کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)
پیپلز پارٹی تحصیل کوٹ ادو کا اجلاس پیپلز سیکرٹریٹ عباس پلازہ کوٹ ادو میں منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت تحصیل صدر پیپلز پارٹی مظہر خان کشک نے کی ۔
اجلاس میں 6دسمبر2019بروز جمعہ المبارک بعد از نماز جمعہ پریس کلب کوٹ ادو سے ٹبہ شہر کو ٹ ادو تک آصف علی زرداری کی بلاوجہ قید کیخلاف اور رہائی کے لئے نکالی جانے والی ریلی کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔
جلاس میں گنے کے کاشتکاروں کے استحصال کیخلاف سخت غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اور ایک قرارداد منظور کی گئی کہ حکومت گنے کے کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کرے ورنہ پیپلز پارٹی کے کارکن ملوں کا گھیراؤ کریں گے ۔
پیپلز پارٹی پاکستان کے کسانوں کو سرمایہ داروں کی حکومت کو اپنی من مانی کرنے نہیں دے گی ۔ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جلد کسان کنونشن بلایا جائے گا تاکہ علاؤہ کے کسانوں کو متحد کرکے موثر احتجاج کیا جائے۔
بعد ازاں جمعہ کے روز نکالی جانے والی ریلی کے پروگرام کی تفصیلات پر بحث ہوئ اور زمہ داریوں کی تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کوٹ ادو کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام قاسم شہزاد تحصیل انفارمیشن سیکرٹری
پاکستان پیپلز پارٹی رائے ثاقب پرہاڑ ضلعی صدر لیبر ونگ کامریڈ علی اکبر زولفقار بلوچ فضل گرمانی اویس بھٹہ عارف چانڈیہ ریاض شاہ امتیاز منیر محمد الیاس یسین خان سمیت دیگر عہدیداران وکارکنان بھی شریک تھے
کوٹ ادو
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن آج منایاجائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر معاشی اورسماجی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے رضاکاروں کے کردار کو اجاگر کرنا ہے،
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضاکاروں کے دن کے موقعے پر مختلف این جی اوز اور اداروں میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ
میں یہ ثواب کا کام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ ہم لوگوں کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں ،
پاکستان میں اس دن کو منا کے خواتین و مرد رضاکاروں کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔ اقوام متحدہ کے اعلان کے بعد 1985ء کے بعد ہر سال یہ دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے
کوٹ ادو
سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمدذیشان گورمانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گنے کا ریٹ 190 روپے فی من مقرر کرکے کسانوں کے ساتھ مذاق کیا ہے،
ڈیزل، کھاد، بجلی مہنگا ہونے سے کسانوں کے زرعی اخراجات بہت حد تک بڑھ چکے، حکومت کا گنے کا ریٹ 180 روپے نکالنا کسانوں کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پہلے ہی پانی نہ ہونے وجہ سے گنے کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے، ادھر مل مالکان نے کسانوں کے استحصال کے لیے مختلف طریقے اپنانے شروع کردیے ہیں ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ
حکو مت شوگر ملز مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن چکی، انہوں نے کہا کہ کسانوں کا معاشی استحصال نہیں ہونے دیں گے، چینی کا ریٹ دگنا ہوسکتا ہے تو گنے کا ریٹ بھی 300 روپے فی من مقرر کیا جائے، محمد ذیشان گورمانی نے کہا کہ
موجودہ حکومت کی ناکام زرعی پالیسیوں نے شعبہ زراعت کا بیڑہ غرق کردیا، ناصرف ملکی معیشت تباہ ہوئی بلکہ پاکستان کا کسان بھی معاشی طور پر بدحالی کا شکار ہوا،
کابینہ کی نا اہلی اور نالائقی کی بدولت کسانوں کی جدوجہد سے حاصل ہونے کے ریلیف کو بھی موجودہ حکومت نے واپس لے لیا ہے،
کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا ہے،بازاروں میں جعلی بیج، زرعی ادویات بڑے دھڑلے سے فروخت ہورہی ہیں ، کسانوں کی اجناس کی قیمتیں دس سال پہلے والی اور زرعی مداخل میں کئی سو گنا اضافے نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی،
