دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج محمد امتیاز شاہ نے پولیس لائن ڈیرہ کا تفصیلی دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان :ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج محمد امتیاز شاہ نے پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود ، ایس پی ایف آر پی امان اللہ خان ،ڈی اسی پی ایلیٹ فورس یوسف خان ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیاقت علی اور دیگر پولیس آفیسر ز بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ریج کو سلامی پیش کی جس کے بعد ریجنل پولیس چیف ڈیرہ نے پولیس لائن کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائینہ کیا اور پولیس لائن کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور تمام پولیس لائن کے تمام سکیورٹی مورچہ جات کا دورہ کیااور پولیس لائن کے تمام انتظامات تفصیلی جائزہ لیا ۔

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرپر برہمی کا اظہار کیا اور دو دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس لائن کے انتظامات اور صاف صفائی کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور کانسٹیبلان کی رہائشی بیرکس ،میس ،ایم ٹی،ٹیلی کمیونیکیشن،فیملی کوارٹرز ، و دیگر تمام شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے تمام شعبہ جات کے انچارج صاحبان سے تفصیلات حاصل کیں اور ان سے مسائل کے بارے میں دریافت کیاجس پر ضلعی پولیس سربراہ کو ہدایات دیں کہ فوری طور میس کے نظام میں بہتری لائی جائے اور کانسٹیبلان کی بیرکس و دیگر عمارتوں کی فوری طور پر ضروری مرمت کرائی جائے اور پولیس لائن میں تعینات پولیس نفری کے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے او رڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائن کی سکیور ٹی کا خاص خیال رکھا جائے اور سکیورٹی حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی کا مظاہرہ ناکیا جائے ۔

بعدازاں ریجنل پولیس آفیسر نے سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کے دفاتر کا بھی دورہ کیا اورڈی ایس سی ٹی ڈی غازی مر جان و جی او سپیشل برانچ انسپکٹر محمد عدنا ن کو اپنے دفاتر کے انتظامات کی درستگی کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کیں ۔ بعدہ¿ ریجنل پولیس چیف ڈیرہ رینج نے پولیس لائن اسپتال کا بھی معائنہ کیا اور اسپتال کے تمام ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا ،اسپتال کے عملہ سے ملاقات کرتے ہوئے اسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات ،ادویات اور میڈیکل آلات کے بارے میںآگاہی حاصل کی اور اسپتال عملہ کی کارکرگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔

دریں اثنا ریجنل پولیس چیف ڈیرہ ریجن نے ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کا بھی دورہ کیا جیل سپریٹنڈنٹ بن یا میں خان نے ریجنل پولیس چیف کو جیل کے انتظامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور جیل کا معائنہ کرایا اور تمام سکیورٹی پوائنٹس اور باونڈری وال کا دورہ کرایا جس ریجنل پولیس آفیسر نے سکیورٹی پوائنٹ آف سے پولیس کی جانب سے ہر قسم کی مد د اور تعاون کی جیل سپریٹنڈنٹ کو یقین دہانی کرائی۔


ماہ نومبر کے دوران ضلعی بھر میں ہونے والی کاروائیوں کی رپورٹ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس نے ماہ نومبر کے دوران ضلعی بھر میں ہونے والی کاروائیوں کی رپورٹ جاری کردی ،ڈیرہ پولیس نے ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی کاروائیوں میں 38مطلوب اشتہاریوں سمیت 343افراد کو گرفتار کیا ۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افرادکے خلاف بھرپور اور مسلسل کریک ڈاﺅن کے نتیجہ میں اسلحہ و منشیات کی بھاری کھیپ بھی پڑی گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر)واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل SPنجم الحسنین اور سرکل SDPOsکی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان کی من و عن عملداری کے تحت ڈیرہ کے پانچوں سرکلز سٹی ، صدر، پروآ، پہاڑپور اور کلاچی کے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشنز ، اچانک چھاپوں اور کریک ڈاﺅن کے تسلسل میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے قتل و اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 38اشتہاریوں سمیت 343مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ماہ نومبر کے دوران ضلع بھر میں کریک ڈاﺅن کے نتیجہ میں زیر حراست افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 13کلاشنکوف،17رائفلز،55بندوق،77پستول،04خنجراور2197مختلف بور کے کارتوس برآمد کیے گئے۔ اپریشن کے دوران ضلع بھر میں کرائے کے 4885مکانات کو چیک کیا گیا جن میں مقیم 21غیر رجسٹرڈ افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ۔ منشیات کی سپلائی لائن کو بند کرنے کے سلسلہ میں جاری کریک ڈاﺅن کے دوران پولیس نے ماہ نومبر میں 42کلو چرس ، 01کلو 851گرام ہیروئن ،04کلو بھنگ،412گرام آئس اور 18بوتل شراب برآمد کی گئی۔

