہوں نے کا م کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی. ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر کے مختلف شعبوں ڈومیسائل، رجسٹری برانچز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوردیگر دفاتر کا دورہ کیا. انہوں نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ساتھ سائلین سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل دریافت کیے.


ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ)مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہاہے کہ وزیراعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں ملکی سطح کے کھیلوں کے مقابلے کرائیں گے. نو تعمیرشدہ فلڈ لائٹس سپورٹس سٹیڈیم میں ملتان او رلاہو رکی ٹیموں کے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے ساتھ جلد کرکٹ میچز کرائے جائیں گے. انہوں نے یہ بات ڈویژنل محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام جمنیزیم میں انٹر ڈسٹرکٹ بوائز و گرلز ٹیبل ٹینس مقابلو ں کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن، ڈی ایس او راجن پور محمد حفیظ، ڈی ایس او لیہ امتیاز احمد کے علاوہ خالد محمود، ارشد علی، انچارج ای لائبریری شفقت رفیق اوردیگر موجود تھے. بوائز فائنل مقابلے میں ڈیرہ غازیخان کی ٹیم نے راجن پور کو شکست دے دی. ڈیرہ غازیخان کے سمیر حشام، گل احمر حشام، ضامن عباس، میر حمبل، ارحم، راجن پور کے غفران، محمد عمار، محمد خاور، شہروز، سہیل طفیل کو انفرادی انعامات کے علاوہ ٹرافیاں دی گئیں. گرلز کے مقابلے میں ضلع مظفرگڑھ نے پہلی اور راجن پو رنے دوسری پوزیشن حاصل کی. مظفرگڑھ کی علینہ، وریشہ، عائشہ نور اور ڈیر ہ غازیخان کی سفینہ زہرا، زارا، ماہین، سائرہ اور عروج کو انفرادی انعامات کے علاوہ فائنل ٹرافیاں دی o

About The Author