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جن ملوں کو بند کیا گیا ہے ان پر جرمانہ لگا کر دوبارہ چلائی جائیں یا حکومت ان ملوں کو اپنی نگرانی میں چلائے تاکہ کاشتکاروں کا نقصان کم سے کم ہوسکے، انہوں نے مزید کہا کہ
زراعت پاکستان کا معاشی ستون ہے،پاکستان میں کسان معیشت کی بنیادی اکائی تصور کیا جاتا ہے کیونکہ 65 فیصد معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ
کسان طبقہ مسلسل بد حالی کی جانب گامزن ہے اور سراپا احتجاج ہے حکومت کو اس حوالے سے اب سنجیدہ ہونا ہو گا
کوٹ ادو
اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ کادو ڈاکٹر فیاض علی جٹالہ نے کہا ہے کہ شہر ی مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں جائے گا ، ٹریفک سے مسائل سمت تاجران کے مسائل بھی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،
کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف مہم چلائی جائے اورشہر میں ٹریفک کا بہاو قائم رکھنے کے لئے بھی اقدام اٹھائے جائیں ، مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں پر ترپال کویقینی بنایاجائے اور حادثات سے بچاؤ کے لئے ٹرالیوں پر ریفلیکٹر لگانے کی مہم شروع کی جائے
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز انجمن تاجران کے نمائندوں سے میٹنگ کے دوران کہا، میٹنگ میں انجمن تاجران شمالی کے صدر ملک واجد سعید ،سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران شمالی رائے ثاقب پرہاڑ، صدر انجمن تاجران جی ٹی روڈ رانا عبدالعزیز، سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران جی ٹی روڈ چوہدری منور ،چیف آفیسر مونسپل کمیٹی سلیم اقبال ،مےونسپل افیسر انکروچمنٹ محتشم بھٹی،
انسپکٹر انکروچمنٹ محمد عدنان،ٹریفک پولیس انچارج عارف قیصرانی،پولیس کے نمائندگان سمیت ملک عبدالرشید ، حفیظ دلشاد ،مرزا افتخار ، کلیم اللہ نیا زی ، خرم خان ، چوہدری فیا ض ودیگر بھی شریک تھے ،اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ
شہر کے اندر دن کے اوقات میں بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کردیا ہے،جبکہ 18سال سے کم عمر لڑکوں کیلئے ہیلمنٹ لازمی قرارر دیاگیا ہے،
انہوں نے ٹریفک پولیس کوٹ ادو کے انچارج عارف قیصرانی کو انجمن تاجران کے مطالبہ پر کہ شہر بھر سے گزرنے والی مٹی سے بھری ٹرالیوں پر ترپال لازمی ڈالنے جبکہ لوڈ ر رکشہ پر سریا اٹھانا کی پابندی کی بھی ہدایت کی
جبکہ مےونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے چیف افیسر کو جی ٹی روڈ پر سٹریٹ لاءٹس بحال کرنے بھی ہدایت کی.
کوٹ ادو
صدر صرافہ ایسوسی ایشن شیخ کاشف ریاض کی طرف سے مقامی ہوٹل میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیا ض علی جٹالہ ، ڈی ایس پی اعجاز بخاری ، ایس ایس ایچ او رعبدالکریم لغاری کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا جس میں معروف تاجران حاجی امین زرگر شیخ عبدالوحید ، شیخ مشتاق احمد ، عبدالکریم زرگر ،
حاجی اقبال زرگر ،ضاجی ظہور الا مین زرگر ، شیخ فیاض احمد عمران چغتائی ، ممتاز قادری ، یاسررمضان چغتائی ، شیخ کاشف ریاض نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر میں امن وامان برقرار رکھنے میں تحصیل انتظامیہ کا کاوشیں قابل تحسین ہیں ،
حاجی امین زرگر نے کہا کہ محرم اور ربیع اول میں سیکورٹی کے بہتر ین انتظامات کرنے پر ہم انتظامیہ کو خراج تحسین پیس کرتے ہیں ، شیخ عبدالوحید نے کہاکہ ہم شہر کی تعمیر وترقی میں انتظامیہ کے شانہ بشانہ کردار ادا کریں گے،
اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جٹالہ ، ڈی ایس پی اعجاز بخاری نے کہاکہ ہم تاجروں ، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیا رہیں ،
جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے پولیس اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی، اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے ڈولفن پولیس کا گشت موثر انداز میں جاری ہے،
تقریب میں صدرصرافہ ایسوسی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر ، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او کو حسن کارکرد گی شیلڈ پیش کی .