ماہ نومبر میں مختلف کاروائیوں میں پولیس نے 1170مقامات پر وقتاً فوقتاً اچانک چیکنگ کی کاروائیوں میں وی وی ایس اور سی آر وی ایس موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موقع پر چھوٹی بڑی 33562گاڑیاں بشمول موٹر سائیکلوں اور 56098افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں 02گھناﺅنے جرائم کے مجرمان اشتہاری ،779افراد کو زیر دفعہ 107/151اور 1050افراد کو ضابطہ فوجداری کی دفعات55/109کے تحت حراست میں لیا گیا۔

جبکہ غیر رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ 78موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کر مزید چھان بین کے لیے متعلقہ تھانوں میں بند کر دی گئی ہیں ۔ مختلف اوقات میں ہوائی فائرنگ کے مرتکب 13ملزمان بھی پولیس کے نرغے میں آئے اور ان کے قبضہ سے 13ہتھیار اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کرکے قبضہ میں لیے گئے۔


ایس ایچ اوز اور افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کے 15 ایس ایچ اوز اور افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔،

ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر)واحد محمود کے دفتر سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق انسپکٹر فضل الرحیم گنڈہ پور تھانہ کینٹ سے ایس ایچ او تھانہ سٹی،انسپکٹر انیس الحسن ایس ایچ او تھانہ سٹی سے پی ایس او ٹوآر پی او ڈیرہ ،انسپکٹر محمد رمضان بند کورائی سے ایس ایچ او کلاچی،انسپکٹر محمد نواز ایس ایچ اوکلاچی سے ایس ایچ او کینٹ،انسپکٹر سید مرجان پولیس لائن سے ایس ایچ او درابن،انسپکٹر انعام اللہ خان پولیس لائن سے ایس ایچ او ڈیرہ ٹاون،ایس آئی فضل ا لٰہی لائن پولیس لائن سے انچارج ٹریفک،سب انسپکٹر ذوالفقار علی پہاڑپور سے لائن پولیس کلوز،سب انسپکٹر انور خٹک لائن پولیس سے ایس ایچ او پہاڑپور تعینات کر دیئے گئے ۔

اسی طرح سب انسپکٹر رحمت اللہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کینٹ سے ایس ایچ او بندکورائی،سب انسپکٹر منظور حسین پولیس لائن سے ایڈیشنل ایس ایچ او پروآ،سب انسپکٹر نصیب الرحمن ایس ایچ او درابن سے ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ کینٹ،سب انسپکٹر عبدالجبار پولیس لائن سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی ،اسٹنٹ سب انسپکٹر ادم خان پولیس لائن سے تھانہ کینٹ اور لیڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹر اُم رومان کو پولیس لائن ڈیرہ کلوز کر دیاگیا۔

ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔ اعلیٰ اخلاق کو اپنا شعار بنائیں، اپنے قول اور فعل سے لوگوں میں پولیس کی ساکھ اور وقار کو بلند کریں تاکہ عوام بے خوف و خطر تھانہ اور چوکی میں آخر اپنے مسائل بیان کرسکیں اور ان کی قانونی طور پر شنوائی ہوسکے۔


تین افراد کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے پانچ خوبرو حسینائیں گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)یونیورسٹی پولیس کی کاروائی ، بھیک کی آڑ میں کار کے اندر تین افراد کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے پانچ خوبرو حسیناﺅں کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ کار سوار تین نوجوان کار چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے کا ر کی تلاشی کے دوران کار سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا ،پولیس نے خواتین سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یونیورسٹی پولیس نے بھیک کی آڑ میں فحاشی پھیلانے کی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے انڈس ہائی وے پر کار میں سوار پانچ بھکاری خواتین اور تین نوجوانوں کی رنگ رلیاں منانے کی اطلاع پر ان کا تعاقب کیا اور لنگ روڈ روڑہ کے قریب پولیس نے کار کو روک لیا۔کار میں سوار تین نوجوان کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ کار کے اندر موجود پانچ بھکاری خواتین ساکنان بستی ریت والی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