کوٹ ادو
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے کہا ہے کہ چیف جسسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی ہدایت کی مطابق ضلع میں ماڈل کورٹس میں زیر التواء مقدمات کی سماعت کو یقینی بنایا جارہا ہے،
جن میں قتل، منشیات، سول اپیل، فیملی اپیل سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ چیف جسسٹس کے ویژ ن کے مطابق انصاف کی فراہمی کے راستے می حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے
اور جھوٹی گواہوں سے پاک مقدمات کا جلد سے جلد فیصلہ کیا جارہا ہے ، انہو ں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ نومبر کے دورا ن ضلع بھر کی عدالتوں میں 2ہزار332مقدمات کا فیصلہ کیا گیا،
جس میں 59مقدمات قتل ،90مقدمات منشیات،219مقدمات ہراسمنٹ، 283مقدمات سول اپیل سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں ،
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تحصیل مظفرگڑھ کی عدالتوں میں 1ہزار16مقدمات،تحصیل کوٹ ادو میں 560مقدمات ،تحصیل علی پور میں 355مقدمات جبکہ تحصیل جتوئی میں 401مقدما ت کا فیصلہ کیا گیا ہے،
کوٹ ادو
ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم علی نے کہا ہے کہ پاکستا ایک زرعی ملک ہے اور ہماری معیشت کا زیادہ تر دارومدار زرعت سے وابستہ ہے ، زرعی اجناس بالخصوص سبزیوں کی پیداوار میں اضافے کےلئے پرائیویٹ سیکٹر کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا،
یہ بات انہوں نے خانگڑھ کی نواحی علاقے بیلے جنوبی میں کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ چھوٹے بڑے زمیندار اور کاشتکار مل کر روزمرہ کے استعمال کی سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں ،
جس سے نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے بلکہ ان کو برآمد کر کے زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے
اس طرح کاشتکار بھی خوشحال ہوگا ، انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی پیداوار کےلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے اور زرعی ماہرین سے مشاورت کی جائے ، محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین آپ کی معاونت کےلئے ہر وقت دستیاب ہیں ،
بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے علاقے میں لگائے گئے نمائشی پلاٹس کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف الرحمن اور دیگر زراعت آفیسربھی ان کے ہمراہ تھے،
کوٹ ادو
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین کی ہدایت پر اراضی سنٹر مظفرگڑھ میں تحصیل مظفرگڑھ ریونیو سے متعلقہ مسائل جس میں ریکارڈ کی درستگی، نام کی غلطی، زمین کا غلط اندراج، غلط انتقال اور غلط وراثت شامل ہیں کے حل کیلئے خصوصی کاؤنٹر لگائے گئے،
جہاں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، قانگو اور پٹواری اپنے اپنے ریکارڈ کیساتھ موجودتھے، ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے خصوصی کاؤنٹر کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ہر آنے والے سائل کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے،
اس کی عزت نفس کا خیال کیا جائے اور مختلف دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں ، ہر سائل کا مسئلہ ایک دن میں حل کیا جائے،
اگر کوئی کام غیر قانونی ہے تو اس کی نشاندہی کی جائے، کوئی غیر قانونی کام نہ کیا جائے، تمام متعلقہ افسران اپنی اپنی رپورٹ موقع پر کریں سائل کو ان کے دفتر میں نہ جانا پڑے، اراضی سنٹر میں لگائے گئے
خصوصی کاؤنٹر پر سیکنڈروں سائلین نے اپنے اپنے مسائل سے متعلقہ درخواستیں دیں اور ان کا مسئلہ ایک دن میں حل کیا گیا،
ریکارڈ کی درستگی کی گئی، غلط نام کو درست کیا گیا، غلط انتقال اور غلط وراثت کو خارج کیا گیا اور اس کی درستگی کی گئی،
اس موقع پر سائلین نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصہ سے اپنے مسائل کیلئے پریشان تھے
ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کی بدولت ان کا مسئلہ فوری حل ہوگیا ہے،مورخہ 7دسمبر کو ایسا ہی خصوصی کاؤنٹر کوٹ ادو اراضی سنٹر میں لگایا جائے گا
کوٹ ادو
اوباش کی 6سالہ بچی سے زیادتی، حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار، معمولی توں تکرار پر مسلح افراد کا نوجوان پر تشدد، قیمتی موبائل فون چھین کر فرار، مقدمہ درج کرانے کی رنجش اوباش ملزم کی مقدمہ کی مدعیہ کی بہن کو سنگین نتاءج کی دھمکیاں ،
بیٹے کو اغواء کرکے قتل کی دھمکی، موٹر سائیکل سوار محنت کش کی بکریاں اٹھا کرفرار، تقریب میں تیز اواز میں ساءونڈ سسٹم لگا کر جھومر لگانے والی پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، جھومر پارٹی پولیس کو دیکھتے ہی فرار،
پولیس نے سائنڈ سسٹم قبضہ میں لیکر دولہا اور ساءونڈ سسٹم مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اوورلوڈنگ پر مسافر ویگن ڈرائیور سمیت تھانے بند، پولیس نے تما مقدمات درج کرلیے،
اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمود کو ٹ کے علاقہ موضع کے رہائشی گلاب خان بلہ کی 6سالہ بیٹی کو مل بی بی گزشتہ روز گھر کے باہر دکان سے چیز لینے گئی کہ محلہ کا اوباش اسامہ خلیل بلہ اسے ورغلا پھلا کر اپنے گھر لے گیا
اور اس کے ساتھ زبر دستی زیادتی کی حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیامتھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر 515ٹی ڈی اے کے رہائشی تنویر احمد بھٹی کی اشرف کے ساتھ معمولی توں تکر ار ہوئی م گزشتہ روز تنویر احمد بھٹی گھر جارہا تھا کہ
راستہ میں اشرف بھٹی نے اپنے دیگر ساتھیوں مدثر بھٹی، عمران بھٹی ، جیو ن بھٹی یسیٰن بھٹی نے اس روک لیا اور تشدد کے بعد اس کے قیمتی 2موبائل فون چھین کر فرار وہوگئے ،
تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقےسیڈ فارم احسان پور کی رہائشی شابانہ بی بی کے ہمشیرہ فرزانہ بی بی سے عمران نے زیادتی کی تھی جس کا فرزانہ بی بی نے تھانہ دائرہ دین پناہ میں مقدمہ 458;47;19درج کرایا ہوا تھا ،
مقدمہ درج کرانے کا عمران کو رنج تھا جس پر عمران راجپوت فرزانہ بی بی کی ہمشیر ہ شابانہ بی بی کو موبائل فون پر غلیظ گالیاں اسے اٹھانے اور اس کے بیٹے عدنان جو کہ نہم کلاس کی طالبعلم کو اغوا کر قتل کی دھمکیاں دیتا تھا،
پولیس دائرہ دین پناہ نے شابانہ بی بی کی رپورٹ پر پولیس نے عمران راجپوت کےخلاف دوسرا مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ موضع پتی غلام علی میں غلام شبیر سنانواں کے بھانے مویشی سے جمشید مشوری اپنے دیگر ساتھی رضوان مشوری کے ہمراہ 2بکریاں موٹر سائیکل پر لوڈ کر کے فرار ہوگئے ،
تھانہ محمو د کوٹ کے علاقہ بستی منجوٹھہ میں رانا ساجد راجپوت کی شادی کی تقریب تھی کہ تقریب میں تیز آوازیں میں ساءونڈ چلاکر اس کے دوست جھومر ڈال رہے تھے کہ 15کی کال پر پولیس محمود کوٹ نے چھاپہ مارا ،
پولیس کو دیکھتے ہی چھومر پارٹی موقع سے فرار ہوگئی، پولیس نے ساونڈسسٹم قبضہ میں لے لیکر دولہا رانا ساجد راجپوت اور ساءونڈ سسٹم مالک شمیر احمد پنوار کے خلاف پنجاب ساءونڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،
پولیس چو ک سر ور شہید نے اور لوڈنگ پر ویگن نمبر 1320کو ڈرائیور عبدالغفور بندیشہ سمیت تھانہ بند کردیا،
پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے ،
کوٹ ادو
ہیڈتونسہ ٹریکٹر ٹرالی حادثہ،2بہن بھائیوں کی رسم کل خوانی آج ہو گی،
اس بارے تفصیل کے مطابق ڈاکٹرثناء اللہ راں امیدوار برائے جنرل کونسلر بیٹ قائم والا کی بھانجی انیسہ بی بی اور بھانجہ محمد عمران جو کہ ٹریکٹر ٹرالی کے آپس میں ریس کرتے ہوئے شہادت نوش فرما گئے تھے،
ان کی رسم قل خوانی بروز جمعرات 5 دسمبر صبح دس بجے ہیڈتونسہ بیراج بستی شیخاں جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