کار کی تلاشی کے دوران پولیس نے کار کی ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے ایک عدد پسٹل اور کارتوس برآمد کرلیے ۔پولیس نے خواتین سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔


ڈرائیور نے اپنے ہی مالک کو لوٹ لیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈرائیور نے اپنے ہی مالک کو لوٹ لیا ،مالک کو دو لاکھ ڈالر ، پاکستانی کرنسی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا ، پولیس نے مالک کی رپورٹ پر ڈرائیور سمیت تین افراد کے خلاف خیانت مجرمانہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس زرائع کے مطابق کوئٹہ بلوچستان کے رہائشی اسفند یار کاکڑ ولد حاجی بہاد نے تھانہ درازندہ میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنی گاڑی نمبرBC-092سندھ میں اسلام آباد سے کوئٹہ جارہا تھا کہ تھانہ درازندہ کی حدود ڈیرہ ژوب روڈ پر شیخ میلہ کے مقام پر اس کے ڈرائیور نے اپنی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کار کو زبردستی روک کر میرے او پر اسلحہ تان لیا اواسلحہ کے زور پر مجھ سے قیمتی گھڑی، موبائل فون اور 16ہزار کی نقدی جبکہ گاڑی کی ڈگی میں موجود 2لاکھ ڈالرز لوٹ کر فرار ہوگئے۔

درازندہ پولیس نے مدعی اسفند یارکاکڑ کی رپورٹ پر اسکے ڈرائیور سمیت3ملزمان کیخلاف 406-120-B-114/348ppcکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔


بھاری مقدار میں کیمیکل ملا دودھ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی قیادت میں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ رات گئے سے صبح تک پنجاب کے مختلف علاقوں سے ٹانک اور بنوںسپلائی ہونے والے دودھ کے ٹینکرز کی چیکنگ کی۔

اس دوران ٹینکرز کی ذریعے ٹانک اور بنوں سپلائی کئے جانے والے دودھ کے نمونوں کو موقع پر موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی مدد سے چیک کیا گیا اور دودھ میں کیمیکلزکی ملاوٹ ہونے پرغیر معیاری1400لیٹرز دودھ کو موقع پر ضائع کردیا کردیا گیا جبکہ دودھ میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے پر متعدد ٹینکرز کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔

اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ اسماعیل خان واصف خان نے بتایا کہ غیر معیاری ا ور کیمیکل ملا دودھ سپلائی کرنے والے انسانی صحت سے کھیل رہے ہیں، کیمیکل ملے دودھ سمیت دیگر اشیائے خوردو نوش میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔


پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان کا موٹر وے منصوبہ صوبے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،مدیحہ نثار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکن مدیحہ نثار نے کہا ہے کہ پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان کا موٹر وے منصوبہ صوبے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں مدیحہ نثار نے کہا کہ مجوزہ موٹر وے منصوبے سے صوبے کے مختلف اضلاع نہ صرف آپس میں منسلک ہوجائینگے بلکہ اس نئے روٹ سے تجارت کوبھی فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس نئے روٹ کا تمام تر سہرا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے سر جاتا ہے کہ جنہوں نے جنوبی اضلاع کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کا اعادہ کیا ہوا ہے۔ ایم پی اے مدیحہ نثار نے کہا ہے کہ پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے منصوبے کی تکمیل سے پورے علاقے کی کایا پلٹ جائے گی اور پورا صوبہ ترقی سے ہمکنار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد حقیقت کا روپ دھارے۔

مدیحہ نثار نے کہا کہ حکومت نے صوبے کے پسماندہ علاقوں کو حقیقی ترقی سے ہمکنار کرنے کا مصمم ارادہ کیا ہوا ہے اور اس کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔


پسٹل صاف کرتے ہوئے نوجوان شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ کی حدود علاقہ دین پور میں پسٹل صاف کرتے ہوئے نوجوان اپنی غفلت اور بے احتیاطی کے باعث گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے نواحی علاقہ دین پور میں نوجوان عالمگیر ولد غلام فرید قوم کنیرا سکنہ دین پور اپنے گھر کے اندر پسٹل صاف کررہا تھا کہ اس دوران اپنی غفلت اور بے احتیاطی کے سبب پسٹل کے اچانک فائر سے وہ ٹانگ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔


حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے خطیر گرانٹس مہیا کی گئیں ،رحمت اللہ خان مروت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اسسٹنٹ ڈائریکٹر جونیئر لوکل گورنمنٹ بلدیات ودیہی ترقی ضلع ڈیرہ رحمت اللہ مروت نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی وزارت بلدیات ودیہی ترقی کے ذریعے صوبہ بھر کے تمام پسماندہ اضلاع کو ترقی یافتہ علاقوں کی صف میں لانے کےلئے محلہ کونسلرز اور دیہات کونسلرز کو خطیر گرانٹس مہیا کرکے گراس روٹس تک شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائے ہیں جس کے لئے چار سالہ سابق بلدیاتی ناظمین وکونسلرز نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ ،رولز آف بزنس کے تحت ذمہ داریاں سرانجام دیں اور اس کے نتائج بھی عوام کے سامنے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سابقہ ناظمین وکونسلرز کے وفود سے گفتگو کے دوران کیا ۔شرکاءوفدنے صوبائی حکومت اور بلدیات ودیہی ترقی خیبر پختونخو کے اعلی حکام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سنیئر لوکل گورنمنٹ بلدیات ڈیرہ کی آسامی پر ملک ذیشان علی شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جونیئر لوکل گورنمنٹ دیہی ترقیات ڈیرہ کی آسامی پر رحمت اللہ خان مروت کو تعینات کرکے ڈیرہ ضلع بھر کے عوام کے امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی گئی ہے جس پر وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحمت اللہ مروت نے شرکاءکے وفد سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے مختص شدہ رقوم عوام کو سہولیات بہم پہنچانے اور تعمیر وترقی کے حوالے سے حکومتی پالیسی اور مروجہ ایکٹ اور رولز کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کے مثبت نتائج عوام کے سامنے ہیں ۔اگر کہیں ناقص اور غیر معیاری کام ہوتا ہوانظر آئے تو ہمیں باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ بروقت ٹیکنیکل سٹاف کے ذریعے سٹینڈرڈ کے مطابق تعمیرانی کام مکمل کروایا جاسکے اور غریب عوام کو ان منصوبوں سے سہولیات حاصل ہوں ۔

انہوںنے کہا کہ ہم ہر جائز مسئلہ کو قانون اور پالیسی کے تحت حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر ذمہ داریاں ہر حال میں پوری کریں۔


دسمبر کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں سردی کی شدید لہر آنے کا امکان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات نے دسمبر کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں سردی کی شدید لہر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے ماہ دسمبر میں موسم کا آو¿ٹ لک جاری کردیا ہے جس کے مطابق ملک کے مغربی اورشمالی حصوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے ، جنوبی حصوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں مغربی ہواو¿ں کے تین سے چار سلسلے آئیں گے ، جن کی وجہ سے ملک کے مغربی، وسطی اور شمالی حصوں میں درمیانی بارش ہوں گی تاہم دوسرا اور چوتھا ہفتہ زیادہ نم آلود رہیگا۔شمالی علاقہ جات کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی بلوچستان ،کشمیر اور دیگر شمالی علاقہ جات میں برفباری کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔

جنوبی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جب کہ وسطی اورجنوبی پنجاب میں ہلکی اورشدید دھند پڑنے کا امکان بھی ہے تاہم بارشوں سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند کی شدت کم ہو جائیگی۔


کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے گنا ملوں کو سپلائی کرنے کی بجائے گڑتیار کرنا شروع کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے گنا ملوں کو سپلائی کرنے کی بجائے گڑتیار کرنا شروع کردیا ہے،

اچھے والا گڑ 110 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے، اس کی ادائیگیاں بھی نقد کی صورت میں ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں نے گڑتیار کرنا شروع کردی ہے جبکہ گڑ کی تیاری نے عوام میں ایک خوشگوار تبدیلی پیدا کیہے،گڑ کا اچھا ریٹ ملنے پر کاشتکار بھی مطمئن نظر آرہا ہے۔


گندم کی پچھیتی کاشت ہر صورت 15دسمبر سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوگندم کی پچھیتی کاشت ہر صورت 15دسمبر سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس عرصہ میں کاشتکار گندم کی شرح بیج 50تا55کلو گرام فی ایکڑ رکھیں اور جہاں ضروری ہو خشک بوائی کریں۔

انہوں نے بتایا کہ آبپاش علاقوں میں محکمہ زراعت کی سفارش کردہ اقسام سحر 2006، لاثانی 2008، فیصل آباد 2008، آری 2011، پنجاب 2011، ملت 2011، آس 2011، این اے آر سی 2011، گلیکسی 2013، ا±جالا 2016، جوہر 2016، بورلاگ 2016، گولڈ 2016اور زنکول 2016، اناج 2017، این این گندم 1-اور فخر بھکر کاشت کریں۔انہوں نے بتایا کہ سحر 2006، آری 2011، پنجاب 2011، گلیکسی 2013اور این این گندم 1-کنگی سے متاثر ہوتی ہیں لہٰذاان اقسام کو کم سے کم رقبہ پر کاشت کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج اچھی شہرت کی حامل کمپنیوں کے ڈپوﺅں یا مستند ڈیلروں سے حاصل کریں اور اگر گھر کا بیج ہو تو اسے اچھی طرح صاف کر کے کاشت کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ آبپاش علاقوں میں اگر زمین کمزور ہو تو دو بوری ڈی اے پی ، ایک بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ اوسط ذرخیز زمین میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی ، ایک بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ جبکہ ذرخیز زمین کیلئے سوا بوری ڈی اے پی ، ایک بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ بوقت کاشت ڈالیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آبپاش علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے سفارش کر دہ جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کیا جائے اور سپرے کے لیے مخصوص فلیٹ فین نوزل یا ٹی جیٹ کا استعمال کیا جا ئے۔ انہوں نے پانی کی مقدار فی ایکڑ 100تا 120لیٹر رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔


بربریت اور سفاکیت کی انتہاء،ووہرے قتل کا انتہائی دلخراش واقعہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تحصیل کلاچی میں دوہرے قتل کا انتہائی دلخراش واقعہ ،کلاچی کے علاقہ شیخی گیٹ اڈہ کے قریب معمولی تلخ کلامی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی قتل جبکہ تیسرےبھائی اور سبزی فروش سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیسنے مقتولین کے والد کی رپورٹ پر تین بھائیوں کے خلاف قتل اوراقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں واقع علاقہ شخی گیٹ اڈہ پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دوبھائی 33 سالہ محمد رمضان اور 28 سالہ قسمت خان موقع پر جاںبحق جبکہ ان کا تیسرا بھائی دلجان اور وہاں موجود سبزی فروش حبیب الرحمٰن ولد غلام رسول قوم کمبہار سکنہ بہلول خیل کلاچی شدید زخمی ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی ،دونوں لاشوں اور زخمیوںکو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی گئیں ۔مقتولین کے والدخالقداد ولد گل دار نے پولیس کو بتایا کہ میں شیخی گیٹ اڈہ پر موجود تھا کہ اچانک فائرنگ کی آواز سن کر دیکھا کہملزمان عبداللہ جان عرف دُلا ،نور زمان اور رنگین خان پسران شاہجہان اقوام بلوچ ساکنان محلہ رانا زئی کلاچی اپنے اپنے اسلحہ سے فائرنگ کررہے تھے اور بعدازاں وہ فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے ۔جب میں نے اپنے بیٹوں کے پاس پہنچا اور انہیں سنبھالا تو دو بیٹے محمد رمضان اور قسمت خان موقع پر جاں بحق ہوچکے تھے جبکہ تیسرا بیٹا دلجان اور وہاں اڈہ پر موجود سبزی فروش حبیب الرحمٰن زخمی حالتمیں پڑے تھے ۔ اس نے وجہ عداوت یہ بیان کی کہ ملزمان کے ساتھ صبح کے وقت اس کے بیٹوں کا اڈہ پر چنگ چی کھڑی کرنے پرجھگڑا ہوا تھا ۔.پولیس نے تینوں ملزمان بھائیوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کامقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

About The Author